01/10/2026
*گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل رحمت اللہ زہری نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول لطیف آباد کا دورہ کیا*
تاریخ: 1 اکتوبر 2026
بمقام: گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول لطیف آباد، خضدار
آج مورخہ 1 اکتوبر 2026 کو گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول خضدار کے قابلِ احترام پرنسپل جناب رحمت اللہ زہری صاحب نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول لطیف آباد کا تعلیمی دورہ کیا۔
انہوں نے کلاسز کا معائنہ کیا اور بچوں سے سوالات کیے۔ بچوں نے بہترین جواب دیے۔ پرنسپل صاحب نے اساتذہ کی محنت اور بچوں کی قابلیت کو سراہا۔
منجانب: اسٹاف اور طلبہ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول لطیف آباد، خضدار