04/04/2026
فیکلٹی ممبر کی نمایاں تحقیقی کامیابی، نویں امپیکٹ فیکٹر مقالہ شائع ہونے کے لیے منظور
ڈاکٹر رحمان اللہ، شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ کے سینئر فیکلٹی ممبر، نے ایک اور اہم علمی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ان کا تازہ تحقیقی مقالہ ایک معروف امپیکٹ فیکٹر جرنل میں اشاعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔
منظور شدہ مقالے کا عنوان
“The Fall of Kabul in 2021: Unravelling Global Perceptions Through Twitter Discourse” ہے،
جو Asian Journal of Middle Eastern and Islamic Studies میں شائع ہوگا۔
یہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈاکٹر رحمان اللہ کا تیسرا امپیکٹ فیکٹر جرنل میں بطور پرنسپل مصنف شائع ہونے والا مقالہ ہے، جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کا نواں امپیکٹ فیکٹر مقالہ ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ان کا مجموعی امپیکٹ فیکٹر 35.4 تک پہنچ گیا ہے۔
یہ تحقیق 2021 میں کابل کے سقوط کے بعد عالمی سطح پر ٹوئٹر پر ہونے والے مباحث کا تجزیہ پیش کرتی ہے، جس کے ذریعے عالمی رائے عامہ، ڈیجیٹل بیانیے، اور سوشل میڈیا کے کردار کو بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔
اساتذہ اور طلبہ نے اس کامیابی کو ڈاکٹر رحمان اللہ کی علمی محنت، تحقیقی صلاحیت اور معیارِ تحقیق کے لیے ان کی وابستگی کا مظہر قرار دیا ہے۔