District Education Office Male Kohistan

District Education Office Male Kohistan For inquiries, contact us at [email protected]

Welcome to the official Page of District Education Office (M) Kohistan Upper
Our Mission is to promote quality education and ensure accessible learning opportunities for all.

29/04/2026
📢 ای کچہریڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اپر کوہستان کی جانب سے عوامی آگاہیمردانہ سکولوں، اساتذہ اور طلبہ کے مسائل کا آن...
29/04/2026

📢 ای کچہری
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اپر کوہستان کی جانب سے عوامی آگاہی

مردانہ سکولوں، اساتذہ اور طلبہ کے مسائل کا آن لائن حل

تمام اساتذہ کرام، طلبہ، والدین، تعلیمی سٹیک ہولڈرز اور ضلع اپر کوہستان کے معزز شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس ای کچہری میں شرکت کریں۔

یہ ایک بہترین موقع ہے جہاں آپ تعلیم سے متعلق مسائل اور تجاویز براہ راست پیش کر سکتے ہیں، تاکہ ضلع میں نظام تعلیم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

آن لائن کچہری کے ذریعے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے

📅 تاریخ: 29 اپریل 2026
⏰ وقت: سہ پہر 3:00 بجے سے 4:00 بجے تک
📍 فیس بک پر لائیو

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اپر کوہستان
حیات خان

02/04/2026

📢 ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 کا اگلا مرحلہ — ای۔ٹرانسفر پلس سسٹم نافذ

صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کے وژن اور ہدایات کے تحت، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 پر عملدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے ای۔ٹرانسفر پلس سسٹم کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا ہے۔

🗓 یکم اپریل 2026 سے نافذ العمل

یہ نظام سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم (E&SED) کی نگرانی میں متعارف کروایا گیا ہے، جس کے تحت درج ذیل کیڈرز کے تبادلے مکمل طور پر آن لائن انجام دیے جائیں گے:

▪ تدریسی کیڈر
▪ منسٹریل کیڈر
▪ مینجمنٹ کیڈر

✅ آن لائن درخواست اور پراسیسنگ
✅ میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی خودکار نظام
✅ دفاتر کے غیر ضروری چکر ختم
✅ شفاف، تیز رفتار اور جدید تبادلہ نظام

ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 کے تحت یہ اقدام ڈیجیٹل گورننس، شفافیت اور ملازمین کو آسان سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم (E&SED)

🌿 احساس شجرکاری مہم 🌿عید اور یومِ پاکستان کے پُرمسرت موقع پر، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ایک ہی ...
23/03/2026

🌿 احساس شجرکاری مہم 🌿
عید اور یومِ پاکستان کے پُرمسرت موقع پر، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ایک ہی دن میں دس لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے تحت شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا جناب شہاب علی شاہ کے وژن کے مطابق سرسبز خیبر پختونخوا اور مضبوط پاکستان کے عزم کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، ضلع ایجوکیشن آفس اپر کوہستان اور ضلع کے مختلف سکولوں میں شجرکاری مہم کے تحت مفید اور مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع بھر کے سکولوں اور دفاتر میں اس شجر کاری مہم کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
🌱 آئیں! مل کر اپنے ماحول کو سرسبز بنائیں
🌳 ایک درخت — ایک زندگی
💚 سرسبز خیبر پختونخوا، مضبوط پاکستان
🇵🇰 ہم سب کا عزم — ایک خوبصورت اور سرسبز وطن 🇵🇰

17/03/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل کوہستان اپر کی جانب سے تمام معزز والدین اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے انہیں قریبی سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں۔
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور یہی ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ گرین انرولمنٹ مہم کے تحت ہمارا مقصد ہے کہ ضلع کوہستان کا کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
آئیں مل کر اپنے بچوں کو تعلیم کی روشنی سے آراستہ کریں اور ایک بہتر اور روشن کوہستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں.
پڑھے گا کوہستان — بڑھے گا کوہستان 📚✨

Public Notice....
17/03/2026

Public Notice....

انرولمنٹ مہم واک ضلع ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)، جناب حیات خان اور ڈپٹی ڈی ای او، ڈاکٹر یار محمد خان کی نگرانی میں GMS Kuz ...
17/03/2026

انرولمنٹ مہم واک ضلع ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)، جناب حیات خان اور ڈپٹی ڈی ای او، ڈاکٹر یار محمد خان کی نگرانی میں GMS Kuz Komila میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔
تمام اساتذہ، طلبہ اور والدین نے بھرپور حصہ لیا اور تعلیم کو فروغ دینے میں تعاون کیا۔
آئیں، تعلیم کے اس مشن میں اپنا حصہ ڈالیں! 🎓

📢 ای کچہریڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اپر کوہستان کی جانب سے عوامی آگاہیمردانہ سکولوں، اساتذہ اور طلبہ کے مسائل کا آن...
17/03/2026

📢 ای کچہری
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اپر کوہستان کی جانب سے عوامی آگاہی
مردانہ سکولوں، اساتذہ اور طلبہ کے مسائل کا آن لائن حل
تمام اساتذہ کرام، طلبہ، والدین، تعلیمی سٹیک ہولڈرز اور ضلع اپر کوہستان کے معزز شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس ای کچہری میں شرکت کریں۔
یہ ایک بہترین موقع ہے جہاں آپ تعلیم سے متعلق مسائل اور تجاویز براہ راست پیش کر سکتے ہیں، تاکہ ضلع میں نظام تعلیم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
آن لائن کچہری کے ذریعے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے
📅 تاریخ: 17 مارچ 2026
⏰ وقت: دوپہر 1:00 بجے سے 3:00 بجے تک
📍 فیس بک پر لائیو
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اپر کوہستان
حیات خان

📢 داخلہ مہم 2026 جاری ہےگورنمنٹ سکولز کوہستان اپر میں نئے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے...
08/03/2026

📢 داخلہ مہم 2026 جاری ہے

گورنمنٹ سکولز کوہستان اپر میں نئے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے انہیں سکول میں داخل کروائیں۔ جن بچوں کی عمر 5 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ داخلے کے لیے اہل ہیں۔

🏫 ہماری خصوصیات:
✅ معیاری اور مفت تعلیم
✅ تجربہ کار اور محنتی اساتذہ
✅ صاف ستھرا اور پُرامن تعلیمی ماحول
✅ حکومت کی طرف سے مفت درسی کتب
✅ بچوں کی ہم نصابی اور اخلاقی تربیت

📌 نوٹ: داخلے کے وقت اپنے ساتھ درج ذیل دستاویزات لازمی لائیں:
• بچے کا فارم ب (B-Form)
• والدین یا سرپرست کا شناختی کارڈ

آئیں اور اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے آراستہ کریں۔
آج ہی اپنے نزدیکی سکول تشریف لائیں اور داخلہ کروائیں۔

اشتہار برائے بھرتی چوکیداردرخواستیں مطلوب ہیں
26/02/2026

اشتہار برائے بھرتی چوکیدار
درخواستیں مطلوب ہیں

📢 Public Notice 📢
26/02/2026

📢 Public Notice 📢

Address

Komila Bazar District Road Near FC Ground Kohistan Upper
Kohistan Tikai
20100

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 14:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

03005955177

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Office Male Kohistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to District Education Office Male Kohistan:

Share