Sarfraz Pilot Higher Secondary School

Sarfraz Pilot Higher Secondary School AN EXEMPLARY EDUCATIONAL INSTITUTE, SPREADING LIGHT OF EDUCATION IN THE DARKNESS OF ILLITERACY. HATS

THE GREAT INSTITUTE,
PARENT INSTITUTE OF GREAT PERSONS NUMBER OF SPORT PERSONS,
ENGINEERS,
DOCTORS,
BUISNESS MEN,
MILITARY MEN,
PILOTS,WRITERS & PATRIOTIC MASTER MINDS

RS,
OUR PARENTS,
OUR NATION,
OUR PARENT INSTITUTE,
OUR HOME TOWN,
OUR CITY,
OUR PROVINCE,
OUR COUNTRY FEEL PROUD ON OURSELF.

سید عبد المجید بانی سرفراز ایجوکیشنل سوسائٹی (مرحوم) کے انتقال پر نامور اخبارات روزنامہ جہان پاکستان,روزنامہ عوامی توجہ,...
17/06/2022

سید عبد المجید بانی سرفراز ایجوکیشنل سوسائٹی (مرحوم) کے انتقال پر نامور اخبارات روزنامہ جہان پاکستان,روزنامہ عوامی توجہ,روزنامہ نواۓ مری, روزنامہ دی وائس آف پاکستان سے چند تراشے۔

سید عبدالمجید (مرحوم) سرفراز ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی کی زندگی ہمارے لئے مینارہ نور ہے۔ انہوں نے 1947 سے لیکر تادم مرگ شعبہ تعلیم میں مشکل ترین حالات کے باوجود مافیا کلمہ حق بلند کیا- مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد ڈاکٹر محمد افضل بابر

05/06/2022

بلا شبہ سر عبدالمجیدکاجنارہ جب اٹھا تو یہ کہنا مشکل نہ تھا کہ آج بے شمار لوگوں کے روحانی باپ کا جنازہ تھا۔ آخری دیدار پر بے شمار آنکھیں پر نم تھیں۔ جنازہ نہایت باوقار انداز میں اشکوں کے نظرانوں کے ساتھ اٹھایا گیا۔ نماز جنازہ ہوئی تو پرسوز اور مندھی ہوئی آوازویں صاف سنائی دیتی تھیں۔ آخری سفر کا آغاز ہوا اشکوں میں وا۔ ہچکیوں کی سلامی میں تدفین ہوئی۔ دعا ہوئی تو پرخلوص اشکوں کے موتیوں کے بیش بہا نظرانے پیش کیۓ گۓ ۔ جامع مسجد طیبہ میں شاید ہی کبھی اس سے بڑا جنازہ پڑھا گیا ہو۔

اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرماۓ۔ ان کی قبر و جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بناۓ۔ ان کے تمام گناہ کبیرہ اور صغیرہ گناہ اپنی رحمت سے معاف فرماۓ۔ ان کی تمام خدمات کو شرف قبولیت عطا فرما کر اجر عظیم عطا فرماۓ۔ آ مین۔

05/06/2022

سر عبد المجید آپ ہزاروں چھوٹے چھوٹے روتے ہوۓ بچوں کو انگلی پکڑ کر اسکول میں لاتے تھے۔ ان کو لوریاں سناتے تھے۔ ان کے ساتھ کھل کھیلا کرتےتھے۔ ہاتھ پکڑ کر لکھنا سکھاتے تھے۔ انعام میں ٹافیاں باٹتے تھے۔ چھوٹی چھوٹی کامیا بیوں پر ستائش کیا کرتےتھے۔ اسکول کی اسمبلی خود کروایا کرتے تھے۔ آج ہم ان کو اپنے کاندھوں پر رخصت کر دیا۔

الوداع سر عبدالمجید الوداع ۔

اس اسکول کی پہچان آپ سے تھی آپ سےہے اورآپ سےہی رہے گی ۔

یہ وعدہ رہا آپ کی جلائی ہوئی شمع کبھی بجھنے نہ دیں گے۔ جس محبت اورشفقت سےآپ نے ہم کوعلم کی روشنی دی اس کو اپنی آنے والی نصلوں تک پہنچاتے رہیں گے۔

انشأ اللہ۔

05/06/2022

Announcement for Namaz e Janaza. Founder Sarfaraz Pilot Higher Secondary School - Late Sir Abdul Majeed

05/06/2022

سر عبد المجید ایک شخص نہیں بلکہ ایک عہد کا نام ہے۔ علم کی ترویج کے لیۓ آپک کی خدمات کاکوئی ثانی نہیں۔ خاص طور پر لانڈھی کورنگی میں آج جوبھی ادارہ قائم ہے آپ کی خدمات کا ثمر ہے۔ آپ سب ان سے اپنی وابستگی اور خلوص کا اظہار یہاں کرسکتے ہیں۔

05/06/2022

انتقال پر ملال۔
آج بروز اتوار بمطابق 5 جون 2022 ہم سب کے ہر دلعزیز بانی سر فراز پائلیٹ ہائی اسکول سر عبد المجید کا قضا الہی سے انتقال ہو گیا ہے۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔
نماز جنازہ بعد نماز عشأ جامع مسجد طیبہ تدفین باغ کورنگی قبرستان

28/05/2021

آپ اگر لانڈھی کورنگی میں رہتے ہیں اور آپکے گھر پانی نہیں آ رہا تو اس ویڈیو میں اپ کے پانی کو چرانے کی اصل واردات کا مکمل احوال بتاۓ گئے ہیں۔ اس پانی چور کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ کہیں آپ کو اپنا گھر اونے پونے بیچ کر یہ علاقہ نہ چھوڑنا پڑ جاۓ

10/06/2020

یہ بات بہت ہو گئ کے لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے ۔ آج ایک سوال آپ اپنے آپ سے کریں کیونکہ آپ اپنے آپ سے کبھی جھوٹ نہیں بول سکتے۔ ہمت کریں اور اپنے ایمان سے اپنے آپ کو جواب دیں۔

آج کے دن میں نے کتنی بار جان بوجھ کر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کر کے اپنے والدین اپنے گھر میں موجود بچوں اور بیمار لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

۔ نہ صرف یہ بلکہ۔۔۔۔

آج کتنی بار آپ نے حرام موت جس کی کوئ معافی بھی نہیں یعنی خودکشی کی کوشش کی۔

جن لوگوں کو آپ نے موت کے گھاٹ اتارا کیا آپ ان کی موت کی سزا روز جزأ بھگتنے کے لۓ تیار ہیں-

کیا آپ جس حرام موت کے متمننی ہیں اس کا وبال روز قیامت بھگتنے اور عزاب قبر کے لۓ تیار ہیں۔

Address

B-166, SECTOR 35-A KORANGI 04, ZAMAN TOWN
Korangi
74900

Opening Hours

Monday 07:30 - 14:35
Tuesday 07:35 - 14:35
Wednesday 07:35 - 14:35
Thursday 07:35 - 14:35
Friday 07:35 - 12:45
Saturday 07:30 - 14:35

Telephone

+922135061396

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarfraz Pilot Higher Secondary School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Sarfraz Pilot Higher Secondary School:

Share