02/04/2026
وزیر حکومت چوہدری محمد عامر یاسین کا JKIST ڈڈیال کا دورہ
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر حکومت چوہدری محمد عامر یاسین نے جموں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (JKIST) ڈڈیال کیمپس کا دورہ کیا۔ ادارے کے سی ای او نواب شیر علی نصیر کاشمیری پرنسپل ڈاکٹر ملک کامران اعوان ٫ ڈڈیال مقیم یوکے المعروف بزنس مین چوہدری قیصر زمان٫ (یوکے ہوم آفس انچارج )چوہدری عنصر زمان کے والد محترم چوہدری زمان صاحب ٫ان کے کزن چوہدری عنصر جہانگیر اور ڈڈیال کے دیگر لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر حکومت نے کالج کی جدید لیبارٹریز، لائبریری اور میڈیکل ونگ کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود بین الاقوامی معیار کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے سی ای او نواب شیر علی نصیر کی بصیرت اور پرنسپل کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا۔
چوہدری عامر یاسین نے کہا کہ ڈڈیال میں اس سطح کے طبی تعلیمی ادارے کا ہونا خوش آئند ہے اور حکومت ایسے اداروں کی سرپرستی جاری رکھے گی۔
وزیر حکومت نے JKIST کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں مثالی توازن قرار دیتے ہوئے ادارے کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
https://www.facebook.com/share/1ChLvyvEc5/