25/09/2026
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میانوالی جناب ڈاکٹر شیر افگن خان نے PECTA لاہور کے افسران کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول سیلواں کندیاں میں جاری SBA امتحان کے انعقاد، مارکنگ سسٹم اور دیگر اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سکول کے انتظامات کو سراہا۔ انھوں نے مزید ہدایات کیں کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ اصولوں کے تحت کراس مارکنگ کو یقینی بنایا جائے۔