01/06/2024
کیا گیا ہے غلامی میں مبتلا تجھ کو
کہ تجھ سے ہو نہ سکی فقر کی نگہبانی
You have got bo***ge as a fit reward,
For you have failed to keep on faqr a guard.
فقیری اور درویشی میں تمھاری آزادی، سر بلندی اور شان و شوکت تھی۔ تم اس کی حفاظت نہ کر سکے۔ تم نے اس کی قدروقیمت نہ جانی اور پر کشش دنیوی چیزیں حاصل کر لینے کے چکر میں تم سیاسی اور ثقافتی غلامی میں مبتلا کر دیے گئے۔ تم اپنی درویشی اور بے نیازی پرہی خوش رہتے تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
(پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی صاحب)