Aamir Tufail

Aamir Tufail Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aamir Tufail, College & University, Multani coloni Lahore, Lahore.

The best natural photos and best instructive poets.Different types of books that give the best understanding of living and living activities and different best abilities of living.

06/05/2023



غلامی ميں نہ کام آتی ہيں شمشيريں نہ تدبيريں
جو ہو ذوق يقيں پيدا تو کٹ جاتی ہيں زنجيريں

Ghulami Mein Na Kaam Ati Hain Shamsheerain Na Tadbeerain
Jo Ho Zauq-E-Yaqeen Paida To Kat Jati Hain Zanjeerain

In slavery, neither swords or plans are effective,
But when the taste for certainty is created, then the chains are cut.
تشریح:
غلامی میں نہ تلواریں کام دیتی ہیں نہ چالیں۔ البتہ یقین پیدا ہو جاۓ اور ایمانی قوت میں استواری آ جاۓ تو غلامی کی زنجیریں کٹ کر گر جاتی ہیں۔
(شرح غلام رسول مہر)

حوالہ:
کلام: علامہ محمد اقبالؒ
کتاب: بانگِ درا (حصہ سوم)
نظم: طلوعِ اسلام
پانچواں بن

03/12/2022

تَختی نمبر 121 # Post
کیا لغت مَحض مشکل الفاظ کا قبرِستان ہے؟
از: نادِر خان سَرگِروہ ۔۔۔۔ نَوی ممبئی)
(2019۔12۔23)
اکثر "اردوستانی" اِس غلط فَہمی میں مُبتَلا ہیں کہ لغت کا استِعمال مَحض مشکل الفاظ کے معنی دَریافت کرنے کی خاطر کِیا جاتا ہے اور مشکل الفاظ اب استعمال میں نہیں آتے۔ لہذا وہ لغت کے قبرِستان میں دَفن ہو چکے۔
۔
دراصل، ہم اُسی کتاب کو قابل ِ مُطالَعہ گردانتے ہیں جو دِل چَسپی کا سامان رکھتی ہو۔ چاہے وہ شاعری ہو، افسانے یا مِزاح ہو۔ اگر خُشک موضوعات یَکسُوئی سے، دل پر پتھر رکھ کر پڑھے بھی جائیں تو اُس کے پس ِ پردہ کوئی نہ کوئی لالچ ضرور ہوتا ہے۔ اِمتِحانات میں زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کی خاطر، یا کسی دوست ادیب کو یہ یقین دلانے کی غَرَض سے کہ اُس کی کتاب دِل جَمْعی سے پڑھی گئی ہے۔
۔
لغت بھی ایک خشک کتاب ہے:
ہاں! کہیں کہیں یہ اپنے اندر مِزاح بھی سَموئے ہُوئے ہے۔ کچھ الفاط، مُحاورے اور ضَربُ الاَمثال پڑھ کر بے ساختہ ہنسی کے فوارے چھوٹتے ہیں تو کہیں دل مُسکرانے لگتا ہے اور کبھی ذِہن میں ایک شَرارت کوندتی ہے۔
۔
لغت کو ایک کتاب سمجھ لیا جائے تو شاید ہم اِس کی طرف برسوں مُتَوَجّہ نہ ہوں۔ لیکن ہم اِسے ایک مُؤثِّر ہتھیار یا ایک کارآمد اَوزار سمجھیں تو یقین جانیے کہ یہ روزانہ ہمارے تَصَرُّف میں ہو۔
جس طرح، ہر پیشے کے ماہِرین اپنے تمام اَوزاروں سے لَیس ہوتے ہیں اور وقتاََ فَوَقتاََ اُن کوآراستہ کرتے ہیں، درست رکھتے ہیں۔ عَین اِسی طرح شعر و اَدب، دَرس و تدریس اور ذَرائع اِبلاغ سے وابَستہ اَفراد کو لغت سے لَیس ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن افسوس کہ بیش تَر لوگ، لغت سے لَیس ہونے کی بجاے "لغتLess" ہوتے ہیں۔
۔
شاعر و ادیب کے علاوہ، قاری کے لیے بھی لغت سے رُجوع کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ جو کچھ پڑھا جا رہا ہے اُس کے مافی الضَمیر تک رَسائی ہو۔
نِیز ہمیں روز مَرَّہ کسی نہ کسی تحریر پر تَبصِرہ Comment کرنے کی ضَرورت پڑتی ہے۔
میری دانِست میں تَبصِرہ نِگاری؛ الفاظ کے استعمال، جملوں کی بَناوَٹ اور سَجاوَٹ کی ایک بہترین مشق ہو سکتی ہے۔ وہ اِس لیے کہ جب ہمیں اپنے ذِہن پر زور دے کر کچھ لکھنا ہو تو سب سے پہلے مُنفَرِد موضُوع کی تلاش کا مسئلہ دَرپیش ہوتا ہے۔ بسا اَوقات اِسی کھوج میں کئی کئی دن گزر جاتے ہیں اور ہم ایک سطر بھی نہیں لکھ پاتے۔
لیکن دوسروں کی تحریریں سامنے آتی ہیں تو اُن پر تبصرے کی شکل میں کچھ لکھنے کی تَحریک ملتی ہے۔ جو مَوضُوع ہمارے وہم و گُمان میں بھی نہ تھا، وہ اچانک سامنے آ جاتا ہے۔ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔ ہم ایک نئے زاوِیے سے اُس تحریر کو پڑھ کر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہیں۔ بَسا اوقات اُن ہی تبصِروں سے ہماری اپنی ایک نئی تخلیق جنم لیتی ہے۔ لیکن شرط ہے کہ تبصِرہ یَک لفظی یا دو لفظی نہ ہو۔
جیسے
"خوب"
"بہت خوب"
"بہت عمدہ"
"کیا کہنے"
۔
نہیں! ۔۔۔۔ کم از کم ایک تخلیقی سطر ضرور لکھیے، تاکہ آپ کے ذِہن و قلم کے سوتے خُشک نہ ہوں۔ ضروری نہیں کے دَقِیق/ مشکل الفاظ استعمال کیے جائیں۔ آسان الفاظ ہوں، جِن تک پہنچنے کی خاطِر بھی لغت سے رُجوع کِیا جا سکتا ہے۔
وہ کیسے؟
۔
آئیے! مشق کرتے ہیں۔
۔
کسی واقِعے پر اگر یہ جملہ لکھنا ہو
"اُس نے بہت بُری حَرکت کی۔"
۔
اکثر یہ دیکھا ہے کہ بیش تَر لوگ ہر صورت ِ حال کے لیے ایک ہی لفظ استعمال کرتے ہیں۔
میرے ایک بنگلادیشی کولِیگ تھے وہ لفظ "ڈِسٹرب" کثرت سے استعمال کِیا کرتے تھے۔
"یہ پنکھا بہت Disturb کر رہا ہے"
"یہ مکھی بہت Disturb کر رہی ہے"
"یہ میرا Pen بہت Disturb کر رہا ہے۔"
۔
اب اُنہیں مَیں کیسے سمجھاتا۔۔۔۔ اُن سے حُجَّت کے انجام سے مجھے ڈر تھا۔
سو۔۔۔۔ دل ہی دل میں اُن سے کہتا
"بابُو مُشائے! انگریزی میں مختلف صورت ِ حال کے لیے Synonyms دَستیاب ہیں۔ کہیں آپ Irritate، کہیں Distract، کہیں Annoying استعمال کر سکتے ہیں۔"
۔
اب آتے ہیں اُسی جملے کی طرف
"اُس نے بہت بُری حَرکت کی۔"
یوں تو ہمارے علم میں لفظ "بُری" یا "بُرا" کے کئی مُتَبادِل ہیں مگر لکھتے وقت وہ یاد نہیں آ رہے ہیں۔
دیکھتے ہیں لغت سے کیا مدد ملتی ہے۔
بُری = بُرا کی تانِیث (یعنی بُرا کے تحت دیکھتے ہیں!)
۔
بُرا =
بَد، خراب، جس میں کوئی ظاہِری یا باطِنی نَقص، عَیب یا خرابی ہو. بکثرت برائیوں کے لیے مستعمل، جیسے
1. ناپسندیدہ، نازیبا.
2. ناگوارا، جس سے دل و دماغ کو اَذِیَّت ہو.
3. بَد خُلق، ناشائستہ اور غیرمُہذَّب .
4. نامُناسِب، نارَوَا.
5. سزوَار ِمَلامَت.
6. ظالم، سن٘گ دِل، بے رَحم.
7. وَحشَت ناک، جس سے گھبراہٹ ہو.
8. بے وفا، خود غَرَض، اپنے مطلب کا.
9. بے شرم، بے حَیا.
10. بھون٘ڈا، بد شکل، بَھدَّا، بے ہَن٘گم.
11. ایسے کام کرنے والا جنھیں لوگ اچھا نہ سمجھیں، عامِیانہ یا نارَوا اَفعَال کا مُرتَکِب.
12. بُرے کام کا، بَد فِعلی کا.
13. بد نصیب، کم بَخت.
14. مُکَدَّر، کَشِیدہ خاطِر، خَفا، ناراض ( ''سے'' کے ساتھ مستعمل ).
15. دشمن، بَد خواہ ( بیشتر مُغَیَّرہ حالت میں ).
16. کمینہ، سِفلہ.
17. سخت گِیر، نامُنصِف، اَنّیائی annyaayi.
18. چِڑا چِڑا
19. گناہ کا، ( الله تعالیٰ کی ) نافرمانی کا، ناجائز.
20. نقصان رَساں، ضَرَر پہن٘چانے والا.
21. بد مزہ ، اُترا ہوا.
22. کُند، غَبی، گُٹَّھل.
23. شَریر، بَدمَعاش، بد چَلَن، آوارہ.
24. رُوکھا پھیکا جس مین زبان و بیان کی لَطافَت نہ ہو ( کلام ).
25. مَعیُوب.
26. نِکمّا، بے کار، فُضُول.
27. زہریلا ، قاتل، مُوذی ، آزار رَساں.
28. بد سُلُوکی کرنے والا، سختی سے پیش آنے والا ( عموماً '' سے '' ( = زیادہ ) کے ساتھ ).
29. نافرمان، اِطاعَت نہ کرنے والا.
30. مَنحُوس، نا مبارک.
31. ناقِص، جس میں مَیل ہو، گھٹیا، کھوٹا.
32. نقیص کا، تحقیر کا.
33. جس کی طرف سے طبیعت میں کِھن٘چاو یا تَکَدُّر پیدا ہوجائے یا مَیل آجائے، نامَطبُوع.
34. رُسوا، بد نام.
35. او اَوگَھٹ، اون٘چا نیچا
36. لالچی، طامِع، لوبھی lobhee.

بُرا
1. نقصان، ضَرَر.
2. مَلامَت یا مَذَمَّت کی بات.
3. بد سُلُوکی.
4. بد اَخلاقی.
5. دشمنی.

بُرا
1. بے مَوقَع ، بے ڈَھب.
2. بِلاوَجہ.
3. بُری طرح.....................................
"اُس نے بہت بُری حَرکت کی۔"
اِس جملے میں ہم "بُری" کی جگہ "نازیبا" رکھ کر دیکھتے ہیں۔

"اُس نے بہت نازیبا حَرکت کی۔"
اب دیکھیے! جملے میں کتنی خوب صورتی پیدا ہوگئی اور مِعیار بھی بلند ہُوا۔
ایک اور کوشش۔۔۔۔ صورت ِ حال (Situation) کے مطابِق
"اُس نے ناشائِستہ حَرکت کی۔"
۔
"اُس نے غیر مُہَذَّب حرکت کی۔"
"نامناسِب"
"ناپسندیدہ"
"بھونڈی"
"نارَوا"
َ
کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ ایک ہی افسانے یا مضمون میں وہی صورت ِ حال بار بار آتی ہے۔ ایسے میں ہر جگہ "نازیبا" کی تَکرار قاری کو ناگوار محسوس ہوگی۔ اِس قَباحَت سے بچنے کی خاطِر بھی الگ الگ مُتَبادِل استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
کہیں "ناشائستہ"،
کہیں "ناگوارا"،
تو کہیں "غیر مُہَذَّب" اِستعمال کر لیا جائے۔
مثال کے طور پر اِسی تحریر میں میرا ہی ایک جملہ دیکھیے!
1-"جب ہمیں اپنے ذِہن پر زور دے کر کچھ لکھنا ہو تو سب سے پہلے مُنفَرِد موضُوع کی تلاش کا مسئلہ دَرپیش ہوتا ہے۔ بسا اَوقات اِسی کھوج میں کئی کئی دن گزر جاتے ہیں اور ہم ایک سطر بھی نہیں لکھ پاتے۔"
یہاں۔۔۔۔ پہلی مرتبہ۔۔۔۔ لفظ تلاش استعمال ہُوا ہے اور دوسری مرتبہ "کھوج"۔
اب دونوں مقامات پر ایک ہی لفظ رکھ کر پڑھیے!
پہلے "تلاش" ۔۔۔۔۔ پھر "کھوج" اور فرق محسوس کیجیے!
۔
اوپر لفظ "بُرا" کے جتنے متبادل درج ہیں اُن میں سے موزوں الفاظ، اِسی جملے کی مالا میں یکے بعد دیگرے پِروئیے اور دیکھیے۔۔۔۔ کیسے کیسے رنگ اُبھرتے ہیں۔
۔
ہاں!
ایک خیال دل میں آیا۔۔۔۔ کیوں نہ "حَرکت" کا بھی مُتَبادِل ڈھونڈ لِیا جائے۔
حَرکت=
1- جُن٘بِش ، ہِلنا (سکون کا نَقِیض).
2- چَلَت پِھرت ، آمَد و رَفت ، ایک جگہ سے دُوسری جگہ اِنتِقالِ مَکانی (قِیام وثَبات کا نَقِیض).
3-سَرگرمی، عَمل (جَمُود اور بے عَمَلی کا نَقِیض).
4-ناپسندیدہ بات، ناشائستہ فِعل وعمل.
5- کام فعل، اَمر، عمل.
6- اِعراب، زبر، زیر یا پیش.
7-گردِش، چال.
8-قُصُور، جُرم؛ زِنا؛ بد فِعلی؛ روک، مُزاحَمَت؛ نقصان، ضَرَر، گناہ، کھوٹ؛ سفر، کُوچ......................................
یہ تمام مُتَبادِل دیکھنے کے بعد یہ طَے کرنے میں آسانی ہوئی کہ "حرکت" ہی مَوزُوں لفظ ہے۔
محنتی طالب علم ایک قدم اور آگے بڑھ سکتا ہے۔
"اُس نے بہت نازیبا حرکت کی"
یہاں۔۔۔ لفظ "بہت" کے بہتر متبادل کی تلاش ۔۔۔ یعنی ۔۔۔ نِہایت، اِتنِہائی
اگر "بہت" کے تحت زیادہ اِختیارات نہ مِلیں تو نِہایَت میں تلاش کرے۔ پھر نِہایَت کا سِرا پکڑتے ہوئے "اِنتِہا" تک پہنچے۔
۔
اکثر لوگ اِس "خوش فَہمی میں مُبتَلا ہیں کہ صرف اور صرف مشکل الفاظ سے ہی اُن کی تحریر میں جِدَّت و نُدرَت پیدا ہوگی اور دوسری طرف، کچھ قلم کار ایسے بھی ہیں، جن کے سامنے جو لفظ آیا، اُسی کو حَتمی hatmi سمجھ لِیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دونوں رَویّے مُناسِب نہیں۔
۔
طالب ِ علم اگر اِسی طرح لغت کو لازِم اَوزار کے طور پر اہمیت دینے لگیں تو اُن کے اُسلوب میں اِنفِرادِیَت پیدا ہوگی۔ خیالات کے اِظہارمیں الفاظ کی کمی سے رَوانی مُنقَطِع نہ ہوگی۔ ایک وقت آئے گا کہ لغت سے رُجوع کرنے کی ضرورت بھی کم کم پیش آئے گی۔ پھر نہ صرف لکھنے میں، بلکہ بولتے وقت بھی مَوزُوں الفاظ کا اِنتِخاب آسان ہو جائے گا۔
لیکن اِبتِدامیں کچھ وقت دینا ہوگا۔ تھوڑی محنت۔۔۔۔تھوڑی مَشَقَّت۔
سب کچھ بیٹھے بِٹھائے نہیں ہوتا۔
لغت سے دوستی کیجیے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
دعاؤں کا طالب
نادر خان سَرگِروہ
۔
نوٹ: مَیں نے لغت Less کو "لَیس" سے مربُوط کِیا ہے۔ یہ دراصل مِزاح نگاری کے حَربوں میں سے ایک حَربہ ہے۔
کسی نے تبصِروں کے تسلسل میں لفظ Less کے اِستعمال پر میری اِصلاح کی۔ اسی لیے مجھے وَضاحت کی ضرورت محسوس ہوئی۔ کبھی کبھار لوگ غلط جگہ پراَنگُشت ِ سوال رکھ دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(اِعادہ) چَھٹی مرتبہ
29-03-2023
109,201
People follow this
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(اِعادہ) پانچویں مرتبہ
01-12-2022
95,143 People follow this
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(اِعادہ) چوتھی مرتبہ
74,947 People follow this
04-10-2021

(اِعادہ) تیسری مرتبہ
68،435
People follow this
۔
(اِعادہ) دوسری مرتبہ
59,522
People follow this

03/12/2022

دل میں خدا کا ہونا لازم ہے اقبال
سجدوں میں پڑے رہنے سے جنت نہں ملتی

  with photo
01/10/2022

with photo

16/09/2022

تو خود سے نہیں آشنا
تیری ذات تجھ پہ ہی راز ہے!

تیرے قلب میں ہے چھپا ہوا
تیری روح کو جس کو تلاش ہے!

10/09/2022

عقل والے تیری دنیا میں پریشان رہے
عشق والے تجھے ہر رنگ میں پہچان گئے

Picture of Lahore with poetry
15/07/2022

Picture of Lahore with poetry

Poetry with Lahore with picture
15/07/2022

Poetry with Lahore with picture

Lahore picture with poetry
15/07/2022

Lahore picture with poetry

Poetry with picture
15/07/2022

Poetry with picture

Alama Iqbal poetry with photo
15/07/2022

Alama Iqbal poetry with photo

A picture with Alama Iqbal's poetry
15/07/2022

A picture with Alama Iqbal's poetry

Address

Multani Coloni Lahore
Lahore
54960

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aamir Tufail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Aamir Tufail:

Share