Directorate of Training-MQI

Directorate of Training-MQI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Directorate of Training-MQI, Community College, 365-M Model Town, Lahore.

21/08/2026
16/08/2026

نظامت تربیت کے زیر اہتمام ترجمہ قران پراجیکٹ کا افتتاح 19۔ اگست بروز بدھ شام 7 بجے مرکزی سیکٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور

15/08/2026

نظامتِ تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ترجمۃ القرآن پروگرام کے حوالے سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کا اَہم پیغام

جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ ترجمۃ القرآن کے موضوع پر خصوصی بریفنگجامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جاری ٹیچر ٹریننگ و...
15/08/2026

جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ
ترجمۃ القرآن کے موضوع پر خصوصی بریفنگ
جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جاری ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء کے لیے ترجمۃ القرآن کے موضوع پر خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر نظامتِ تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے قرآنِ مجید کے ترجمے کی اہمیت، درست مفہوم تک رسائی اور تدریسی عمل میں ترجمۃ القرآن کے مؤثر استعمال کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے اس امر پر زور دیا کہ اساتذہ کے لیے قرآنِ مجید کے ترجمے اور مفاہیم سے آگاہی نہایت ضروری ہے، تاکہ وہ طلبہ کو قرآنِ حکیم کی تعلیمات مؤثر، آسان اور درست انداز میں منتقل کر سکیں۔ انہوں نے ترجمہ پڑھاتے وقت
انہوں نے کہا کہ ایک مؤثر استاد صرف معلومات منتقل نہیں کرتا بلکہ طلبہ کے اندر قرآنِ مجید سے تعلق، فہم اور عمل کا جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے اساتذہ کی مسلسل تربیت اور علمی استعداد میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ورکشاپ کے شرکاء نے بریفنگ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور ترجمۃ القرآن کی تدریس کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔
ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کی تدریسی، تربیتی اور علمی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق مؤثر تعلیمی و تربیتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

نظامتِ تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام محسنین حلقہ 1،2،3،4،5 کے طالبین(لوجہ  اللہ) کے لیے آن لائن تربیتی ورک...
28/07/2026

نظامتِ تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام محسنین حلقہ 1،2،3،4،5 کے طالبین(لوجہ اللہ) کے لیے آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔
ورکشاپ میں دنیا بھر سے سینکڑوں شرکاء شریک ہوئے۔
آغاز:
ورکشاپ کا آغاز و استقبالیہ کلمات محترم علامہ مدثر رسول نوری(ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ تربیت) نےابتدائی گفتگو سے کیا۔ تلاوت ِ کلامِ رحمٰن کی سعادت محترم منیر احمد قادری(سینئیر رہنما تحریک منہاج القرآن کویت) نے حاصل کی بعد ازاں شرکاء ورکشاپ نے
منہاج 365 ایپ کی تعارفی ویڈیو ملاحظہ فرمائی
محترم علامہ غلام مرتضٰی علوی (ڈائریکٹر نظامتِ تربیت) نے شرکاء سے گفتگو فرماتے ہوئے انہیں محسنین پراجیکٹ کی بریفنگ دی اور اِسکی ضرورت و اہمیت سے آگاہ فرمایا۔
خصوصی شرکت و اختتامی دعا:
محترم پروفیسر سلیم احمد چوہدری(نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے خصوصی کلمات ارشاد فرماتے ہوئے پراجیکٹ کو سراہا اور شرکاء کو اِس روحانی سلسلے میں شامل ہو کر تزکیہ کے ذریعے اپنے کردار ، اعمال اور احوال کو سنوارنے کی تلقین فرمائی اور اختتامی دعا فرمائی۔

المحسنینرفیق سے طالب، طالب سے سالک اور سالک سے محسن تک کا سفرنظامتِ تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام محسنین ح...
23/07/2026

المحسنین
رفیق سے طالب، طالب سے سالک اور سالک سے محسن تک کا سفر
نظامتِ تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام محسنین حلقہ کے، حلقہ,1,2,3،4،میں شامل طالبین (لوجہ اللہ) کے لیے آن لائن بذریعہ زوم تربیتی ورکشاپ

🗓️24 جولائی 2026ء بروز جمعۃ المبارک
🕠 پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے.

تمام ممبران اس ورکشاپ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

میٹنک کا لنک میٹنگ سے قبل وٹس ایپ گروپس اور فیس بک پہ شیئر کر دیا جائے گا۔

"کربلا تربیت گاہ"  پشاور: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام کے "کربلا تربیت گاہ"  عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔...
21/07/2026

"کربلا تربیت گاہ"
پشاور: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام کے "کربلا تربیت گاہ" عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین و سکالرز کی خصوصی شرکت و گفتگو
محترم چوہدری عرفان یوسف صاحب (نائب ناظم اعلی تنظیمات)
محترم علامہ غلام مرتضی علوی صاحب ( ڈائریکٹر نظامت تربیت)
محترم علامہ حسن محمود جماعتی صاحب (سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت ای پی ڈی)
محترم ڈاکٹر حسین (ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران)

تربیتی سیشن میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران و عہدیداران نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے سینئر رفقاء و کارکنان کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔

تربیتی نشت برائے طلباء کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور، ٹاؤن شپ کیمپسڈائریکٹر نظامت تربیت محترم علامہ غلام مرتضی ...
07/07/2026

تربیتی نشت برائے طلباء کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور، ٹاؤن شپ کیمپس
ڈائریکٹر نظامت تربیت محترم علامہ غلام مرتضی علوی طلباء کو خدمت دین کی توفیق پر خصوصی تربیتی سیشن سے لیکچر دیتے ہوئے

مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فائنل ائیر کے طلباء کے ساتھ تربیتی نشست انجی...
07/07/2026

مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فائنل ائیر کے طلباء کے ساتھ تربیتی نشست
انجینیئر ڈاکٹر محمد رفیق نجم (نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن) نے خصوصی گفتگو فرمائی اور طلباء کی طرف سے کیے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے اس موقع پر نائب ناظمِ نظامت تربیت علامہ مدثر رسول نوری نے خصوصی شرکت کی


Address

365-M Model Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate of Training-MQI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share