Matab Publications

Matab Publications Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Matab Publications, College & University, JAMIA-TUL-URWA TUL WUSQA , 3 KILOMETER CHAND RAY Road CHUNGI AMER SADHHU FEROZPUR ROAD, Lahore.

15/09/2019

تعداد باعث تقویت نہیں:
تبلیغ دین انبیاء کا کام ہے. آغاز انسانیت سےمفاد پرست عناصر نے اولی العظم انبیاء تک کو نہ چھوڑا اور اپنے مالی اور معاشرتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انبیاء کو معاشرے میں تنہا کرنے کی کوشش کی، لیکن تعداد کی کمی نے انبیاء کی فعالیت اور تبلیغ دین کو اور تیز کردیا، پھر انبیاء کے خلاف پروپیگنڈے کا ہتھیار استعمال کیا گیا، کبھی انبیاء کو ساحر کہا جاتا تو کبھی جھوٹا نبی. انبیاء کے پیروکاروں کو اذیتیں دی گئیں اور انبیاء کی تعلیمات کو من گھڑت قرار دیا گیا. اس عالم تنہائی میں انبیاء کو بالکل پریشانی نہ ہوئی اور وہ جانفشانی سے اپنی ذمہ داری انجام دیتے رہے. تعداد کی کمی کا احساس کبھی انبیاء کے اندر احساس تنہائی ایجاد نہ کرتا. آخر یہ تحریک انبیاء کا ثمر حضرت داود و سلیمان ع اور حضرت محمد ص کی دینی حکومت کی صورت میں نکلا، لیکن ابھی تحریک آئمہ ع جاری ہے. تبلیغ دین ابھی رکی نہیں، مفاد پرست عناصر بھی موجود ہیں،مبلغین دین کو تنہا کرنے کا کام بھی جاری ہے، ثمرہ تبلیع حکومت امام خمینی رح کی صورت میں ظاہر ہوا ہے لیکن اس کا اختتام عالمی مہدوی حکومت کی صورت میں ہونا باقی ہے.
#سید عرفان رضا زیدی

15/09/2019

عوام بے شعور ہے یا علماء متحد نہیں؟
تحریر:سید عرفان رضا زیدی
سونے کی شناخت کے لئے سنار کے پاس جایا جاتا ہے، جوہر کی شناخت کے لئے جوہری کے پاس جایا جاتا ہے،مرض کی شناخت کے لئے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس جایا جاتا ہے. کوئی سونے کی شناخت ڈاکٹر سے نہیں کرواتا اور کوئی مریض سنار کو چیک نہیں کرواتا لیکن جو شخص سکول بھی کبھی نہیں گیا، آسمانی کتابوں کے نام جسے نہیں آتے، جس کو قرآن پڑھنا نہیں آتا، جسے دین کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں، اگر اسے یہ یقین دلا دیا جائے کہ زمین گائے کے سینگ پر کھڑی ہے تو ایمان لے آئےوہ کہتا نظر آتا ہے فلاں عالم دین صحیح نہیں اور علماء میں اتحاد نہیں.
کیا یہ دین کے ساتھ مذاق نہیں؟
سونے کے لئے سنار اور علماء کی شناخت کے لئے بے شعور عوام.
ہونا تو یہ چاہیے تھا آئمہ ع کی روایات کی روشنی میں اہل علم، علماء حق کی شناخت کرتے اور پھر علماء سوء سے انہیں الگ کر کے انکی عزت و توقیر کی جاتی اور انکا مقام و مرتبہ انہیں دیا جاتا.
کیا کوئی شخص یہ چاہے گا کہ کوئلے اور ہیرے کو اکٹھا رکھا جائے. لیکن بے شعور عوام یہ چاہتے ہیں کہ علماء حق اور علماء سوء کو متحد کیا جائے.
حقیقت یہ ہے کہ یہ عوام کا کام نہیں، یہ عوام کی فیلڈ نہیں.
یہ اہل علم کا کام ہے کہ علماء حق کی شناخت کریں اور عوام انکی پیروی کریں.

15/09/2019

نظام امامت:
وہ نظام جس میں امام خدا کانصب کردہ اور قانون بھی خدا کا ہوتا ہے امامت کہلاتا ہے، نصب کرنے سے مراد پہلے والا امام اللہ کے حکم سے اپنے بعد والے امام کے بارے میں بتا کر جاتا ہے کہ میرے بعد کون امام ہوگا، اس نظام کے دو رکن ہیں ایک رکن امام اور دوسرا رکن امت، امت نے امامت یعنی حاکمیت امام کو لے کر دینی ہوتی ہے. اگر امام کو امامت یعنی حاکمیت نہ بھی ملے تو وہ امام من اللہ ہوتا ہے لیکن یہاں امت ناکام ہو جاتی ہے. امام علی ع کو امامت، خلافت کی صورت میں امت نے لوٹائی پھر امام حسن ع سے امامت یعنی حاکمیت امیر شام نے چھینی اور امت تماشہ دیکھتی رہی اب امت نے یہ امامت دنیا کے طاغوتوں سے چھین کر غیبت امام مہدی ع میں امام خمینی رح کے ہاتھ میں سونپی اور امام خمینی رح نے یہ امت کی امانت امام خامنہ ای کو دی اور اب اس امانت یعنی امامت(حاکمیت) کو اتنا بلند کرنا ہے کہ پوری دنیا کا جغرافیہ اس کے اندر آجائے پھر امت اس امانت کو امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے سپرد کر دے گی اور نظام امامت کا خدا کا وعدہ کمال کو پہنچ جائیگا. اسے کہتے ہیں ظہور یعنی غلبہ وہ بھی دنیا پر.
#سید عرفان رضا زیدی

15/09/2019

علامہ سید جواد نقوی:
ہم اس سرزمین پر زندگی گزار رہے ہیں جس میں آج کے دور میں تشیع پر فتنوں کی یلغار ہے. تشیع کے پاس تشکیلاتی انفراسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے. کسی بھی مسلک کی پہچان اسکے مدارس، تعلیمی اداروں اور تشکیلاتی انفراسٹرکچر سے ہوتی ہے. بین المسالک روابط میں تشیع بہت ضعیف ہے کیونکہ تشیع کا ایک غلط تشخص دوسرے مسالک کے ذہن میں بٹھا دیا گیا . لوگ اپنے بچے دینی مدارس میں بھیجنا عیب سمجھتے تھے. ماضی قریب تک تشیع کے پاس کوئی ایسی قد آور علمی شخصیت موجود نہیں تھی جسے تمام مسالک اسلام وحدت کے لئے مرکزی کردار محسوس کریں. طاغوت سے ٹکرانے والی اور حقیقی دین شناسی کرانے والی شخصیت کی کمی تھی.
اس عالم میں نظریں آسمان کی طرف اٹھتیں تھیں اور دل سے صدا نکلتی تھی کہ اے اللہ اس قریہ کے لوگ ظالم ہیں اپنی طرف سے ہم پر رہبر اور حاکم بھیج جسے ہم اپنا امام اور پیشرو بنائیں اور جسکی قیادت میں ہم ظالموں سے نبرد آزما ہوں.
بس وہ گھڑی بھی آگئی اور رب ذوالجلال کی رحمت کا مینہ برسا اور خدا نے علامہ سید جواد نقوی کو برصغیر پاک و ہند کی اصلاح کے لئے چن لیا، وہ شخصیت جو فقہ، فلسفہ اور سوشیالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتی ہے، دعوت دین کا آغاز ہونا تھا کہ ابو لہبیوں اور ابو جہلوں کی طرف سے جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ شروع ہوگئی حتی کہ ابو لہبیوں کے بچوں نے اپنی زبانوں سے علامہ کی شخصیت کشی کرنے کی لئے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا لیکن مجال ہے کہ سید کے پایہ استقلال میں لغزش آئی ہو. العروۃ الوثقی سے حوزہ علمیہ کا آغاز کیا اور مدارس کا تشکیلاتی انفراسٹرکچر پورے پاکستان میں پھیلا دیا، ایسا درس امامت کا دیا کہ وہ لوگ جو بالغ بچوں کو مدرسوں میں بھیجنے سے ڈرتے تھے انہوں نے اپنے شیر خوار بچے اور اپنی بیٹیاں تک اس نظام میں تربیت اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیج دیں. وہ بچے جو کبھی یتیمی کے عالم میں سکولوں اور کالجوں میں دوسرے مسالک کے بچوں کے سامنے اپنی قیادت اور مدارس کا ذکر کرتے ہوئے جھجکا کرتے تھے اب وہ بھی سینہ اکڑا کر کہنے لگے کہ عروۃ الوثقی ہمارا مرکز ولایت ہے اور علامہ سید جواد نقوی ہمارے مسلک سے ہیں. اہلسنت علماء بھی اس بات کا اعتراف کرتے کہ جیسا نظام عروۃ الوثقی کا ہے ویسا پاکستان کی جدید یونیورسٹیز کا بھی نہیں. حقیقی تشیع کو یوں اجاگر کیا کہ فتنہ گروں کی چیخیں نکل گئیں. بس پیشوا نے اپنا کا م کردیا اب امت کا کام ہے کہ اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اپنے پیشرو کی قدردانی کرے اور خدا کی ناشکری نہ کرے.
#سید عرفان رضا زیدی

05/03/2012
"ALERT"Pakistan's plan for the "coldblooded murder of the Internet" - You know that "overwhelmed" feeling you get when t...
05/03/2012

"ALERT"
Pakistan's plan for the "coldblooded murder of the Internet" - You know that "overwhelmed" feeling you get when trying to censor the entire Internet manually? Pakistan does. Its current Internet censorship regime is run by hand at its two major Internet backbone companies, PTCL and TWA, and at various local Internet providers. The system isn't working, says the government, which instead plans to deploy automated Internet censorship hardware capable of filtering up to 50 million URLs per box.
http://arstechnica.com/tech-policy/news/2012/02/pakistans-plan-for-the-coldblooded-murder-of-the-internet.ars

We take a look at the Pakistan government's plan to buy censorship hardware capable of blocking up to 50 million websites today... and filtering citizen e-mail tomorrow.

05/01/2012

مشرب ناب 26

27/12/2011

lecture By Agha Jawad Naqvi on I.S.O PAK Convention 2011

27/12/2011

Organized By: Imamia Students Organization Pakistan Rawalpindi Division Majlis held in Imambargah Baltistania Islamabad 21st Muharram 1433 (17-December-2011)

27/12/2011

BY: Imamia Students Organization Pakistan Rawalpindi Division UET Texila DATE: 25th Muharram 1433 (19-Dec-2011) SPEAKER:Agha Jawad Naqvi

Address

JAMIA-TUL-URWA TUL WUSQA , 3 KILOMETER CHAND RAY Road CHUNGI AMER SADHHU FEROZPUR ROAD
Lahore
5400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Matab Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share