Instructor Mr.Ismail

Instructor Mr.Ismail Career Councilor

CSS Preparation. سی ایس ایس کی تیاری 🔹️سب سے پہلے اخبارات کا مطالعہ شروع کریں اردو اخبارات سے شروع کریں تین چار ماہ تک ک...
02/06/2025

CSS Preparation.
سی ایس ایس کی تیاری

🔹️سب سے پہلے اخبارات کا مطالعہ شروع کریں اردو اخبارات سے شروع کریں تین چار ماہ تک کم از کم دو اردو اخبارات کے سارے اداریہ اور کالمز پڑھیں اسکے بعد جب آپ کو سارے کرنٹ ایشوز کی سمجھ آ جائے تو آپ اب انگریزی اخبار اٹھائیں۔

انگریزی اخبار پڑھتے وقت مشکل الفاظ کے معنی گوگل سے دیکھتے جائیں دوسرے نمبر پر اپنی listening skills پر کام کریں انگلش موویز سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھیں اور سیزن دیکھیں، کسی بھی نیوز چینل کا نو بجے والا پورا بلیٹن سنیں اور اسکے علاوہ کسی چینل پر بحث مباحثہ بھی سن لیں
اپنے آپ کو مطالعہ کے شوق کی طرف لے کر آئیں اچھی کتب کا مطالعہ کریں اور کوشش کریں کہ ہر ہفتے ایک نئی کتاب پڑھیں۔

1- سب سے پہلے سی ایس ایس کا سلیبس ڈائون لوڈ کرے
2- رولز اینڈ ریگولیشن ڈائون لوڈ کریں
3- جہانگیر ورلڈ ٹائم کے نام سے یوٹیوب پر چینل ہے وہاں پاس ہونے والے امیدوار مفید مشوروں سے نوازتے ہیں سارے انٹرویو سنیں۔
4- ورلڈ ٹائم کا میگزین ہے اس میں ہر ماہ ایک انٹرویو آتا ہے پچھلے تمام سالوں کے تمام انٹرویوز کی ایک الگ کتاب مارکیٹ میں آ چکی ہے اسکانام css success stories یہ تین سو روپے کی کتاب ہے ورلڈ ٹائم سے مل جائے گی اس کو بھی پڑھیں۔

5۔ اب اپنا خود کا سٹڈی پلان بنائیں

دن کے شروعاتی تین چار گھنٹے انگلش کے لئے مخصوص رکھیں
میرے خیال سے انگلش، پاکستان افیرز، کرنٹ افئرز، اور انگلش ایسے ان پانچ مضامین کی تیاری سارا سال چلتی رہتی ہے باقی اسکے علاوہ سات سبیجکٹس بچ جاتے ہیں ان کو آپ ساتھ ماہ میں روزانہ دو سے تین گھنٹے دے کر تیار کر سکتے ہیں۔

پہلے پانچ سبیجکٹس کی بات کرتا ہوں کہ
انکی تیاری کیسے کی جائے
ENGLISH ?

Wren&martin with keys
And Raymond Murphy or
To the point by Aftab ahmad (very basic)

ان بکس کو اچھی طرح تیار کر لیں اور انکو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ gre vocabulary کے روزانہ دس یا بیس الفاظ تیار کریں اور ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کرنے کی کوشش کریں جب دونوں گرائمر تیار ہوجائے اور ویکبلری بھی جمع ہوچکی ہو، تو اب zahid ashraf کی پریسی کی کتاب لیں اور وہاں سے پریسی رولز پڑھنے کے بعد اسکی پریکٹس کریں اور کسی انگلش ٹیچر کو چیک کروائیں یا مائیکل سوان کی کتاب لے کر اسے ریفرنس بک کی طرح استعمال کریں اور اپنی غلطیاں خود ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔

PAK AFFAIRS & CURRENT AFFAIRS ?

ان سب کا سلیبس اپنی ٹیبل پر رکھیں
پاکستان افیرز سے اپکے essay کے کافی موضوعات نکل آئیں گے مثلآ
Democracy
Poverty
Education
Health
Energy
Water crises
Population

یہ موضوعات پاکستان افیئرز کے ہاٹ ٹاپک ہیں مگر مزے کی بات یہ ہے ایسے کے بھی یہی ہاٹ ٹاپکس ہیں اب ہر ٹاپک کے لئے ایک چھوٹا سا الگ رجسٹر بنا لیں اور ان ٹاپکس کی اے بی سی سمجھنے کے بعد انکو رکھ دیں پھر آپ روزانہ جو کالمز پڑھیں گے ان سے ان ٹاپکس کو اپ ٹو ڈیٹ کرتے جائیں اس طرح اپکے یہ پانچ مضامین سارا سال تیار ہوتے رہے گے۔

How to prepare other 7 subjects ?

ہر مضمون کے لئے ایک مہینہ رکھ لیں
ہر مضمون کا سیلبیس ڈاؤن لوڈ کریں ہر مضمون کے پچھلے پانچ سال کے پاسٹ پیپرز بھی ڈاؤن لوڈ کریں اب سلیبس اور پاسٹ پیپرز کا تجزیہ کریں اور اسکے مطابق اپنی ٹاپک لسٹ بنائیں اور ہر ٹاپک کو ریکمنڈڈ بکس سے تیار کریں اور پوائنٹس کی شکل میں نوٹس بناتے جائیں۔ اس طرح محض سات ماہ میں اپکی تیاری مکمل ہوجائے گی۔

اگر آپکی انگلش بہتر ہے تو آپ پانچ سے چھ ماہ میں روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے پڑھ کر تیاری مکمل کر سکتے ہیں۔

28/05/2025

میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ گروپ کا انتخاب بچے کے کیریئر کی سمت طے کرتا ہے ، لیکن بدقسمتی سے اکثر والدین بغیر سوچے سمجھے پری انجینئرنگ کا انتخاب کر لیتے ہیں۔ وہ یہ سوچتے ہیں کہ اس کے بعد انجینئرنگ، آئی ٹی، بزنس یا سوشل سائنسز جیسے کئی راستے کھلے رہتے ہیں، مگر یہ نہیں دیکھتے کہ آیا بچہ ان مضامین میں دلچسپی بھی رکھتا ہے یا نہیں۔

اگر بچے کو ریاضی، فزکس یا کیمسٹری میں مشکل پیش آتی ہے، تو وہ دو سال دباؤ میں گزارے گا، مارکس بھی کم آئیں گے اور اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لینا مشکل ہو جائے گا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پری انجینئرنگ کرنے والے بہت سے بچے آخرکار بی بی اے، مارکیٹنگ، فنانس یا اکاؤنٹنگ کی طرف چلے جاتے یں، جبکہ اگر ابتدا میں ہی ان کا رجحان پہچان لیا جائے توآئی کام ان کے لیے کہیں زیادہ بہتر انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔ آئ کام میں بزنس، اکاؤنٹنگ، شماریات اور اینالیسز جیسے مضامین پڑھائے جاتے ہیں، جو آگے چل کر ان کی بزنس اسٹڈیز کی مضبوط بنیاد رکھتے ہیں۔

اسی طرح اگر بچے کی دلچسپی کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، ڈیٹا سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا سافٹ ویئر انجینئرنگ جیسے جدید شعبوں میں ہے، تو آئی سی ایس (فزکس کے ساتھ) ایک بہترین انتخاب ہے۔ آئی سی ایس میں کمپیوٹر سائنس کی بنیادی سمجھ، کوڈنگ اور پائتھن جیسی جدید پروگرامنگ زبان کی ابتدائی تربیت دی جاتی ہے، جو آگے چل کر بی ایس سی ایس بی ایس آئی ٹی اور دیگر ٹیکنالوجی سے متعلقہ ڈگریز کے لیے زبردست بنیاد فراہم کرتی ہے۔

یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ تمام انجینئرنگ یا آئی ٹی کے شعبوں میں کیمسٹری لازمی ہوتی ہے، جبکہ حقیقت میں صرف چند انجینئرنگ فیلڈز جیسے کیمیکل، مکینیکل اور سول انجینئرنگ میں ہی کیمسٹری کی ضرورت ہوتی ہے۔ باقی تمام جدید فیلڈز، خاص طور پر کمپیوٹر سے متعلق شعبوں میں، کیمسٹری کا کوئی خاص کردار نہیں ہوتا۔

فیصلہ کرنے سے پہلے یہ سوالات ضرور سو چیں اور کریں:
کیا بچے کی ریاضی مضبوط ہے؟
کیا وہ فزکس کے اصولوں کو سمجھنے میں دلچسپی رکھتا ہے؟
کیا وہ نومیریکلز آسانی سے حل کر لیتا ہے؟
اور کیا وہ کیمسٹری جیسے مشکل مضمون کا بوجھ اٹھا سکتا ہے؟
اگر ان سوالات کا جواب "نہیں" میں ہے، تو پری انجینئرنگ کا انتخاب صرف پریشر ککر کا باعث بنے گا۔ بچے کو پریشر ککر میں نہ ڈالیں۔
ضروری نہیں کہ ہر بچہ سائنسی مضامین میں شاندار کارکردگی دکھائے؛ بعض اوقات وہ آرٹس، بزنس یا ٹیکنالوجی کا ٹیلنٹ رکھتا ہے۔

انجینئرنگ یا کمپیوٹر سائنس میں کامیابی کے لیے تخلیقی سوچ، مسئلے حل کرنے کی صلاحیت، مشینوں سے دلچسپی، منطقی تجزیہ، ٹیم ورک اور دباؤ میں کام کرنے کی صلاحیت جیسے سافٹ اسکلز درکار ہوتے ہیں۔ یہ تمام صلاحیتیں ہر بچے میں پہلے سے موجود نہیں ہوتیں، لیکن انہیں پہچانا اور نکھارا جا سکتا ہے، اور یہی کام اپٹیٹیوڈ اسیسمنٹ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ بچے کی فطری صلاحیتوں کا تجزیہ کرتا ہے اور ماہر کیریئر کونسلر کی مدد سے آپ کو بہتر فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بہت سے والدین دو سال بعد جب نتائج خراب دیکھتے ہیں، تو بچے پر الزام لگا دیتے ہیں کہ اس نے محنت نہیں کی، حالانکہ اصل مسئلہ غلط سبجیکٹ چناؤ ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ بچے کے مستقبل کا فیصلہ روایتی سوچ، سماجی دباؤ یا جذبات میں آ کر نہ کریں۔ پہلے اس کی دلچسپی اور صلاحیت کو سمجھیں، اگر الجھن ہو تو کسی ماہر کیریئر کونسلر سے رہنمائی لیں، اور اپٹیٹیوڈ اسیسمنٹ کے ذریعے ایک بااعتماد فیصلہ کریں۔ یہی قدم آپ کے بچے کے روشن مستقبل کی بنیاد بن سکتا ہے — کیونکہ آج کیا گیا درست فیصلہ، کل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
اپنے بچوں کو گریڈنگ اور مارکس کے معاملے میں ذہنی مریض نہ بنائیں اسے وہ چناؤ دیں جس کا اس میں خدا نے ٹیلنٹ رکھا ہے۔

ڈیپ سیک کا جھٹکا!ہزار روپے میں، مرسیڈیز کون لے گا؟ کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے.  پچھلے 24 گھنٹوں میں سٹاک ایکسچین...
28/01/2025

ڈیپ سیک کا جھٹکا!

ہزار روپے میں، مرسیڈیز کون لے گا؟

کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے.

پچھلے 24 گھنٹوں میں سٹاک ایکسچینج میں خون بکھرا پڑا ہے. Nvidia کے حصص ایک دن میں 600 ارب ڈالرز سے زیادہ کے گرے ہیں (پاکستان کا سارا قرض 150 ارب ڈالرز سے کم ہے)، اوورآل بین الاقوامی مارکیٹ سے ڈیڑھ ٹرلین ڈالرز صاف ہوگیا ہے.

پچھلے دس دن میں چینیوں نے امریکیوں نے، اور OpenAI کے کھربوں ڈالرز کے خواب کو چکنا چور کر دیا!

انہوں نے ChatGPT جیسے طاقتور AI ماڈل کو صرف 1/100 لاگت میں تیار کر لیا ہے۔

ایک دم ڈریگن نے انکل سام کو دھوبی پٹڑا مارا ہے.

یہ پیشرفت ڈاٹ کام کریش جیسے تاریخی مارکیٹ حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔

ڈیپ سیک کا "r1" ماڈل: GPT کو پیچھے چھوڑنے والا چینی چیلنج ہے.

یہ نہ صرف GPT سے تیز اور ہوشیار ہے، بلکہ کثیرالمقاصد بھی۔
پانچ سال تک AI دنیا کا ایک ہی نعرہ تھا:
"طاقتور AI کے لیے دیوہیکل وسائل چاہئیں!"
—کروڑوں ڈالر، ہزاروں ماہرین، فٹ بال گراؤنڈ جتنے ڈیٹا سینٹرز۔

مگر اب یہ نظریہ دھڑام سے گر چکا ہے۔
اوپن اے آئی نے اربوں خرچ کرکے سپر کمپیوٹرز اور ذہین ترین دماغ جمع کیے۔

مگر اب ایک چینی ماڈل نے اسی ماڈل کو "چائے کے ریٹ" میں پیش کر دیا ہے۔

یوں سمجھیں کہ آپ ایک لاکھ ڈالرز کی مرسیڈیز لینے جائیں اور وہاں سے آپ کو ہزار روپے میں اسی کا متبادل مل جائے.

یہ محض لاگت میں کمی نہیں، بلکہ AI کی معاشیات کو الٹ دینے والا دھماکہ ہے۔ تبھی لندن، نیویارک، ہانگ کانگ کے سٹاک ایکسچینجوں میں زلزلہ آیا ہوا ہے.

کیوں؟ لگتا ہے کہ 2000 کی ڈاٹ کام کریش والی کہانی اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔

اس وقت انٹرنیٹ کی دوڑ میں کمپنیوں نے انفراسٹرکچر پر اربوں لُٹا دیے۔
نتیجہ؟ Webvan جیسی کمپنیاں دیوالیہ، کھربوں ڈالر کا نقصان۔
وجہ سادہ تھی: رسد نے طلب کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

آج AI کی دوڑ اسی راستے پر—مگر دس گنا تیزی سے!
پنڈتوں کے مطابق AI انڈسٹری کو 600 ارب ڈالر کا ریوینیو چاہیے۔
حقیقت میں کتنا چاہیے؟ صرف 60 ارب ڈالر۔
یہ خلیج نہیں، بلکہ خلا ہے۔
اور اب یہ سستا AI ماڈل پورے کاروباری ماڈل کو زمین بوس کر سکتا ہے۔

• بڑے ڈیٹا سینٹرز؟ اب بے کار۔
• مہنگے ہارڈویئر؟ فضول خرچی۔
اے آئی اسٹاک کی بلند ویلیوایشنز؟ ہوا میں قلعے ۔

ڈیپ سیک کی آمد سے پہلے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی پوری معیشت "مصنوعی قلت" پر کھڑی تھی:
"صرف امیر ترین ہی AI بنا سکتے ہیں۔"
مگر اب یہ قلت ختم۔ نتیجہ؟ بلبلہ پھٹنے کو تیار۔
ٹائم مشین میں جھانکیں:
2000 کے بعد جب انٹرنیٹ بلبلہ پھٹا، تب Amazon جیسی کمپنیوں نے حقیقی مسائل حل کیے۔
اب AI کی دنیا میں بھی یہی ہوگا:
• بجائے بڑے ڈیمو کے—عملی استعمال
• بجائے بڑے ڈیٹا کے—معیاری ڈیٹا
• بجائے کلاؤڈ کے—مقامی ڈیوائسز پر AI

ویب 4 کا جنم:
یہ نئی جنریشن ہوگی:
✓ سستے مگر مؤثر AI ماڈلز
✓ مرکزی نظاموں کی بجائے پھیلے ہوئے نیٹ ورکس
✓ ڈیٹا کی کوالٹی سے پیدا ہونے والی حقیقی قدر

پچھلے 10 دن میں سرمایہ کاروں کی آنکھیں کھلی ہیں: مارکیٹ 1500 ارب ڈالرز کا غوطہ کھا چکی ہے.

سو لگتا ہے کہیہ بلبلہ ضرور پھٹے گا۔
مگر جیسے 2000 کے بعد حقیقی انٹرنیٹ انقلاب آیا،
اے آئی بھی اپنی اصل شکل میں ابھرے گا—عملی، سستا، اور سب کی پہنچ میں۔

ٹیکنالوجی کا چکر ہمیشہ یہی رہتا ہے:
ہائپ → کریش → پھر حقیقی انقلاب۔
کامیاب وہی ہوگا جو:
✘ خیالی اعدادوشمار پر نہیں
✓ روزمرہ کی حقیقی ضرورتوں پر توجہ دے اور اصلی مسائل کا حل پیش کرے.

اے آئی کی یہ لہر آپ کو یا تو موجوں پر سُوار کرے گی،
یا پھر بلبلہ پھٹتے ہی چٹان سے ٹکرا دے گی۔
آپ کی باری—اب سوچیں، پھر چلیں۔

پگڑی سنبھال جٹا!

عارف انیس

ڈیپ سیک کا جادو سیکھنے کے لیے لنک یہ رہا!

DeepSeek, unravel the mystery of AGI with curiosity. Answer the essential question with long-termism.

21/01/2025

پرائیویٹ سیکٹر کے مختلف میڈیکل کالجز کی فیس:

اختر سعید میڈیکل کالج لاہور::: 1 کروڑ 47 لاکھ
نیازی میڈیکل کالج::: 1 کروڑ 30 لاکھ
اختر سعید میڈیکل کالج راولپنڈی::: 1 کروڑ 55 لاکھ
فاؤنڈیشن کالج اسلام آباد::: 1 کروڑ 10 لاکھ
بختاور امین میڈیکل کالج ملتان::: 1 کروڑ 51 لاکھ
ایچ بی ایس کالج راولپنڈی::: 1 کروڑ 39 لاکھ
ابوا میڈیکل کالج فیصل آباد::: 1 کروڑ 60 لاکھ
راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز::: 1 کروڑ 44 لاکھ
سوات میڈیکل کالج کی فیس: 1 کروڑ 10 لاکھ
انڈس میڈیکل کالج سندھ کی فیس: 1 کروڑ 25 لاکھ
فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی فیس: 1 کروڑ 10 لاکھ
جناح میڈیکل کالج پشاور کی فیس: 1 کروڑ 15 لاکھ
سینٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور کی فیس: 1 کروڑ 48 لاکھ
لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیس: 1 کروڑ 46 لاکھ
بحریہ یونیورسٹی کراچی کی فیس: 1 کروڑ 10 لاکھ
نوٹ::: تمام فیس بغیر ہاسٹل کے ہیں۔

صرف دوسروں کو دیکھ کر داخلے نہ لیں۔
ایم بی بی ایس کی وہ اہمیت نہیں جو 15 سال پہلے تھی۔
موجودہ دور سائنس کا ہے۔....اگر آپ کا تعلق متوسط طبقے سے ہے تو داخلے سے پہلے ہزار بار سوچیں، اور کبھی پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ نہ لیں۔آخر میں، صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا آپ کو لگژری زندگی نہیں دے سکتا۔
مہارت ضروری ہے۔

09/12/2024
09/12/2024

لوگوں سے مرعوب ہونے کی بجائے علم حاصل کرنے کی طرف جاؤ.

Fully Funded PhD Scholarship to Study in Top 50 Universities Subject wise around the World Every Province students can a...
09/12/2024

Fully Funded PhD Scholarship to Study in Top 50 Universities Subject wise around the World
Every Province students can apply
Chief Minister Merit Scholarships (CMMS) / PhD level Foreign Scholarships Program
Deadline to apply: 30 April, 2025
The Govt. of the Punjab has launched Ph.D Foreign Scholarship Programme , As per the eligibility criteria set for this scheme scholarship programme, both male & female applicants fulfilling the selection criteria are selected for award of PhD scholarship to pursue their degree course from the one of the top 50 ranked universities of the world. The scholarship scheme focuses the meritorious students of Punjab. However, special quota have also been allocated for applicants coming from other federating units of Pakistan.
Eligibility Criteria
Valid PhD admission offer from one of the Top 50 (Subject Wise) Universities of the World (QS ranking) in preferred subject areas (www.peef.org.pk/cmms)
Not less than 60% marks throughout the academic career.
Declared monthly family income (including self, spouse and parents) is equal to or less than PKR. 200,000/-
Maximum age of 35 years at the time of submission of application.
Not availed any foreign scholarship in the past .
Must take up the scholarship in the year for which is offered and the scholarship shall not be deferred to the next year.
All Pakistani nationals, both males and females are eligible to apply.
Note
Existing permanent / regular faculty members of public sector teaching / educational institutions of Pakistan are not eligible to apply for PhD Foreign Scholarship
Scholarship Coverage
PhD Scholarships awarded under CMMS are fully funded and cover the following costs:
100% Tuition fees
Boarding and Lodging (as per approved rates)
Health Insurance
Airfare
Discipline Wise Allocation of Scholarships
80 % scholarships are reserved for Science disciplines
20% of scholarships are reserved for Social Sciences/Humanities and Arts.
Geographical Distribution of Scholarships
scholarships have been allocated for the students of Punjab.
10% scholarships have been allocated for the other federating units of Pakistan.
https://www.peef.org.pk/cmms

Admission BS Nursingپنجاب گورنمنٹ نے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ھے، داخلے ک...
06/12/2024

Admission BS Nursing
پنجاب گورنمنٹ نے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ھے، داخلے کی آخری تاریخ 23 دسمبر ھے۔

اپلائی کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل باتوں کو جاننا ضروری ہے
گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ کے علاؤہ باقی تمام کالجز میں صرف خواتین اپلائی کر سکتی ہیں
امیدواروں کا میٹرک (سائنسی مضامین کے ساتھ) اور ایف ایسی پری میڈیکل میں 50 فیصد نمبرات کے ساتھ پاس ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنا لازمی ہے
عمر کی حد اب پچیس کی بجائے 35 سال کر دی گئی ہے اور اب امیدوار کا غیر شادی شدہ ہونا بھی شرط نہیں ہے
چار سالہ ڈگری پروگرام کے دوران امید وار کو ماہانہ 31470 سٹائپینڈ دیا جائے گا، جبکہ انٹرن شپ میں سیلری کا معاملہ ابھی تک زیر بحث ہے
اپلائی کرنے کےلیے ویب سائیٹ پہ شناختی کارڈ رجسٹرڈ کر کے سائن کرنا ضروری ہے۔ تاکہ داخلے کی درخواست سمیت 500 کا چالان بھی وہیں سے اپلوڈ ہو سکیں
امید وار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا بھی لازمی ہے

𝗛𝗶𝗴𝗵𝗲𝗿 𝗘𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗖𝗼𝗺𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗼𝗳 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 is offering 𝗙𝗥𝗘𝗘 𝗖𝗼𝘂𝗿𝘀𝗲𝗿𝗮 licenses through DLSEI 3.0 program.Apply Now: https://...
30/11/2024

𝗛𝗶𝗴𝗵𝗲𝗿 𝗘𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗖𝗼𝗺𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗼𝗳 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 is offering 𝗙𝗥𝗘𝗘 𝗖𝗼𝘂𝗿𝘀𝗲𝗿𝗮 licenses through DLSEI 3.0 program.

Apply Now: https://eservices.hec.gov.pk
For More Information: https://dlsei.hec.gov.pk

Address

Punjab, KPK
Lahore
30100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Instructor Mr.Ismail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share