Qalandar Shaoor

Qalandar Shaoor Khawaja Shamsuddin Azeemi is the present head of the Azeemia Sufi Order, and a world famous spiritua

16/06/2026

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حاضری بحضور مرشدِ کریم مورخہ 25 جون 2017 بوقت بعد از مغرب
چیدہ چیدہ نقاط:
اعتکاف ختم کر کے شام کو مرشد کریم سے ملاقات کیلئے حاضر ہوئے۔ہم نے حضور مرشدِ کریم کو عمرہ کی مبارک باد دی۔ مرشد کریم نے سب کو اپنے سامنے بٹھا کراعتکاف کی مبارک باد دی پھر ایک واقعہ سناتے ہوئے فرمایا کہ
حضور نے حضرت نظام الدین اولیاؒء کا ایک واقعہ بیان فرمایا جو پوری طرح سن نہیں سکا مگر اس کا مفہوم یہ تھا کہ مریدین اور شاید ان کے ساتھ حضرت نظام الدین اولیاؒء بھی تھے کسی دعوت میں تشریف لے گئے۔ جس کمرے میں مقیم تھے اس کی چھت گِر گئی ، مگر صرف ایک صاحب کی موت واقع ہوئی اور باقی تمام افراد بالکل محفوظ رہے۔ فرمایا جب کوئی بندہ اللہ کے عرفان کے راستے پر چل نکلتا ہے تو اللہ کریم اس کی حفاظت فرماتے ہیں۔
1۔ روحانیت کی 23 کلاسز ہیں اور ہر کلاس میں 40 باب ہیں۔ لوگوں کو سلسلہ میں 30،30 سال کے باوجود ابھی پہلی کلاس میں ہی ہیں اور اس کی وجہ اسباق کو ٹائم نہ دینا ہے۔ قواعد و ضوابط پر پوری طرح عمل نہ کرنا ہے۔ خود بھی پڑھیں ان پر عمل بھی کریں ، بچوں کو بھی پڑھائیں اور دوستوں کو بھی پڑھائیں۔ آہستہ آہستہ وہ لوگ بھی ان پر عمل کرکے سلسلہ کی طرف راغب ہونگے۔
2۔ آپ اتنے دور سے آتے ہیں کوئی دوسرے ملک سے آتا ہے کوئی کہاں سے آتا ہے۔ اتنا خرچہ کرتے ہیں ، مقصد کیا ہے اگر اسباق ہی نہیں کرنے تو کیا فائدہ اتنا کچھ کرنے کا۔
3۔ سلسلہ میں آنے کا بنیادی مقصد روحانی علوم حاصل کرنا ہے دعا وغیرہ تو کسی بھی فقیر کو بولیں تو وہ کر دیتا ہے وہ تو ہوتا ہی خیر کے لئے ہے۔ اب آپ نے سلسلہ میں داخلہ لے لیا ہے تو کلاسز بھی لیں اور یہ ساری کلاسز بھی پڑھیں۔ سلسلہ میں جب آپ شامل ہو جاتے ہیں تو ایک قسم کا آپ یونیورسٹی کے طالب علم بن جاتے ہیں اب آپ کو یونیورسٹی کا نصاب بھی پڑھنا ہے۔
لوگ پہلا پہلا نصاب لے کے جاتے ہیں اور پھر آتے ہی نہیں۔ اس طرح آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔
4۔ مراقبہ ہال بنا دیا انھوں نے ہاسپٹل بنا دیا ۔۔۔۔۔ اس سے کنسرن ہی نہیں ہے آغا خان والوں نے اس سے اچھا ہاسپٹل بنایا ہے ، لوگوں نے کیسے کیسے اسکولز اور ہاسپٹلز بنائے ہیں ، کنسرن ہے تو اسباق سے ہے ۔۔۔سلسلہ میں آنے کا بیعت ہونے کا مقصد کیا تھا۔۔۔۔۔ اسباق پہلے ہیں۔۔۔ جیسے ہی مراقبہ میں بیٹھتے ہیں ساری دنیا جہاں کے خیالات دماغ میں آتے ہیں ۔
5۔ فرمایا !۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحب کے ایک رشتہ دار تھے ، جب فوت ہوئے تو وہاں پریشان تھے دنیا میں اسباق اور سلسلہ کیلئے کچھ نہیں کیا تو جب وہاں گئے تو فرشتوں سے کہا کہ میں عظیمی ہوں۔ فرشتوں نے کہا اپنی آئی ڈی دکھاؤ ۔۔۔بھئی جب اسباق پڑھے نہیں، سلسلہ کو وقت دیا نہیں اب وہ کیا آئی ڈی دکھاتے۔
آپ ایک اسکول سے ایک ادارے سے دوسری جگہ جاتے ہیں تو وہ آپ سے سند مانگتے ہیں آپ پاس کرتے ہیں تو آپ کو آگے داخلہ ملے گا ۔۔۔۔ داخلہ لے لیا ہے اب آپ کہتے ہیں کہ کلاس نہیں لینی۔۔۔پڑھنا نہیں ہے۔۔۔
6۔ یاحی یا قیوم اتنا آسان کر دیا ہے ۔ ، اُٹھتے، بیٹھتے، وضو ، بے وضو ہر وقت پڑھ سکتے ہیں اس کے لئے کوئی اہتمام کی ضرورت نہیں ۔۔۔ کہیں جانے کی بھی ضرورت نہیں ہر وقت زیادہ سے زیادہ یاحی یا قیوم پڑھا کریں۔
7۔ یکسوئی کا فقدان ہے۔ اسباق اور مراقبہ میں یکسوئی نہیں ہے، جب ذہن یکسو نہیں ہو گا تو آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔
8- حضرت آدم ؑ، پیغمبر تھے ، تمام انبیا اور اولیا بھی چلے گئے۔۔ تو میں نے بھی چلے جانا ہے یہ قانون ہے مرشد سے لے لو کچھ۔۔۔ مرشد چلا گیا تو ٹکریں مارو گے در بدر کی ٹھوکریں کھاو گئے۔
کبھی تو کوئی آ کے کہے کہ میں نے اسباق کیے ۔۔۔۔ یہ کام کیا۔۔۔۔ یہ تحقیق کی ہے ۔۔۔کوئی لینا ہی نہیں چاہتا۔۔۔ آپ میں سے کوئی ایک بھی نہیں ہے۔
9۔ آپ نے اعتکاف کیا ٹھیک ہے ، اچھی کوشش ہے لیکن اس کو پورے سال جاری رکھیں ۔
10۔ ایک صاحب ﴿﴾ نے اعتکاف کے دوران مرکز کی طرف سے کئے گئے انتظامات اور تعاون کی تعریف کی اور کامران باسط صاحب کی کوششوں کو سراہا۔ اس پر حضور نے فرمایا ہاں بھئی انہوں نے بہت اچھا نظام سنبھالا ہوا ہے۔ نظر نہیں آتا مگر کام بہت ہوتا ہے۔

آخر میں سب کے لئے دعا فرمائی۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qalandar Shaoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Qalandar Shaoor:

Shortcuts

Share