21/08/2026
✨ محفلِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم — کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، ٹاؤن شپ ✨
جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مناسبت سے بزمِ منہاج کے زیرِ اہتمام کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، ٹاؤن شپ کے طلبہ کی جانب سے ایک نہایت پُروقار اور خوبصورت محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منعقد ہوئی۔
اس پُروقار تقریب میں کیمپس انچارج محترم محمد شبیر صاحب، ہیڈ تربیہ لیفٹیننٹ پاک نیوی (ر طلت حسین صاحب، ہاسٹل وارڈن محترم فیض الحسن شاہ صاحب، دیگر معزز اساتذۂ کرام اور اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔
تلاوتِ قرآنِ حکیم، نظامت، نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اور تقاریر سمیت پروگرام کے تمام مراحل طلبہ نے خود پیش کیے۔ اختتام پر مجددِ ملتِ حاضرہ، حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کے فکر انگیز خطاب نے شرکائے محفل کے قلوب و اذہان کو محبتِ رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اور حکمتِ دین کی روشنی سے منور کر دیا۔