13/10/2024
لاہور(کرائم رپورٹر سے)پنجاب یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹل نمبر 8 کی طالبہ نے ہاسٹل میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی،معلوم ہوا ہے کہ سمبڑیال کی 24سالہ ام حبیبہ جو ایجوکیشن ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کے سمسٹر 5میں زیر تعلیم تھی اور اپنی بہن کے ساتھ کمرہ نمبر 74میں رہائش پذیر تھی ،اتوار کو دوپہر 2بھے اس نے اپنی چھوٹی بہن کو کہا کہ اس کے سر میں درد ہے اس لئے وہ اپنے کمرے میں جا کر سو رہی ہے وہ اس دوران اپنی کسی سہیلی کے کمرے میں چلی جائے ،جس پر رات 8بجے تک جب ام حبیبہ نے دروازہ نہیں کھولا اور اپنا موبائل بھی نہیں اٹھا یا تو اس کی بہن کو تشویش ہوئی جس نے دروازہ کو کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہیں ملا جس پر ہوسٹل انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا جس نے دروازہ توڑا تو متوفیہ نے پنکھے کے ساتھ لتک کر خود کشی کی ہوئی تھی ،جس پر ریسکیو حکام کو بلایا گیا تو معلوم ہوا کہ کئی گھنٹے پہلے اس کی موت واقعہ ہوگئی ہے ،جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی ، پولیس نے مختلف پہلوئوں پر کارروائی شروع کردی ہے،جبکہ متوفیہ کے گھر والوں کو اطلاع کردی گئی۔