Govt.Girls Degree College No. 2 Lakki Marwat

Govt.Girls Degree College No. 2 Lakki Marwat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt.Girls Degree College No. 2 Lakki Marwat, Moh: Saeed Khel Bannu Minwali Road Lakki marwat, Lakki Marwat.

10/08/2026
اہم اطلاع برائے حافظِ قرآن امیدوارانGovernment Girls Degree College No. 02, Lakki Marwat کے مختلف مضامین کے لیے حافظِ قر...
08/08/2026

اہم اطلاع برائے حافظِ قرآن امیدواران
Government Girls Degree College No. 02, Lakki Marwat کے مختلف مضامین کے لیے حافظِ قرآن امیدواران کا ٹیسٹ مورخہ:
12 اگست 2026ء (بدھ)
⏰ وقت: صبح 09:00 بجے
📍 مقام;GGDC 01 Lakki Marwat
تمام متعلقہ امیدواران سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ اور وقت پر GGDC 01 Lakki Marwat میں ٹیسٹ کے لیے حاضر ہوں اور ضروری اصل دستاویزات ہمراہ لائیں۔
حافظِ قرآن امیدواران کی تفصیلی فہرست ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔
Principal
Government Girls Degree College No. 02, Lakki Marwat

📢 اہم اطلاع برائے امیدواران...گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2، لکی مروت کےمختلف مضامین میں اپلائی کرنے والے امیدواران کی ا...
07/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے امیدواران...
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2، لکی مروت کے
مختلف مضامین میں اپلائی کرنے والے امیدواران کی ابتدائی و عارضی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
یہ میرٹ لسٹ Flexible Hiring کے برعکس مارکس/پرسنٹیج کی بنیاد پر نہیں بلکہ اکیڈمکس میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
اعتراضات، شکایات اور تحفظات،
تمام امیدواران کو اعتراضات.. شکایات اور تحفظات دور کرنے کے لیے 3 دن کا وقت دیا جا رہا ہے:
یعنی 8 اگست تا 11 اگست 2026 (دفتری اوقاتِ کار)
اس دوران امیدواران اپنے اعتراضات یا شکایات کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت لازمی پیش کریں۔
--- تجربہ رکھنے والے امیدواران کے لیے اہم ہدایات--
جن امیدواران نے اپنی درخواست میں تجربہ ظاہر کیا ہے، وہ اپنے تجربے کے سرٹیفیکیٹ کو متعلقہ اتھارٹی سے Countersign کروانا لازمی ہے۔
سرکاری کالج کی سطح کا تجربہ:ـ
Higher Education Department, Peshawar / Bannu سے Countersign کروانا لازمی ہے۔
یونیورسٹی کی سطح کا تجربہ:ـ
متعلقہ یونیورسٹی کے رجسٹرار سے Countersign کروانا لازمی ہے۔
پرائیویٹ کالج/یونیورسٹی کی سطح کا تجربہ:ـ
HERA (Higher Education Regulatory Authority), Peshawar سے Countersign کروانا لازمی ہے۔
پنجاب یا کسی دوسرے صوبے کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کا تجربہ:ـ
متعلقہ صوبے کی Higher Education Regulatory Authority سے Countersign کروانا لازمی ہے۔
حفظ القرآن کے امیدواران کے لیے اہم اطلاع۔۔۔
جن امیدواران نے اپنی درخواست کے ساتھ حفظ القرآن کا سرٹیفیکیٹ جمع کرایا ہے، وہ وفاق المدارس سے رجسٹرڈ دینی ادارے کا اصل سرٹیفیکیٹ ہمراہ لے کر:
12 اگست 2026، بروز بدھ صبح 9:00 بجے
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، لکی مروت
میں حاضر ہوں۔
امیدواران کے اصل سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کی جائے گی اور ساتھ ہی حفظ القرآن کا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔
میرٹ لسٹ میں کسی غلطی کی صورت میں
اگر کسی امیدوار کی ڈگری، ہائیر کوالیفیکیشن، حفظ القرآن کے مارکس یا تجربے کے مارکس شامل ہونے سے رہ گئے ہوں، یا میرٹ لسٹ میں مارکس کا غلط اندراج کیا گیا ہو، تو وہ 09 اگست تا 11 اگست 2026 (دفتری اوقاتِ کار) کے دوران متعلقہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، لکی مروت میں حاضر ہوں۔
ان شاء اللہ، تمام جائز اعتراضات کا جائزہ لے کر انہیں دور کیا جائے گا۔
ہر مضمون کے لیے میرٹ لسٹ میں موجود ٹاپ 5 امیدواران کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
11 اگست 2026 کے بعد کسی بھی امیدوار کا کوئی اعتراض قبول نہیں کیا جائے گا۔
تین دن کی اعتراضات کی مدت مکمل ہونے کے بعد فائنل میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔
میرٹ لسٹ کا اجرا:-
تمام میرٹ لسٹیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، لکی مروت کے نوٹس بورڈ پر آویزاں ہیں۔ امیدواران کالج تشریف لا کر اپنا نام اور میرٹ چیک کر سکتے ہیں۔
کسی بھی امیدوار کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، لکی مروت کا سٹاف آپ کی رہنمائی اور معاونت کے لیے حاضر ہے۔
آپ کالج تشریف لا کر اپنا مسئلہ کالج انتظامیہ کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
شکریہ
انتظامیہ
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2، لکی مروت.

27/07/2026

📢 اہم اطلاع برائے امیدواران.
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2، لکی مروت میں مختلف آسامیوں کے لیے انٹرویوز درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے:
📍 مقام: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، لکی مروت.
🕘 وقت: صبح 9:00 بجے
🗓 انٹرویو شیڈول:
29 جولائی 2026 (بدھ): نائب قاصد، سویپر
30 جولائی 2026 (جمعرات): لیبارٹری اٹینڈنٹ
31 جولائی 2026 (جمعہ): چوکیدار
01 اگست 2026 (ہفتہ): لیبارٹری اسسٹنٹ
03 اگست 2026 (پیر): جونیئر کلرک
تمام امیدواران سے گزارش ہے کہ وہ اپنی مقررہ تاریخ پر اصل تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ (CNIC)، ڈومیسائل، تجربہ سرٹیفکیٹ (اگر قابلِ اطلاق ہو) اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ بروقت تشریف لائیں۔

پرنسپل
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2، لکی مروت

25/07/2026

📢 اہم اطلاع
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2، لکی مروت میں مختلف آسامیوں کے لیے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
تمام امیدواروں سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ کو صبح 9:00 بجے اصل تعلیمی و دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ انٹرویو میں شرکت کریں۔
📍 مقام: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، لکی مروت
انٹرویو کی تاریخیں:
نائب قاصد، سویپر: 29 جولائی 2026
لیبارٹری اٹینڈنٹ: 30 جولائی 2026
چوکیدار: 31 جولائی 2026
لیبارٹری اسسٹنٹ: 01 اگست 2026
جونیئر کلرک: 03 اگست 2026
براہِ کرم شیڈول کے مطابق بروقت تشریف لائیں۔
پرنسپل
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2، لکی مروت.

Address

Moh: Saeed Khel Bannu Minwali Road Lakki Marwat
Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt.Girls Degree College No. 2 Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share