ISF - University of Lakki Marwat

ISF - University of Lakki Marwat Justice Knowledge Tolerance

22/04/2026

📢 یونیورسٹی آف لکی مروت ٹاؤن کیمپس میں طلبہ مسائل پر اہم میٹنگ
السلام علیکم!
آج یونیورسٹی آف لکی مروت ٹاؤن کیمپس میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس اور سپورٹس سائنس کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق ضلعی سیکرٹری حسن نواز، سابق صدر جاوید نواز اور ان کی کابینہ نے شرکت کی۔
میٹنگ میں طلبہ کے ساتھ تفصیلی نشست ہوئی جس میں نیو بلڈنگ کی شفٹنگ، سہولیات کی کمی، اور دیگر انتظامی مسائل پر کھل کر بات چیت کی گئی۔ طلبہ نے اپنے مسائل پیش کیے جس پر تنظیمی قیادت نے مکمل یقین دہانی کروائی کہ ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر کفایت اللہ صاحب سے بھی ملاقات ہوئی، جن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے طلبہ کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ ان تمام مسائل کو وی سی صاحب کے سامنے رکھ کر انشاء اللہ بہت جلد حل کریں گے۔
ہم ڈاکٹر کفایت اللہ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے طلبہ کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
🔴 آخر میں: ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم طلبہ کی سچی نمائندگی کرتے ہیں اور انشاء اللہ طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چاہے اس کے لیے احتجاج کرنا پڑے یا کسی بھی حد تک جانا پڑے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور ہر صورت طلبہ کے حقوق کے لیے کھڑے رہیں گے۔
✊ ہم حق کے لیے کھڑے ہیں، اور ہر صورت طلبہ کے ساتھ ہیں۔

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف لکی مروت

آج ضلع لکی مروت کے تعلیمی افق پر ایک روشن اور امید افزا اضافہ ہوا، جب سہارا گرلز ماڈل ہائی سکول، تاجہ زئی لکی مروت کی اف...
12/04/2026

آج ضلع لکی مروت کے تعلیمی افق پر ایک روشن اور امید افزا اضافہ ہوا، جب سہارا گرلز ماڈل ہائی سکول، تاجہ زئی لکی مروت کی افتتاحی تقریب نہایت وقار اور جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لکی مروت کی جانب سے ہم اس شاندار اقدام پر دل کی گہرائیوں سے اسامہ مروت (سابق چیئرمین ISF یونیورسٹی آف لکی مروت) کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس ادارے کی بنیاد رکھ کر علاقے کی بیٹیوں کے لیے علم کے دروازے کھول دیے۔ یہ صرف ایک سکول نہیں بلکہ تعلیم نسواں کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

اس پروقار تقریب میں ISF لکی مروت کی نمائندگی کرتے ہوئے سابقہ ضلعی صدر کامران خان، سابقہ ضلعی GS حسن خان، اور منیب مروت نے شرکت کی اور اس عظیم تعلیمی اقدام کو سراہا۔

لکی مروت جیسے علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کا فروغ نہایت اہم ہے۔ ایک تعلیم یافتہ بیٹی صرف اپنی ذات نہیں سنوارتی بلکہ وہ ایک پورے خاندان اور آنے والی نسلوں کو روشن کرتی ہے۔ تعلیم یافتہ خواتین معاشرتی شعور کو بڑھاتی ہیں۔ وہ بہتر ماں، بہتر رہنما، اور ذمہ دار شہری بنتی ہیں۔ خواتین کی تعلیم جہالت کے خاتمے اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

سہارا گرلز ماڈل ہائی اسکول ایک ایسے علاقے میں قائم کیا گیا ہے جہاں تعلیمی مواقع محدود رہے ہیں۔ یہ ادارہ علاقے میں تعلیمی شعور کو فروغ دے گا۔ ایک مثبت سماجی تبدیلی کا آغاز بنے گا۔

ہم دعا گو ہیں کہ یہ ادارہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے اور لکی مروت کی بیٹیوں کو علم، شعور اور کامیابی کی راہوں پر گامزن کرے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ قدم نہ صرف اس علاقے بلکہ پورے خطے کے لیے ایک مثال بنے گا۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لکی مروت ہمیشہ تعلیم، شعور، اور مثبت تبدیلی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لکی مروت

📢 اہم اعلانانصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لکی مروتانصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لکی مروت کی جانب سے کل ان شاء اللہ یونیورسٹی آف...
05/04/2026

📢 اہم اعلان
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لکی مروت
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لکی مروت کی جانب سے کل ان شاء اللہ یونیورسٹی آف لکی مروت میں ایک گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
📅 تاریخ: 6 اپریل 2026
🕚 وقت: صبح 11 بجے
🎓 اس میٹنگ میں:
کالج لیول، ڈسٹرکٹ لیول اور یونیورسٹی لیول کے تمام اسٹوڈنٹس کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
یونیورسٹی کو درپیش مسائل، طلبہ کے مسائل و مشکلات، جاری منصوبہ جات اور موجودہ کمزوریوں پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
یونیورسٹی میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کا دورہ اور جائزہ (چیکنگ) بھی لیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کام شفاف اور درست طریقے سے جاری ہیں۔
⚖️ مزید برآں:
کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں اور غیر قانونی پیسے لینے کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
تین سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے پروفیسرز سے لیے گئے مبینہ غیر قانونی پیسوں کے حوالے سے بھی آواز اٹھائی جائے گی۔
ان تمام ناانصافیوں کے خلاف بھرپور مؤقف اختیار کیا جائے گا اور حق کی آواز بلند کی جائے گی ان شاء اللہ۔
🤝 خصوصاً:
ضلع لکی مروت میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مختلف عہدوں (بالخصوص ضلعی صدر) کے لیے تمام امیدواران کو بھی خصوصی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس اہم میٹنگ میں بھرپور شرکت کریں۔
📌 تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے اس اہم پلیٹ فارم کا حصہ بنیں۔
✊ آپ کی شرکت، آپ کی آواز!

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لکی مروت

04/04/2026

Insaf Students Federation, District Lakki Marwat

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لکی مروت نے یونیورسٹی آف لکی مروت کا وزٹ کیا، اور جو کچھ وہاں دیکھا وہ واقعی افسوسناک تھا۔یونیورسٹ...
04/04/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لکی مروت نے یونیورسٹی آف لکی مروت کا وزٹ کیا، اور جو کچھ وہاں دیکھا وہ واقعی افسوسناک تھا۔یونیورسٹی جیسی جگہ، جہاں ہمارے مستقبل کی بنیاد رکھی جاتی ہے، وہاں اس طرح کی لاپرواہی سمجھ سے بالاتر ہے۔ واش رومز کے گٹروں پر ڈھکن تک موجود نہیں، جبکہ دیواروں کا پلاسٹر چند ہی مہینوں میں اترنا شروع ہو چکا ہے۔ صاف نظر آ رہا ہے کہ کام ایمانداری سے نہیں ہو رہا، سیمنٹ کم اور ریت زیادہ استعمال کی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی آف لکی مروت میں ہر سال سرکاری شجرکاری مہم کے نام پر ایک ہی ڈرامہ دہرایا جاتا ہے، افسران آتے ہیں، ایک پودا لگاتے ہیں، تصاویر کھنچواتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، اس کے بعد نہ کوئی پوچھنے والا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی دیکھ بھال کی جاتی ہے، نتیجتاً پودا سوکھ جاتا ہے اور مہم ختم ہو جاتی ہے۔ کیا یہی ہے حکومت کی شجرکاری اور کیا یہی ماحول دوستی ہے؟
سالوں سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ یونیورسٹی میں درختوں کا کوئی وجود نہیں، یہ صرف وسائل کا ضیاع اور عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ ہم واضح مطالبہ کرتے ہیں کہ فوٹو سیشن نہیں بلکہ عملی کام کیا جائے، ہر لگائے گئے پودے کی ذمہ داری طے کی جائے اور اس غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔

دل کو سب سے زیادہ یہ بات لگی کہ شاید اس ادارے کو کوئی اپنا نہیں سمجھ رہا، جیسے بس "کام چلاؤ" پالیسی پر سب کچھ ہو رہا ہے۔ حالانکہ یہ کوئی عام جگہ نہیں، یہاں ہم پڑھتے ہیں، کل ہمارے بہن بھائی آئیں گے اور آنے والے وقت میں ہماری اگلی نسلیں بھی یہی تعلیم حاصل کریں گی۔ٹھیکیدار صاحب سے بس اتنا کہنا ہے کہ یہ کوئی عارضی کام نہیں، یہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے۔ خدارا اپنا کام ذمہ داری سے کریں، کیونکہ یہ صرف غفلت نہیں بلکہ زیادتی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ، ڈی سی صاحب اور اے سی صاحب سے گزارش ہے کہ
1) اس معاملے کی فوری اور شفاف انکوائری کروائی جائے۔
2) ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی و تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
3) یونیورسٹی میں جاری اور آئندہ تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے
اور جو ہمارے نمائندے ہیں، ان کو بھی اب توجہ دینی ہوگی۔ کیونکہ جن کے سہارے یہ سب ہو رہا ہے، وہ بھی کسی سے چھپے نہیں ہیں۔
اگر اس کے خلاف مؤثر اور تادیبی کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے اور ہمیں مجبوراً اعلیٰ قیادت اور انتظامیہ سے رجوع کرنا پڑے گا۔
یہ ہماری یونیورسٹی ہے، اور اس کے لیے آواز اٹھانا ہمارا حق بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لکی مروت

28/03/2026

سابقہ ایم پی اے و پاکستان تحریک انصاف صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک نور سیلم خان کے ساتھ، آئی ایس ایف لکی مروت کے ٹیم کی پشاور میں ملاقات

عمران خان کی رہائی امن موومنٹ کے لیے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیںانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جذبۂ جنون کے ساتھ، ائی ایس...
28/03/2026

عمران خان کی رہائی امن موومنٹ کے لیے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جذبۂ جنون کے ساتھ، ائی ایس ایف صوبائی صدر مشرف آفریدی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف گوہر علی خان کے ہمراہ، آئی ایس ایف لکی مروت کا ایک یادگار لمحہ۔
ISF Lakki Marwat

اہم سرکلر!خیبرپختونخوا میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ اس مرحلے پر تنظیمی رولز اور ڈسپلن کی مکمل...
18/03/2026

اہم سرکلر!

خیبرپختونخوا میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ اس مرحلے پر تنظیمی رولز اور ڈسپلن کی مکمل پاسداری انتہائی ضروری ہے۔ لہٰذا خیبرپختونخوا کی تمام کالجز، یونیورسٹیوں، اضلاع اور ریجنز کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس/ پیجز کے زمہ داران (ایڈمن) کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ:

کسی بھی امیدوار کے حق میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آفیشل پیج سے کوئی پوسٹ، ویڈیو، سٹوری یا کوئی بھی مواد شیئر نہ کیا جائے۔

کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایڈمن کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔

شعبہ اطلاعات و نشریات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا

اہم سرکلر!

خیبرپختونخوا میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ اس مرحلے پر تنظیمی رولز اور ڈسپلن کی مکمل پاسداری انتہائی ضروری ہے۔ لہٰذا خیبرپختونخوا کی تمام کالجز، یونیورسٹیوں، اضلاع اور ریجنز کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس/ پیجز کے زمہ داران (ایڈمن) کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ:

کسی بھی امیدوار کے حق میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آفیشل پیج سے کوئی پوسٹ، ویڈیو، سٹوری یا کوئی بھی مواد شیئر نہ کیا جائے۔

یہ عمل تنظیمی رولز کی صریح خلاف ورزی ہے اور تنظیم کی غیر جانبداری کو متاثر کرتا ہے۔

نوٹ:
• یہ ہدایت فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
• کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایڈمن کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔

• تمام زمہ داران (ایڈمنز) سے درخواست ہے کہ اس سرکلر کو اپنے ریکارڈ میں محفوظ رکھیں اور اس کی مکمل تعمیل کریں۔

شعبہ اطلاعات و نشریات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا

DM to receive this book in PDF.
08/03/2026

DM to receive this book in PDF.

کتاب: دزد نیم شب کا رقیب
مصنف: مراد سعید, بانی آئی ایس ایف

مراد سعید کی کتاب “دزد نیم شب کا رقیب” شائع ہو چکی ہے۔ یہ تصنیف حالیہ قومی اور سیاسی تاریخ کے اہم اور حساس واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ کتاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اصل حقیقت، مبینہ رجیم چینج آپریشن، خیبر پختونخوا میں کھیلی جانے والی ڈبل گیم، اور شہید ارشد شریف کے خلاف سازش جیسے درجنوں موضوعات کو تفصیل اور استدلال کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کتاب کا عنوان دراصل احمد فراز کی مشہور نظم “محاصرہ” کے مصرعے “دزدِ نیم شب کے رفیق” سے ماخوذ معلوم ہوتا ہے۔ مراد سعید نے یہاں “رفیق” کی جگہ “رقیب” کا لفظ استعمال کیا ہے، جو بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی حالات میں ایک معنی خیز اور علامتی تبدیلی محسوس ہوتی ہے۔

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لکی مروت

Address

Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF - University of Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share