01/07/2026
ضلع خیبر، بالخصوص عوامِ لنڈی کوتل کے لیے خوشخبری!
بہت جلد گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز، لنڈی کوتل کا باقاعدہ افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ یہ ادارہ علاقے کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، پیشہ ورانہ مہارت اور روشن مستقبل کی نئی راہیں فراہم کرے گا۔
اس اہم تعلیمی منصوبے کے قیام میں ایم پی اے محمد عدنان قادری کی خصوصی دلچسپی، انتھک کوششوں اور عوامی خدمت کے جذبے نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی کاوشوں کی بدولت لنڈی کوتل کے طلبہ و طالبات کو اپنے ہی علاقے میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ ادارہ علم، ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنے اور علاقے کی نئی نسل کے لیے کامیابی کی بنیاد ثابت ہو۔
گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز، لنڈی کوتل — تعلیم، مہارت اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم۔