گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ GES Jarri Sawag گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ تحصیل منکیرہ ضلع بھکر

We extend our sincere gratitude to Muhammad Ramzan Cheena for your unwavering support. Congratulations on achieving a no...
09/03/2026

We extend our sincere gratitude to Muhammad Ramzan Cheena for your unwavering support. Congratulations on achieving a notable streak as one of our top fans.

💕💕
27/02/2026

💕💕

💕💕💕💕
19/02/2026

💕💕💕💕

💕💕💕
19/02/2026

💕💕💕

آج گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ تحصیل منکیرہ ضلع بھکر میں دسمبر ٹیسٹ کے نتائج کے سلسلے میں انعامات تقسیم کرنے کی تقری...
22/01/2026

آج گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ تحصیل منکیرہ ضلع بھکر میں دسمبر ٹیسٹ کے نتائج کے سلسلے میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں تمام طلباء و طالبات کو ان کی محنت اور اچھی کارکردگی پر انعامات دیے گئے۔

اس موقع پر ایم ای اے دوست محمد صاحب نے بھی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے بچوں میں انعامات تقسیم کیے، جس سے بچوں کا حوصلہ اور خوشی مزید بڑھ گئی۔ ایسی تقریبات بچوں کو مزید محنت اور آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
Headmaster
Malik Munir Ahmed awan
AEO Abdul Sattar sb
Deputy District Education Officer M-EE Tehsil Mankera District Bhakkar
Malik Javed Iqbal sial
District Education Officer
Bhakkar
Haji Malik Akhtar Hussain Sandila
Chief executive officer
Madam Shazia touseef sahiba
Rana Sikandar Hayat
School Education Department, Government of the Punjab

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ ٹیچر محمد احمد صاحب کی طرف سے کلاس سوم کے طلباء کو سردیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک دیا گیا 🎉...
21/12/2025

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ
ٹیچر محمد احمد صاحب کی طرف سے کلاس سوم کے طلباء کو سردیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک دیا گیا 🎉👍🏻

🌹🌹گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ تحصیل منکیرہ ضلع بھکر — ایک خوبصورت قدم 🌟🌹🌹الحمدللہ! سکول میں بچوں کے لیے ٹائی اور کیپ...
12/12/2025

🌹🌹گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ تحصیل منکیرہ ضلع بھکر — ایک خوبصورت قدم 🌟🌹🌹

الحمدللہ! سکول میں بچوں کے لیے ٹائی اور کیپس کی فراہمی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ تمام اشیاء پر سکول کا نام نہایت خوبصورت انداز میں تحریر ہے۔
سب سے بڑھ کر ہمارے محترم ہیڈ ماسٹر ملک منیر احمد اعوان صاحب کا شکریہ، جن کی بہترین دلچسپی اور نگرانی میں یہ کام ممکن ہوا۔
اسی طرح ملک خدا یار شاکر سیال صاحب کی خصوصی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں جنہوں نے اس عمل کو مکمل کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید برآں تمام اساتذہ کرام کا تعاون بھی لائق تحسین ہے۔

اللہ تعالیٰ سب کی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین
Headmaster
Malik munir Ahmed awan
AEO Abdul Sattar sb
Deputy District Education Officer M-EE Tehsil Mankera District Bhakkar
Malik Javed Iqbal sial sahb
District Education Officer
Bhakkar
Haji Malik Akhtar Hussain Sandila sb
Chief executive officer
Madam Shazia Touseef Sahiba
Rana Sikandar Hayat
School Education Department, Government of the Punjab

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم آج سوموار 10 نومبر کو حکیم الامت مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال علیہ الرحمہ کے یوم ولادت کی...
11/11/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آج سوموار 10 نومبر کو حکیم الامت مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال علیہ الرحمہ کے یوم ولادت کی نسبت سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ منکیرہ میں ایک خوبصورت پروگرام بنام بزم اقبال کا انعقاد ہوا۔ گو کہ یہ سلسلہ وار ماہانہ پروگرام کا ہی تسلسل تھا مگر کئی حوالوں سے منفرد بھی تھا۔
علامہ اقبال کی شخصیت نے برصغیر اور امت مسلمہ کے لیے ان منٹ نقوش چھوڑے۔ اگر آپکی شاعری کی بات کی جائے تو الفاظ کی بندش، اصلاحات کی تخلیق، تاریخ کے حوالے، فکر کی گہرائی، اور تخیل کی ہمہ گیری حیران کر دیتی ہے۔ اور اگر ان کے فلسفے کا ذکر چھیڑا جائے تو آپ جدید اسلامی دنیا میں واحد فلسفی ہیں جو مغربی علم کے چشمے سے سیراب تو ہوئے مگر اس سے مرعوب نہیں ہوئے اور اپنی اسلامی شناخت کو ہمیشہ قائم رکھا۔ اور بعد میں اپنے خطبہ الہ آباد میں اسلامی فلاحی ریاست کا تصور دیا جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے عملی جامہ پہنایا۔
اس میں کوئی شک نہیں دنیا میں بڑے بڑے قد آور لوگ آئے۔ مگر مرور زمانہ کے ساتھ انکا نام صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ لیکن جنہوں نے تعلق اللہ، اسکے رسول اور کتاب الٰہی سے قائم رکھا تو اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو دوام بخشا۔ ایسے نفوس قدسیہ اپنے کردار، گفتار، عمل سے بام فلک تک پہنچنے۔ ایسے لوگوں کا نام رہتی دنیا تک لوگوں کے دلوں اور زبانوں پہ زندہ رہتا ہے۔ انہیں میں علامہ محمد اقبال علیہ الرحمہ شامل ہیں۔
آج ہمارے مہمان خاص تھے جناب محمد فاروق سکھیرا صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اندرون قلعہ منکیرہ
تلاوت کلام مجید سے پروگرام کا آغاز ہوا جس کی سعادت محمد عظیم کلاس سوم نے حاصل کی۔
نعت رسول مقبول کلاس ششم کی رافعہ نے انتہائی پرسوز انداز میں پیش کی۔ دوسری نعت محمد رضوان اور انکے ساتھیوں نے مل کر پڑھی۔ اس کے بعد بچوں نے اقبال کا مشہور زمانہ کلام ہر لحظ مومن کی نئی شان نئی آن پیش کرکے سامعین کے دل موہ لیے جنکا انداز اور آواز دونوں لاجواب تھا۔
دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ نئی صبح وشام پیدا کر
خدا گر دل فطرت شناس دے تجھ کو
سکوتِ لالہ وگل سے کلام پیدا کر
بعدازاں اصغر علی بھڈا نے تقریر کی جس میں فکر اقبال کا تزکرہ کیا۔
دوسری تقریر اقبال اور بچوں کی نظمیں کے عنوان سے کی گئی۔
کلاس پنجم کے محمد شعبان نے مکڑا اور مکھی نظم سنائی جس کا مضمون فی زمانہ نہایت اہم ہے کہ خوشامدی سے بچا جائے۔ آخر میں کلاس ہشتم کی بچیاں عائشہ اور اسکی ساتھی نے خوبصورت کلام کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں پیش کیا۔ آج اس کلام کا لیول بہت ہائی تھا سن کر بہت ذوق اور قلبی راحت ملی۔
آخر میں مہمان خصوصی جناب محمد فاروق سکھیرا صاحب نے علمی، اخلاقی اور روحانی خطاب کیا اقبال کی زندگی پر روشنی ڈالی اور انکا مقصد حیات طلباء کے سامنے پیش کیا۔ ہیڈ ماسٹر، سٹاف اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا
پروگرام کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر ملک منیر احمد اعوان نے مختصر مگر پر مغز گفتگو کی سب کا شکریہ ادا کیا مصور پاکستان کے کلام کے قرآنی اقتباس پیش کیے۔
پروگرام کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوتا ہے
جسکی وجہ سے آج مضمون نویسی اور آرٹ جس میں اقبال کا مقبرہ اور انکی تصویر شامل تھی کو پروگرام میں شامل نہیں کیا جاسکا جسکا طلباء نے بعد میں اظہار بھی کیا۔
اگلے ماہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پروگرام میں اس سیگمنٹ کو لازمی شامل کیا جائے گا۔ آخر میں اقبال کی سوچ کو واضح کرنے کے لیے ایک مثال کہ انہوں نے شاہین کا انتخاب کیوں کیا۔ شاہین کی پرواز بلند ہے کوا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ شاہیں کا بسیرا کدہر ہے۔ 🦅 کبھی مردار نہیں کھائے گا بلکہ خود شکار کرے گا۔ گد یا گیدڑ کی طرح بچا کھچا نہیں کھاتا اور پھر فوکس کمال کا ہوتا ہے انتہا کی بلندی سے جسے دیکھنا چاہیے اسی پہ نظر رکھتا ہے۔
دل زندہ و بیدار اگر ہو تو بتدریج
بندے کو عطا کرتے ہیں چشم نگراں اور
الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکن
ملاں کی اذاں اور مجاہد کی اذاں اور
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور شاہین کا جہاں اور
احوال و مقامات پر موقوف ہے سب کچھ
ہر لحظ ہے سالک کا زماں اور مکاں اور۔
از قلم خضر حیات شاہین
عربی ٹیچر
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ منکیرہ ضلع بھکر

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ  تحصیل منکیرہ ضلع بھکر میں کلاس ہفتم کے طلبہ و طالبات نے نہایت خوبصورت صاف ستھری اور محن...
27/10/2025

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ تحصیل منکیرہ ضلع بھکر میں
کلاس ہفتم کے طلبہ و طالبات نے نہایت خوبصورت
صاف ستھری اور محنت سے لکھی ہوئی کاپیاں تیار کی ہیں۔ ہر صفحہ اُن کی لگن، دلچسپی اور بہترین تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس شاندار کارکردگی کا کریڈٹ کلاس انچارج ملک خدایارشاکر سیال صاحب کو جاتا ہے جو اپنی کلاس کے ہر بچے پر انفرادی توجہ دیتے ہیں، اُن کی رہنمائی کرتے ہیں اور ان کے کام کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اُن کی نگرانی میں بچوں کی ہوم ورک کاپیاں نہ صرف معیاری بلکہ دلکش بھی بنی ہیں۔
ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ معیار مزید بہتر سے بہتر ہو، تاکہ ہمارے بچے تعلیم کے میدان میں نہ صرف ضلع
بلکہ پورے صوبے میں مثال بن سکیں۔ 🌺
Headmaster Malik Munir Ahmed awan
AEO Abdul Sattar sb
Deputy District Education Officer M-EE Tehsil Mankera District Bhakkar
Malik Javed Iqbal Sial sb
District Education Officer
Bhakkar
Haji Malik Akhtar Hussain Sandila sb
Chief executive officer
Madam Shazia Touseef Sahiba
Rana Sikandar Hayat
School Education Department, Government of the Punjab

🌿 صفائی نصف ایمان ہے 🌿ہمارے اسکول میں بچوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف رنگوں کے ڈبے رکھے گئے ہیں۔ہر ڈبہ ال...
16/10/2025

🌿 صفائی نصف ایمان ہے 🌿
ہمارے اسکول میں بچوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف رنگوں کے ڈبے رکھے گئے ہیں۔
ہر ڈبہ الگ قسم کے کچرے کے لیے ہے تاکہ ماحول صاف، خوبصورت اور صحت مند رہے۔
آئیں! ہم سب مل کر اپنے اسکول اور وطن کو صاف رکھنے کا عہد کریں۔ 🇵🇰✨

#صفائی #صافپاکستان

Address

Jarri Sawag
Mankera
30060

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جڑی سواگ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share