Gilgit Baltistan Student Council Hazara University Mansehra

Gilgit Baltistan Student Council Hazara University Mansehra سب پھول ایک گلدان کے ہیں
ہم گلگت بلتستان کے ہیں🥰✌️

11/08/2026

📢 Admissions Open – Fall Semester 2026 | Hazara University Mansehra
Build your future with Hazara University Mansehra, proudly ranked 2nd among all Public and Private Universities of Khyber Pakhtunkhwa – Official Ranking 2026 Khyber Pakhtunkhwa Government.
🎓 Admissions are open in a wide range of BS, MS/MPhil/MBA and PhD Programs.
🌟 50% Scholarship in Tuition Fee is available in selected BS Programs on a First Come, First Served basis.
📅 Last Date to Apply: 20 August 2026
🌐 *Apply Online:* https://admissions.hu.edu.pk
📌 To facilitate prospective students during the admissions process, the Admissions Office / Student Services Centre (SSC) will remain OPEN on Saturday and Sunday.
☎️ Phone: 0997-414543
📱 Mobile: 03105345345
💬 WhatsApp: 03424398891
📧 Email: [email protected]
🌐 Website: https://hu.edu.pk

گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل (GBSC) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سوات میں پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے بزدلانہ خودکش دھماکے ...
03/08/2026

گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل (GBSC) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سوات میں پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے بزدلانہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ہم شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، اور ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو مکمل صحت عطا فرمائے اور پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔
— گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل (GBSC)
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ

گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل (GBSC) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کشمیر میں حالیہ افسوسناک واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہ...
31/07/2026

گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل (GBSC) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کشمیر میں حالیہ افسوسناک واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے۔

ہم انصاف، انسانی حقوق، آئین کی بالادستی، پرامن حل اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور کشمیر میں امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔

25/07/2026

تانگیر کے نوجوان نے انسانیت کی عظیم مثال قائم کر دی

تانگیر: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ تانگیر فروری سے تعلق رکھنے والے نوجوان انور نے بہادری، ہمت اور انسان دوستی کی ایسی مثال قائم کی ہے جس پر پورا گلگت بلتستان فخر کر سکتا ہے۔

انور، جنہوں نے 2026 میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے بی ایس سوشیالوجی (BS Sociology) مکمل کی، حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر لوگوں کو بر وقت اطلاع دیا اور متعدد افراد کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مشکل گھڑی میں ان کی جرات، ذمہ داری اور انسانیت سے محبت قابلِ ستائش ہے۔ ایسے نوجوان نہ صرف اپنے خاندان اور علاقے بلکہ پوری قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔

ہم انور کی اس بے لوث خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، کامیابی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔

ایسے نوجوان ہی ہمارے معاشرے کے اصل ہیرو ہیں، جو عمل سے انسانیت کی خدمت کا درس دیتے ہیں۔

15/07/2026

پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے ایک شاندار خوشخبری!
New Admission
کرنے والے طلباء کے لیے
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی جانب سے ایک نہایت خوش آئند اور تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی نے مختلف شعبہ جات (Departments) کی سمسٹر فیس میں 50٪ رعایت (50% Off) کا اعلان کر دیا ہے۔

یعنی جس Department کی سمسٹر فیس 40,000 روپے تھی، اب وہ 20,000 روپے ہوگی، اور جس department کی سمسٹر فیس 100,000 روپے تھی، اب وہ 50,000 روپے ادا کرنی ہوگی۔ اسی طرح تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس میں سمسٹر فیس پر 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ہزاروں طلبہ اور ان کے والدین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس اقدام سے معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بڑی سہولت ملے گی۔

ہم ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی معزز انتظامیہ کو اس طلبہ دوست اقدام پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے مثبت فیصلے کیے جاتے رہیں گے۔

تعلیم روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور طلبہ کی حوصلہ افزائی ہی قوم کی حقیقی ترقی ہے۔

اسلام آباد میں نگران فوڈ منسٹر حاجی مرداد صاحب سے ملاقاتاسلام آباد میں نگران فوڈ منسٹر حاجی مرداد صاحب سے گلگت بلتستان ا...
10/07/2026

اسلام آباد میں نگران فوڈ منسٹر حاجی مرداد صاحب سے ملاقات

اسلام آباد میں نگران فوڈ منسٹر حاجی مرداد صاحب سے گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل، ہزارہ یونیورسٹی کے صدر جناب آصف احمد مغل اور پاکستان پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) ہزارہ یونیورسٹی کے صدر صوفی سکندر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی سہولیات اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر حاجی مرداد صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ وہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور ہمیشہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر جناب آصف احمد مغل نے طلبہ کے مسائل میں دلچسپی لینے اور تعاون کی یقین دہانی پر حاجی مرداد صاحب کا شکریہ ادا کیا، جبکہ صوفی سکندر نے بھی طلبہ کے حقوق کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا۔

10/07/2026

الحمدللہ رب العالمین

گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل، ہزارہ یونیورسٹی کے صدر آصف احمد مغل نے وفاقی یوتھ پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں، طلبہ اور عوام کے مسائل، صلاحیتوں اور قومی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر فورم پر گلگت بلتستان کے حقوق اور نوجوانوں کی آواز مؤثر انداز میں اٹھاتے رہیں گے۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے اپنے خطے کی خدمت اور نمائندگی کا یہ اعزاز عطا فرمایا۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
گلگت بلتستان پائندہ باد ❤️

06/07/2026

On the kind invitation of Mr. Mudassir Khan, President of Jamiat Talaba Islam (JTI), Mr. Asif Ahmed Mughal, President of the Gilgit Baltistan Students Council (GBSC), Hazara University, attended the Farewell Party along with his team.

During the event, Mr. Asif Ahmed Mughal warmly congratulated all the graduating students and extended his heartfelt best wishes for their bright future, higher education, successful careers, and prosperous lives.

He also appreciated Mr. Mudassir Khan and the entire JTI team for organizing such a well-managed and memorable event and thanked them for their warm hospitality. He expressed hope that the spirit of mutual respect, unity, and cooperation among student organizations would continue to grow.

Wishing all graduates every success and countless achievements in their future endeavors.

Address

Hazara University Mansehra
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Student Council Hazara University Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share