Gov't Girls Degree College No 2 Saidu Sharif Swat

Gov't Girls Degree College No 2 Saidu Sharif Swat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gov't Girls Degree College No 2 Saidu Sharif Swat, College & University, Shagai, Mingora.

Practical examination schedule of the students of Govt: Girls Degree College No 2 Saidu Sharif Swat for the annual exami...
27/06/2023

Practical examination schedule of the students of Govt: Girls Degree College No 2 Saidu Sharif Swat for the annual examination 2023.

27/06/2023
🌺***یہ لگن،یہ محنت تیری رنگ لائے🌺***اور عزت و شہرت تو انعام پائے“Life grants nothing to us mortals without hard work “نی...
15/04/2023

🌺***یہ لگن،یہ محنت تیری رنگ لائے
🌺***اور عزت و شہرت تو انعام پائے
“Life grants nothing to us mortals without hard work “
نیا قائم شدہ ادارہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2 سیدو شریف سوات میں پہلے سیشن کے فرسٹ ائیر کی طالبات کا پری بورڈ امتحان کنٹرولر آف ایگزیمز مس جوئیریہ کی نگرانی میں جاری ہے۔امتحان کے انعقاد کا مقصد طالبات کو ذہنی طور پر بورڈ امتحان کے لئے تیار کرنا ہیں۔
ان کے لئے اگلے شروع ہونے والے بورڈ امتحان کے لئے نیک خواہشات۔🌹🌹
اللہ تعالیٰ ان کی محنت کا صلہ عطا فرمائے اور ان کو آنے والی زندگی میں کامیاب انسان بنائے۔ آمین۔🙏
تصویری جھلکیاں

08/04/2023

پروفیسر وفا محمد صاحب پرنسپل جہان زیب کالج سوات/کلسٹر کوآرڈینیٹر کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2 سیدو شریف سوات کی طرف سے ریٹائرمنٹ بہت بہت مبارک ہو۔
🌺**بہت تکلیف دیتا ہے کسی کو الوداع کہنا
🌺**سنائی کچھ نہیں دیتا،دکھائی کچھ نہیں دیتا
سر وفا محمد صاحب جیسے اہل بصیرت ،ماہر علم وفن ،ہردلعزیز ، متاثر کن اور طلسماتی شخصیت کو الوداع کہنا واقعی بہت تکلیف دہ ہے ۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2 سیدو شریف سوات کی جملہ طالبات ،اساتذہ اور انتظامیہ سر جیسے مخلص لیڈر اور با کردار شخصیت کی ریٹائرمنٹ کی مفارقت پر بہت غمزدہ اور ان کی آنکھیں اشکبار ہیں ۔سر نے ہمارے کالج یعنی اس نئے تعلیمی پودے کے اپنے کمال شفقتہ، جمال بصیرت، علم و فکر، بلند اخلاق، لامتناہی صبر اور رہنمائی کے انمول الفاظ سے بہت ہی نامساعد حالات میں آبیاری کی ہے، جس پر اہل مکتب دل سے آپ کے معترف اور مشکور و ممنون ہیں۔
🌺**سیرت سے فتح کرتے ہیں لوگوں کے دلوں کو
🌺**آپ ایسے سکندر ہیں کہ لشکر نہیں رکھتے
سر کو کالج ھذا کی طرف سے ان کی ریٹائرمنٹ پر، پرخلوص مبارکبادیاں، نیک تمنائیں اور خواہشات نذر کرتے ہیں۔ سر وفا محمد صاحب کا خلوص آمیز رویہ تاحیات یاد رکھا جائے گا اور اس ادارے کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ کے لئے سنہرے حروف سے لکھی جائیگی۔
ہماری دعا ہے کہ ان کی باقی زندگی ان کے روشن کردار کی خوشبو سے مشکباراور عطر بیز ہو جائے ۔آمین ثمہ آمین
Sir! Endless thanks for all that you have done for our newly established institution, indeed you deserve our respect.
🌺**جاتے ہوئےآخر میں یہ وعدہ ہے ہمارا
🌺**بھولیں گے دعا میں نہ کبھی ذکر تمہارا
May Allah give you health and wellness in future. Good luck and happy retirement.💐💐💐

22/03/2023

🌺*** عزت،شہرت، وقعت ،علم و دانش سبھی
🌺*** تصویر کتاب،پوشیدہ انہی الفاظ میں ہے
READERS ARE LEADERS.
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہان زیب کالج سوات کے ودودیہ ہال میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی طرف سے کتب بینی کےشوق کو پروان چڑھانے کی خاطر بہت شاندار بہاریہ کتب میلہ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2 سیدو شریف سوات کی طالبات نے شرکت کی ۔ان کا کہنا تھا "ایسا میلہ ہر سال لگے اور بار بار لگے"🌹🌹🌹🌹

Address

Shagai
Mingora
19200

Opening Hours

Monday 08:30 - 13:30
Tuesday 08:30 - 13:30
Wednesday 08:30 - 13:30
Thursday 08:30 - 13:30
Friday 08:30 - 12:00
Saturday 08:30 - 13:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gov't Girls Degree College No 2 Saidu Sharif Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share