14/08/2026
عزیز طلبہ و طالبات اور محترم والدین!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جشنِ آزادیٔ پاکستان کے پُرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے یومِ آزادی مبارک ہو۔ یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور بے مثال جدوجہد کا ثمر ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنے وطن کی قدر کریں، اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے محنت کریں اور ایک ذمہ دار، بااخلاق اور باکردار شہری بنیں۔ عزیز طلبہ! اپنی تعلیم کو اولین ترجیح دیں، وقت کی پابندی کریں، والدین اور اساتذہ کا احترام کریں، صفائی کا خیال رکھیں اور پاکستان کا نام اپنی اچھی تعلیم، بہترین کردار اور مثبت اعمال سے روشن کریں۔ محترم والدین! اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں حب الوطنی، اخلاق، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا عملی درس دیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، اسے ہر قسم کے فتنوں اور مشکلات سے محفوظ رکھے اور ہماری نئی نسل کو ملک و قوم کے لیے سرمایۂ افتخار بنائے۔ آمین۔
منجانب: انجینئر حبیب اللہ شاکر، پرنسپل، الحبیب اسکول سسٹم، مینگورہ سوات