Govt. boys degree college Afzalpur Mirpur Ajk

Govt. boys degree college Afzalpur Mirpur Ajk This is official page of boys degree college afzalpur.please like the page to stay updated.

The day we never wanted to see is here. For two years you were not just our class — you were our pride.You were the most...
13/05/2026

The day we never wanted to see is here. For two years you were not just our class — you were our pride.

You were the most *cooperative, obedient, and hardworking* students we’ve ever taught. You respected every lesson, you helped every friend, and you faced every challenge with a smile. You turned this classroom into a family.

Today, as you step out of Govt Boys Degree College Afzalpur, know that you leave behind empty desks but teachers with full hearts.

Take your discipline, your kindness, and your courage with you. The world is waiting for people like you.

We won’t say goodbye, because teachers never stop praying for their students. Go succeed, go lead, and always remember: you made us proud, every single day.

*With love and countless prayers,*
*Your Teachers*
*Farewell, Batch 2024-26*

*روداد: تقریبِ حلف برداری لوکل ایکٹا، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور**تاریخ:* 11 مئی 2026ء، بروز پیر*مقام:* گورنمنٹ بو...
11/05/2026

*روداد: تقریبِ حلف برداری لوکل ایکٹا، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور*

*تاریخ:* 11 مئی 2026ء، بروز پیر
*مقام:* گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور

---

امروز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور میں *ایکٹا کی نو منتخب کابینہ کی پروقار تقریبِ حلف برداری* منعقد ہوئی۔ تقریب میں *پروفیسر بلال ڈار، نائب صدر مرکزی ایکٹا* بطور *مہمانِ خصوصی* شریک ہوئے۔

*پروفیسر حافظ آفتاب احمد، پروفیسر شکیل احمد مغل، پروفیسر عابد حسین مغل، پروفیسر ظہیر عباس چوہدری، پروفیسر محمود حسین آزاد اور پروفیسر ملک محمد امجد* مہمانانِ اعزاز تھے۔ تقریب کی *صدارت ڈاکٹر شہزاد اعظم، پرنسپل ادارہ ہذا* نے فرمائی۔

*سابق سیکرٹری جنرل ایکٹا مطفر محمود صاحب* نے *نظامت* کے فرائض انجام دیے۔ انہوں نے تلاوتِ کلامِ پاک کے لیے *نوید اقبال صاحب* اور نعتِ رسول مقبول ﷺ کے لیے *ملک محمد امجد صاحب* کو مدعو کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد *مہمانِ خصوصی پروفیسر بلال احمد ڈار* نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد *نومنتخب سیکرٹری جنرل جناب تنویر احمد* نے کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے *پروفیسر بلال احمد ڈار* کو خطاب کے لیے مدعو کیا۔

انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی اور *مرکزی ایکٹا سے رابطہ مضبوط بنانے پر زور دیا*۔ انہوں نے موجودہ ایکٹا کی جانب سے *لائبریرین کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا* اور *ایم ایس الاؤنس کا مسئلہ حل کروانے کے لیے بھرپور کوشش کرنے کے عزم* کا اظہار کیا۔

*صدر لوکل ایکٹا افضل پور کالج مرزا ساجد حسین* نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ایکٹا کے مثبت و تعمیری کاموں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اراکینِ ایکٹا کو *ادارے کے مفاد کو ہر حال میں ترجیح دینے* کی تلقین کی۔ آخر میں *پروفیسر حافظ آفتاب احمد* نے سٹاف کے اتحاد و یگانگت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

*نو منتخب کابینہ لوکل ایکٹا افضل پور کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:*
**عہدہ** **نام**
صدر مرزا ساجد حسین
نائب صدر یاسر سجاد
جنرل سیکرٹری تنویر احمد
سیکرٹری مالیات ذیشان امتیاز
سیکرٹری نشرو اشاعت زوہیب محمود
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں *ظہرانہ* کا اہتمام کیا گیا۔

*جاری کردہ: زوہیب محمود، سیکرٹری نشرو اشاعت لوکل ایکٹا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور*

10/05/2026
24/04/2026

آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل سے متعلق ایک اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب آزاد کشمیر کے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ کو مکمل ورکنگ ڈے قرار دیا گیا ہے، اور اس فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
اسی طرح تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں بھی جمعہ کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد تعلیمی ادارے جمعہ کے روز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

---*الوداعی تقریب جناب شعیب انور دورانی*گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور میں ہیڈ کلرک جناب شعیب انور دورانی کی بیالیس سا...
13/04/2026

---

*الوداعی تقریب جناب شعیب انور دورانی*

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور میں ہیڈ کلرک جناب شعیب انور دورانی کی بیالیس سالہ شاندار خدمات کے اختتام پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض راجا محمد ذوالقرنین انقلابی نے انجام دیے۔ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت نوید اقبال نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ راجا نثار احمد نے پیش کی۔

اس موقع پر حافظ آفتاب احمد، شکیل احمد مغل، ملک محمد امجد، معاذ حسین، محمود حسین آزاد، محمود احمد رضا اور علی شان جاوید مہمانان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ظہیر عباس، محمد اعظم، محمود حسین آزاد، ساجد حسین مرزا، شعیب انور درانی اور عابد حسین مغل شامل تھے۔ صدر محفل کے فرائض ڈاکٹر شہزاد اعظم نے انجام دیے۔

مقررین نے درانی صاحب کی 42 سالہ خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہیں ایک بہترین منتظم، ڈرافٹنگ کے ماہر اور سرکاری امور پر مکمل عبور رکھنے والی شخصیت قرار دیا گیا۔ مقررین کے مطابق آپ نہ صرف ایک قابل افسر تھے بلکہ ایک مذہبی اور روحانی شخصیت بھی تھے اور روحانی علوم پر سیر حاصل گفتگو کے ماہر ہیں۔ مختلف پرنسپلز کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ آپ کا خاصہ رہا۔ تقریب کے اختتام پر حافظ آفتاب احمد نے دعا کرائی۔

جاری کردہ: زوہیب محمود
سیکرٹری نشر و اشاعت، لوکل ایکٹا ادارہ

---

31/03/2026

Dear Principals
AoA
It is to inform you that all public sector colleges across AJK shall resume their official timings as observed prior to Ramazan, with effect from tomorrow dated 01-04-2026. Please also ensure the continuation of regular teaching activities in all colleges as per routine schedules without any interruption.
In case of any notification issued by the Government regarding the conduct of online classes, the same shall be communicated by the department accordingly.

Director Public Instruction (Colleges)
Higher Education Department
Azad Jammu & Kashmir

شجر کاری مہم کی رپورٹمیجر محمد افضل خان (شہید) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضلپور ضلع میرپور میں شجر کاری مہم 2026 کا آغاز ...
06/03/2026

شجر کاری مہم کی رپورٹ

میجر محمد افضل خان (شہید) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضلپور ضلع میرپور میں شجر کاری مہم 2026 کا آغاز ہوا۔ پرنسپل جناب ڈاکٹر شہزاد اعظم نے پودا لگا کر اس شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم میں کالج کے تدریسی سٹاف سے جناب صولت علی جرال، ساجد حسین مرزا، ذیشان امتیاز، مظفر محمود، ساجد محمود، راجا محمد قاسم، محمد نعیم، بلال منصور،ولید ارشداور زوہیب محمود نے حصہ لیا۔
شجرکاری مہم میں غیر جریدہ سٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب درانی ہیڈ کلرک اور ساجد محمود لیب سپروائزر نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودا لگایا۔ شجرکاری مہم میں طلبہ نے بھی حصہ لیا اور دو پودے لگا کر اپنی شرکت کا ثبوت دیا۔ اس کے علاوہ محمد کلیم، رضوان حسین،رضا شفیق اور قمر شہزاد نے بھی اپنے حصے کا کام کیا۔

اس مہم کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے مختلف اقسام کے پودے لگائے اور ان کی دیکھ بھال کا عزم کیا۔

رپورٹ: زوہیب محمودلیکچرر ادرہ ہذا.

پروفیسر حافظ آفتاب احمد کی ریٹائر منٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کے دوران مقررین کا،اظہار خیال
22/12/2025

پروفیسر حافظ آفتاب احمد کی ریٹائر منٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کے دوران مقررین کا،اظہار خیال

پروفیسر حافظ آفتاب احمد پینتس سال سروس کے بعد ملازمت سے سبک دوش ہوئے۔
22/12/2025

پروفیسر حافظ آفتاب احمد پینتس سال سروس کے بعد ملازمت سے سبک دوش ہوئے۔

روداد بسلسلہ برسی چودھری غلام عباس 18 دسمبر 2025میجر محمد افضل خان (شہید)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور میں رئیس الاحر...
18/12/2025

روداد بسلسلہ برسی چودھری غلام عباس 18 دسمبر 2025
میجر محمد افضل خان (شہید)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج افضل پور میں رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی پر پروقار مگر سادہ تقریب منعقد کی گئی۔نظامت کے فرائض راجا محمد ذوالقرنین انقلابی لیکچرر ادارہ نے سر انجام دیے۔تلاوت منیب الرحمن متعلم جماعت سال اول اور نعت ارمان عنصرمتعلم جماعت سال اول نے پیش کی۔ رئیس الاحرار کی خدمات کو طالب علم خنظلہ شاہد متعلم جماعت سال دوم نے خراج عقیدت پیش کیا۔ چودھری غلام عباس کی زندگی کے مختلف گوشوں کو مظفر محمود لیکچرر تاریخ نے سامعین کے سامنے رکھا۔ساجد حسین مرزا اسسٹنٹ پروفیسر اورپرنسپل ادارہ جناب ڈاکٹر شہزاد اعظم نے چوہدری غلام عباس کی جدوجہد اور سیاسی سفر پر گفتگو کی اور ان کے نظریہ کو طلبا کے سامنے پیش کیا اور آخر میں محمد اعظم اسسٹنٹ پروفیسر نے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔جاری کردہ شعبہ نشر واشاعت ادارہ ہذا۔

Address

Afzalpur
Mirpur
10250

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+925827962202

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. boys degree college Afzalpur Mirpur Ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Govt. boys degree college Afzalpur Mirpur Ajk:

Share