Jamia-Tul-Hira Al Islamia Mirpur

Jamia-Tul-Hira  Al Islamia Mirpur و فوق کل ذی علم علیم

09/01/2026















08/01/2026














  ﷺ
07/01/2026










25/12/2025

















18/12/2025




 (پہلی نشست ستمبر ٹیسٹ (  کے بعد اب طلباء ایک اور اہم مرحلے ( ) کی طرف بڑھ رہے ہیں _ یہ امتحانات صرف ایک تعلیمی عمل نہیں...
18/12/2025



(پہلی نشست ستمبر ٹیسٹ (
کے بعد اب طلباء ایک اور اہم مرحلے ( ) کی طرف بڑھ رہے ہیں _ یہ امتحانات صرف ایک تعلیمی عمل نہیں بلکہ محنت، خود احتسابی اور ترقی کا موقع ہے۔

:
تاریخ آغاز: 18 دسمبر
#-امتحانی اوقات: صبح 8:30 بجے سے 11:30 بجے تک
#نگرانی: تمام پیپرز ماہر و تجربہ کار اساتذہ جن میں ادارہ ھذا کے وائس پرنسپل علامہ صاحب اطال اللّٰه عمرہ، علامہ صاحب کی نگرانی میں لیے جائیں گے۔

!
"کامیابی ان ہی کا مقدر بنتی ہے جو محنت کو اپنا شعار بناتے ہیں۔"
محنت، لگن اور دعا سے تیاری کریں، کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وہ رول نمبر سلپ کے ساتھ بروقت امتحان گاہ میں حاضر ہوں اور نظم و ضبط کی مکمل پابندی کریں۔
اللّٰه تعالیٰ آپ کو امتحانات میں شاندار کامیابی عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲
راقم:
ّٰه_حسین_شاہ
مدرس جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر

 #اعلانِ_فوتگی ّٰه_وإنا_إليه_راجعونانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیر ڈویژن می...
03/12/2025

#اعلانِ_فوتگی

ّٰه_وإنا_إليه_راجعون

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیر ڈویژن میرپور علامہ صاحب مدرس جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور، خطیب رضوی مسجد سیکٹر F-3 میرپور کی [ ] اور علامہ صاحب کی دادی جان بقضائے الٰہی انتقال فرما گئیں ہیں۔
جن کی نماز جنازہ آج بروز #بدھ، دن 3 بجے دربار عالیہ میں ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب، احباب سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر ایصالِ ثواب کا ذریعہ بنیں۔

اللّٰه تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے،
درجات بلند فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
ّٰه_حسین_شاہ
مدرس جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر

 علم کی روشنی سے دل جگاؤ، رائے حق کی مشعل ہر طرف بڑھاؤ۔  کے 12 علماء کرامعلامہ رضوان میرپور علامہ اسد کوہاٹ اٹکعلامہ اظہ...
05/11/2025



علم کی روشنی سے دل جگاؤ،
رائے حق کی مشعل ہر طرف بڑھاؤ۔

کے 12 علماء کرام
علامہ رضوان میرپور
علامہ اسد کوہاٹ اٹک
علامہ اظہر سہنسہ کوٹلی
علامہ آشان الحق نیوسٹی میرپور
علامہ زبیر قیوم گوئی کوٹلی
علامہ عمیر یوسف کھڈ گجراں کوٹلی
علامہ آفتاب احمد کھوئیرٹہ کوٹلی
علامہ مبشر الاسلام بن خرماں میرپور
علامہ فہیم اکرم نکیال کوٹلی
علامہ عتیق الرحمن میرپور
علامہ عمادالدین نیوسٹی میرپور
علامہ وقار اٹک
کو بھیرہ شریف سے کی ڈگری اور دستار فضیلت حاصل کرنے پر حضور سخی سلطان قادری زید مجدہ اور حضور سخی سلطان قادری زید شرفہ، پرنسپل علامہ اطال اللّٰه عمرہ اور تمام اساتذہ کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

بھیرہ شریف میں فاضلین کی دستاربندی کا پروگرام ایک روحانی اور علمی محفل کے طور پر منعقد کیا گیا، جس میں طلباء اور علماء نے بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ شرکت کی۔ یہ تقریب فاضلین کی علمی و دینی خدمات کی پہچان اور ان کی ذمہ داریوں کی علامت ہے۔ دستاربندی کے دوران علم و تقویٰ کی پاسداری اور دینی تعلیم کے فروغ کے عہد کی تجدید کی گئی۔

یہ موقع فاضلین کے لیے نہ صرف اعزاز بلکہ ذمہ داری کی بھی علامت ہے کہ وہ معاشرے میں دینی و اخلاقی رہنمائی فراہم کریں اور طلباء کو علم و عمل کی روشنی میں تربیت دیں۔

جو دل میں نور رکھیں، علم کی قیمت جانیں،
بھیرہ شریف کے فاضل، دنیا کو راہ دکھائیں۔

یہ دستاربندی تقریب بھیرہ شریف کی علمی و روحانی روایت کو جاری رکھنے اور آنے والی نسلوں میں علم و ایمان کے فروغ کا سبب بنتی ہے۔

ہم اس دل افروز اور پر رونق دستار بندی کا اہتمام کرنے پر حضور ضیاءالامت پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللّٰه علیه کے فرزند ارجمند قبلہ غریب نواز پیر صاحب زید شرفہ اور تمام اساتذہ کرام، والدین، محبین اور متوسلین کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

آخر پر دعاگو ہوں کہ خلاق عالم ہمارے روحانی و علمی مرکز اور تمام اساتذہ کرام کو قیامت تک شاد و آباد رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲

صدا بہار دئیں اس باغے کدی خزاں نہ آوے
ہوون فیض ہزارں تائیں ہر بھکا پھل کھاوے
ّٰه_حسین_شاہ
مدرس جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر

1500  #جشنِ_میلادالنبی ﷺ💚سحر کا وقت تھا معصوم کلیاں مسکراتی تھیںہوائیں خیر مقدم کے ترانے گنگناتی تھیںابھی جبریل اترے بھی...
20/09/2025

1500 #جشنِ_میلادالنبی ﷺ

💚سحر کا وقت تھا معصوم کلیاں مسکراتی تھیں
ہوائیں خیر مقدم کے ترانے گنگناتی تھیں
ابھی جبریل اترے بھی نہ تھے کعبے کے منبر سے
کہ اتنے میں صدا آئی یہ عبداللّٰه کے گھر سے
مبارک ہو شاہِ ہر دوسرا تشریف لے آئے
مبارک ہو محمد مصطفیٰ ﷺ تشریف لے آئے💚

حضرت پیر ّٰه علیه اور حضرت پیر رحمۃ اللّٰه علیه کے شاہینوں کا جلوس بسلسلہ جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ

کا آغاز 3:30 Am
جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور کے عظیم طلباء نے آقا کریم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری کی خوشی میں صبح 3:30 پر اپنی نیند کو قربان کر کے قرآن خوانی کی ، محفل نعت ہوئی، قصیدہ بردہ شریف پڑھا گیا، عین جو وقت کتب کثیرہ میں لکھا ہوا ہے اس وقت پر آقا کریم ﷺ کی آمد کی خوشی، جو کائنات کی سب سے عظیم ہستی ہیں کے شکرانے کے طور پر کیک کاٹا گیا، کیک کاٹنے کا شرف اور پھر دعا کا شرف بھی ناچیز کو حاصل ہوا۔
اس کے متصل بعد نماز فجر باجماعت ادا کی گئی اور نماز فجر کے بعد نبی محتشم، شفیع امم، صاحب جود و کرم، معصوم آمنہ سلام اللّٰه علیہا، احمد مجتبیٰ، محمد مصطفی ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی۔

کا آغاز 8:00 Am
جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر کے عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ ( #طلباءکرام) نے اپنے دلوں میں عشق و محبت کے چراغ روشن کیے، ولادتِ رسولِ رحمت ﷺ کی خوشی میں ایک پُرشکوہ ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ والہانہ قافلہ جب گلی گلی اور نگر نگر سے گزرا تو ہر سمت نعتیہ نغموں اور عقیدت بھری صداؤں کی گونج سنائی دی۔ طلباء کے چمکتے چہروں اور لبوں پر درود و سلام کی معطر صدائیں دیکھنے والوں کے دلوں کو سرشار کر رہی تھیں۔

اس ایمان افروز، رحمتوں اور برکتوں والی ریلی کی قیادت یادگار اسلاف استاذ العلماء پیکر اخلاص و محبت اطال اللّٰه عمرہ، زیر نگرانی رئیس المدرسین حضرت علامہ اور دیگر معزز اساتذہ کرام فرما رہے تھے۔ ان کی رہنمائی میں یہ قافلہ محض ایک جلوس نہ رہا بلکہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا ایک رواں دریا بن گیا جو ہر دل کو سرور و مسرت سے ہمکنار کرتا رہا۔

بارگاہِ نبوت میں زیادہ سے زیادہ درود و سلام کا نذرانہ🌹 پیش کیجیے۔ سیرتِ رسول ﷺ کا مطالعہ کیجیے اور زیادہ سے زیادہ ذکرِ رسول ﷺ کا اہتمام کیجیے۔
اللہ پاک ہمیں نبی پاک علیہ الصلوۃ والسّلام کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اپنے محبوب کے صدقے امت مسلمہ کی تمام مشکلات کو حل🌹فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲۔

🌷🌷اَللھمَّ صلِّ علٰی محمد وَ علٰی آل سیدنا محمد کَما صلیتَ علٰی ابراھیم و علٰی آل سیدنا ابراھیم انک حمید مجید
اللھم بارک علٰی سیدنا محمد و علٰی آل سیدنا محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید🌷🌷

ایڈیٹر: ّٰه_حسین_شاہ
(مدرس جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر )

یہاں علم و عمل کے پر دے کر شاہین بنائے جاتے ہیں پھر تاب فلک پروازوں کے آداب سکھائے جاتے ہیں جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو ب...
18/09/2025

یہاں علم و عمل کے پر دے کر شاہین بنائے جاتے ہیں
پھر تاب فلک پروازوں کے آداب سکھائے جاتے ہیں

جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور میں 11 ستمبر سے سہ ماہی امتحانات کا آغاز ہوا، جو لائق، قابل اور محنتی اساتذہ کی زیر نگرانی نہایت منظم انداز سے 18 ستمبر کو بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئے۔
#ممتحن: حضرت علامہ مولانا سعید احمد ثاقب صاحب وائس پرنسپل جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر
: سید عبداللّٰه حسین شاہ صاحب تھے۔
علامہ صاحب سئینر مدرس اور علامہ صاحب کے مشکور ہیں جنہوں نے دوران سہ ماہی ٹیسٹ احسن انداز سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے۔ اللّٰه پاک جزائے خیر عطا فرمائے آمین
اور
اللّٰه تعالیٰ تمام طلباء کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲

دعاگو: ّٰه_حسین_شاہ
مدرس جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر

 :          محنت_کا_پہلا_زینہجامعۃ الحراء الاسلامیہ، نیو بندرال میرپور میں سہ ماہی امتحان طلباء کی تعلیمی کارکردگی جانچن...
11/09/2025

: محنت_کا_پہلا_زینہ

جامعۃ الحراء الاسلامیہ، نیو بندرال میرپور میں سہ ماہی امتحان طلباء کی تعلیمی کارکردگی جانچنے اور ان کی علمی استعداد کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
یہ سب کچھ لائق، قابل اور محنتی اساتذہ کی زیر نگرانی میں انجام پاتا ہے، جو طلباء کی رہنمائی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔

امتحانی_عمل_کی_نگرانی:
:
استاذ العلماء_حضرت_علامہ_مولانا_محمد _فاضل_قادری_صاحب اطال اللّٰه عمرہ پرنسپل جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر
#ممتحن:
رئیس المدرسین_پروفیسر_محترم_سعید_احمد _ثاقب_صاحب وائس پرنسپل جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر
:سید_عبداللّٰہ_حسین_شاہ _صاحب

یہ امتحان نہ صرف سبق دہرائی کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ محنت، ذمہ داری اور وقت کی قدر کا شعور بھی پیدا کرتا ہے۔

طلباء کو چاہیے کہ وہ اخلاص، دیانت اور محنت کے ساتھ تیاری کریں اور یہ یقین رکھیں کہ
*"محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔*

اللہ تعالیٰ تمام طلباء کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے، آمین۔ ثم آمین یا رب العالمین 🤲
محرر: ّٰه_حسین_شاہ
مدرس: جامعۃ الحراء الاسلامیہ نیو بندرال میرپور آزاد کشمیر

Address

Nethia Town Sector F 3
Mirpur
10250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia-Tul-Hira Al Islamia Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share