G.C.T New City Mirpur

G.C.T New City Mirpur Secure Your Future Through the World of Technology.

28/07/2026

آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (AJK-TEVTA) کا مرکزی دفتر جو قبل ازیں نیو پرائم منسٹر ہاؤس جلال آباد میں تھا، بلاک نمبر 06 بیسمینٹ واقع سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منتقل ہو چکا ہے۔ AJKTEVTA کے تمام شعبہ جات ایڈمن، اوپریشن ، فنانس ، بجٹ ، پلاننگ ، پروجیکٹس، اکیڈمکس ، لیگل سیکشن ، پبلسٹی اینڈ پریس نے کام شروع کر دیا ہے۔ تمام محکمہ جات ، سول سوسائٹی اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے۔

14/05/2026
14/05/2026
12/05/2026

میرپور (پی آئی ڈی)12مئی 2026
چیئرمین آزاد جموں و کشمیر TEVTA امجد علی مغل نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نیو سٹی میرپور کا دورہ کیا۔کالج آمد پر پرنسپل/ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر انجینئر وقاص عزیز نے چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا کو بریفننگ دی جس میں ادارہ کی مجموعی کارکردگی، DAE ٹیکنالوجیز، جاری شارٹ کورسز، طلباء کی انرولمنٹ اور درپیش مسائل پر جامع بریفننگ دی۔ چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا امجد علی مغل نے ادارہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں چیئرمین نے مختلف لیبز اور کلاسسز کا تفصیلی معائنہ کیااورطلباء سے براہ راست ملاقات میں ان کے تعلیمی مسائل سنے اور فنی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا امجد علی مغل نے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''TEVTA کا مشن ہنر مند کشمیر ہے۔ ہم مارکیٹ اور انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق نصاب اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ GCT میرپور کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے جدید مشینری کی فراہمی اور جاب پلیسمنٹ سیل فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں پرنسپل/ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر انجینئر وقاص عزیز نے چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا کا ادارہ کا وزٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

*چیئرمین AJK TEVTA امجد علی مغل کا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نیو سٹی میرپور کا کامیاب دورہ**میرپور، 11 مئی 2026ء:* چیئرم...
11/05/2026

*چیئرمین AJK TEVTA امجد علی مغل کا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نیو سٹی میرپور کا کامیاب دورہ*

*میرپور، 11 مئی 2026ء:* چیئرمین آزاد جموں و کشمیر TEVTA جناب امجد علی مغل نے آج گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نیو سٹی میرپور کا دورہ کیا۔

کالج آمد پر پرنسپل/ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر انجنیئر وقاص عزیز نے جناب چیئرمین کو بریفننگ دی جس میں ادارہ کی مجموعی کارکردگی، DAE ٹیکنالوجیز، جاری شارٹ کورسز، طلباء کی انرولمنٹ اور درپیش مسائل پر جامع بریفننگ دی۔ چیئرمین امجد علی مغل نے ادارہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں جناب چیئرمین نے مختلف لیبز اور کلاسسز کا تفصیلی معائنہ کیااورطلباء سے براہ راست ملاقات میں ان کے تعلیمی مسائل سنے اور فنی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئےجناب چیئرمین امجد علی مغل نے کہا: _"TEVTA کا مشن ہنر مند کشمیر ہے۔ ہم مارکیٹ اور انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق نصاب اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ GCT میرپور کا کردار قابل تعریف ہے۔"_ انہوں نے جدید مشینری کی فراہمی اور جاب پلیسمنٹ سیل فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں پرنسپل/ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر انجنیئر وقاص عزیز نے جناب چیئرمین کا ادارہ کا وزٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا

*

آزاد کشمیر جاب فیسٹیول 2026: چیئرمین AJK TEVTA امجد علی مغل کا TEVTA سٹال کا دورہ  مظفرآباد، 28 اپریل2026آج مورخہ 28 اپر...
28/04/2026

آزاد کشمیر جاب فیسٹیول 2026: چیئرمین AJK TEVTA امجد علی مغل کا TEVTA سٹال کا دورہ
مظفرآباد، 28 اپریل2026

آج مورخہ 28 اپریل2026 کو آزاد کشمیر جاب فیسٹیول کے موقع پر چیئرمین آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی جناب امجد علی مغل نے AJK TEVTA کے سٹال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انجینیئر وقاص عزیز، پرنسپل/ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میرپور، نے چیئرمین صاحب کو منعقدہ فیسٹیول کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں بریف کیا۔

علاوہ ازیں، انجینیئر وقاص عزیز نے چیئرمین صاحب کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نیو سٹی میرپور میں جاری پروگرامز اور شارٹ کورسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے چیئرمین آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی جناب امجد علی مغل کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نیو سٹی میرپور کے دورے کی دعوت بھی دی۔

چیئرمین امجد علی مغل نے دعوت قبول کرتے ہوئے جلد ادارے کا وزٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی اور TEVTA کی کاوشوں کو سراہا۔

AJK Job Festival 2026: Prime Minister Faisal Mumtaz Rathore Visits AJK TEVTA Stall  Muzaffarabad, April 28, 2026.On the ...
28/04/2026

AJK Job Festival 2026: Prime Minister Faisal Mumtaz Rathore Visits AJK TEVTA Stall
Muzaffarabad, April 28, 2026.
On the occasion of the Azad Jammu & Kashmir Job Festival 2026, Prime Minister of AJK, Mr. Faisal Mumtaz Rathore, visited the AJK TEVTA stall.
During the visit, Engineer Waqas Aziz, Principal/District Coordinator Mirpur, briefed the Prime Minister on AJK TEVTA’s ongoing efforts to create employment opportunities for youth,highlighted the institution’s recent achievements in skills training, industry linkages, and successful job placements for skilled graduates.
Prime Minister Faisal Mumtaz Rathore appreciated AJK TEVTA’s initiatives and lauded the vision of empowering youth through technical education and vocational training to promote self-reliance.

Address

New City Mirpur
Mirpur
10250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G.C.T New City Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to G.C.T New City Mirpur:

Shortcuts

Share