20/05/2026
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، یورپ کے کامیاب تنظیمی دورے کے بعد شیخ احمد مصطفی العربی القادری کے ہمراہ وطن واپسی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے، جہاں پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی اور پروفیسر ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری نے تحریک منہاج القرآن کے قائدین، کارکنان اور وابستگان کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔