Pashtun Students Council BZU Multan

  • Home
  • Pashtun Students Council BZU Multan

Pashtun Students Council BZU Multan Official page of the Pashtun Students Council Bahauddin Zakariya University Multan

پشتون سٹوڈنٹ کونسل بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے آج یونیورسٹی میں پیش آنے والے افسوسناک اور قابلِ مذمت واقع...
15/05/2026

پشتون سٹوڈنٹ کونسل بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے آج یونیورسٹی میں پیش آنے والے افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے، جہاں جمعیت سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے پشتون طلبہ پر حملہ کیا، اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلایا اور فائرنگ جیسے خطرناک اقدام کیے۔

یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے علم، امن اور برداشت کے مراکز ہوتے ہیں، لیکن اس قسم کے پرتشدد واقعات نہ صرف طلبہ کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں بلکہ تعلیمی ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ کسی بھی تنظیم یا فرد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ طاقت، اسلحہ یا تشدد کے ذریعے اپنی بالادستی قائم کرے۔

ہم یونیورسٹی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے، انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے اور یونیورسٹی سے خارج کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے عناصر تعلیمی ماحول کو خراب نہ کر سکیں۔

پشتون سٹوڈنٹ کونسل ہمیشہ امن، بھائی چارے اور طلبہ کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

آج ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جس میں معروف عالمِ دین شیخ محمد ادریس صاحب ترنگزئی کو اتمان...
05/05/2026

آج ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جس میں معروف عالمِ دین شیخ محمد ادریس صاحب ترنگزئی کو اتمانزئی میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک فرد کی جان کا ضیاع ہے بلکہ ہمارے معاشرے کے امن، برداشت اور انسانی اقدار پر ایک گہرا سوالیہ نشان بھی ہے۔

پشتون سٹوڈینٹ کونسل بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اس بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ علماء کرام اس معاشرے کے رہنما اور اصلاح کرنے والے ہوتے ہیں، اور ان پر حملہ دراصل علم، امن اور انسانیت پر حملہ ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
امین🥹😭
میڈیا وینگ پشتون سٹوڈینٹ کونسل بی زیڈ یو ملتان

آج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (BZU) ملتان میں پشتون اسٹوڈنٹس کونسل کی پہلی تاریخی جنرل باڈی میٹنگ انتہائی جوش و خروش اور ...
03/05/2026

آج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (BZU) ملتان میں پشتون اسٹوڈنٹس کونسل کی پہلی تاریخی جنرل باڈی میٹنگ انتہائی جوش و خروش اور پُرجوش ماحول میں منعقد ہوئی۔
یہ اجتماع پشتون طلبہ کی تنظیمی تاریخ میں ایک سنہری باب کا آغاز ثابت ہوا، جس میں کونسل کے تمام سرکردہ عہدیداران اور باصلاحیت کابینہ ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

کونسل کے صدرِ محترم جناب عابد آفریدی نے اپنے پُرجوش خطاب میں طلبہ کو اتحاد، محنت اور تعلیمی ترقی کا درس دیا۔ انہوں نے پشتون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تنظیم کی بنیادی اقدار کو اجاگر کیا۔

جنرل سیکرٹری جناب ثاقب بیٹنی نے اپنے فکر انگیز بیان میں کونسل کی نئی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ کونسل ہمیشہ ان کے حقوق کی پاسبان رہے گی۔
اس کے علاوہ کابینہ کے دیگر فعال اور باہمت سینئر ممبران نے بھی اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا اور اپنے اپنے رائے دی۔
پشتون اسٹوڈنٹس کونسل BZU کی یہ پہلی جنرل باڈی یقیناًایک نئی صبح کا پیغام لے کر آئی ہے ۔ ایک ایسی صبح جو ترقی، حقوق اور روشن مستقبل کی نوید دیتی ہے۔

پشتون اسٹوڈنٹس کونسل BZU ملتان
-27

ہم دل کی گہرائیوں سے جناب عابد آفریدی  کو بطور صدر، جناب ثاقب بیٹنی کو بطور جنرل سیکرٹری، اور پشتون سٹوڈنٹس کونسل BZU مل...
02/05/2026

ہم دل کی گہرائیوں سے جناب عابد آفریدی کو بطور صدر، جناب ثاقب بیٹنی کو بطور جنرل سیکرٹری، اور پشتون سٹوڈنٹس کونسل BZU ملتان کی نئی منتخب ہونے والی پوری کابینہ کو ان کی تقرری اور ذمہ داریوں کے سنبھالنے پر پُر جوش مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ عہدے نہ صرف اعزاز کا باعث ہیں بلکہ طلباء کی خدمت، قیادت اور نمائندگی کے اہم مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ نئی قیادت اپنی تمام تر صلاحیتوں، عزم، اور خلوص کے ساتھ طلباء برادری کے مسائل کے حل، تعلیمی بہتری، اور اجتماعی ترقی کے لیے سرگرمِ عمل رہے گی۔
ہم نئی کابینہ کے تمام اراکین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ان کا دورِ قیادت نہ صرف کامیاب اور نتیجہ خیز ہو بلکہ وہ پشتون سٹوڈنٹس کونسل کے وقار، نظریات، اور جدوجہد کو مزید مضبوط بنائیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ وہ شفافیت، دیانت داری، اور خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، اور طلباء کی آواز کو مؤثر انداز میں بلند کرتے رہیں گے۔

~ میڈیا سیکریٹری پشتون اسٹوڈنٹس کونسل بہاؤدین زکریا یونیورسٹی ملتان

Address

Bosan Road Multan , Punjab

60760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pashtun Students Council BZU Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your university to be the top-listed University?

Share