جامعة دارالحديث المحمدية ملتان

جامعة دارالحديث المحمدية ملتان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامعة دارالحديث المحمدية ملتان, College & University, Jamal Pura Calony Am Khas Bagh Park Dolate Gate Multan, Multan.

ھمارا مشن قرآن وحدیث کی صحیح تعلیمات کو فروغ دینا اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں ادارہ کے پیچ کو فالو کرلیں تاکہ آپ کا اور ہمارا رابطہ ہمیشہ قائم رہے جزاک اللہ خیرا ❣️

شیخ مکرم و معظم مدیر الجامعہ دار الحدیث محمدیہ ملتان، استاذ العلماء ، شیخ المشائخ ڈاکٹر محمد رفیق المدنی صاحب فاضل مدینہ...
11/02/2026

شیخ مکرم و معظم مدیر الجامعہ دار الحدیث محمدیہ ملتان، استاذ العلماء ، شیخ المشائخ ڈاکٹر محمد رفیق المدنی صاحب فاضل مدینہ یونیورسٹی کا 13 فروری کا خطبہ جمعۃ المبارک 114 چک گڑھا موڑ میں قاری محمد مرسلین عابد صاحب کے ادارے میں ہو گا

22/01/2026
🌹🌹🌹🌹🌹الحمد للّٰه ربّ العالمینبروز جمعرات 15 جنوری 2026 گزشتہ کل کی شام اور دن ہمارے لیے ایک ایسی روشن، بابرکت اور یادگار...
16/01/2026

🌹🌹🌹🌹🌹
الحمد للّٰه ربّ العالمین
بروز جمعرات 15 جنوری 2026 گزشتہ کل کی شام اور دن ہمارے لیے ایک ایسی روشن، بابرکت اور یادگار تاریخ بن گئے جو ان شاء اللہ طویل عرصہ تک دل و دماغ میں تازہ رہیں گے یہ حسین لمحات جامعہ دارالحدیث المحمدیہ ملتان اور شہر جہانیاں میں گزرے شب و روز کے نام رہے اس بابرکت اجتماع میں ہمارے بخاری کلاس کے رفقاء کے ساتھ ساتھ معزز اساتذۂ کرام کی پرنور رفاقت بھی میسر آئی۔ جامعہ کے وہ ایام جب ہم سب ایک جان ہو کر رہا کرتے تھے، آج پھر آنکھوں کے سامنے تازہ ہو گئے۔
ہر لمحہ خوشی، اپنائیت، پرانی باتوں اور حسین یادوں سے معمور تھا خصوصاً بزرگ اساتذۂ کرام کی مجلس سے رخصتی کے بعد ہنسی مذاق، پرانے قصے، زمانۂ طالب علمی کی یادیں
اور کچھ چھپی ہوئی شرارتوں کے دلچسپ تذکرے نے اس محفل کو یادگار ایام کی فہرست میں شامل کر دیا
شرکائے محفل میں
بھائی طاہر صاحب (بہاول پور)
بھائی عثمان صاحب (جتوئی)
قاری شبیر صاحب (ملتان)
قاری عبید اللہ ضیاء صاحب (پاکپتن)
قاری عبد الحفیظ صاحب (وہاڑی)
اور طارق رشید صاحب (وہاڑی)
قاری عبد القدیر صاحب (بہاولنگر)
نے شرکت فرما کر مجلس کی رونق کو دوبالا فرمایا۔
اسی طرح اساتذہ کرام میں
محترم الشیخ یاسین عابد صاحب (قصور)
محترم الشیخ حمزہ حامد صاحب (ملتان)
محترم الشیخ عبد الغفار صاحب( ملتان )
محترم الشیخ عبد الستار مدنی صاحب (ملتان)
محترم الشیخ رفیق مدنی صاحب (ملتان)
نے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر ہمیں شرفِ صحبت بخشا جو ہمارے لیے باعثِ فخر و سعادت ہے
بہاول پور، جتوئی، ملتان، وہاڑی، پاکپتن، بہاولنگر اور لاہور میں بکھرے ہوئے ساتھیوں کا ایک جگہ جمع ہونا
اور اساتذہ کرام کی قربت کا میسر آ جانا ہم سب کے لیے جو زندگی کی الجھنوں میں مشغول ہیں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ثابت ہوا آج کی پرتکلف، خلوص بھری اور باوقار مہمان نوازی محترم بھائی آصف کمبوہ صاحب اور بھائی سلیم صاحب کے حصے میں آئی جبکہ اس حسین اجتماع کا سہرا جہانیاں کے دوستوں خصوصاً طاہر نذیر صاحب، آصف بھائی اور سلیم بھائی کے سر ہے آپ حضرات کی محبت، محنت، خلوص اور میزبانی واقعی قابلِ تحسین اور لائقِ سلام ہے یہ ملاقات محض ایک نشست نہ تھی بلکہ خوشیوں، محبتوں اور یادوں کا ایک قیمتی خزانہ تھی۔
دعا ہے کہ پروردگار ہمیں بار بار ایسے لمحات عطا فرمائے اور یہ خوشیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں آباد رہیں۔
پروردگارِ عالم!
ہمارے اساتذۂ کرام کو صحت، ایمان اور خیر کے ساتھ طویل عمر عطا فرما۔ میزبانوں کو اجرِ عظیم اور مزید برکتوں سے نواز۔ اور ہمیں اس خیر کے اجر سے کبھی محروم نہ رکھنا۔
آمین یا رب العالمین 🤲
✍️ جملہ طلباء بخاری کلاس
جامعہ دارالحدیث المحمدیہ ملتان

رَضِينا قِسْمَةَ الجَبَّارِ فِينَا ... لَنَا عِلْمٌ وَلِلْجُهَّالِ مَالُفَإِنَّ المَالَ يَفْنَى عَنْ قَرِيبٍ ... وَإِنَّ...
08/01/2026

رَضِينا قِسْمَةَ الجَبَّارِ فِينَا ... لَنَا عِلْمٌ وَلِلْجُهَّالِ مَالُ
فَإِنَّ المَالَ يَفْنَى عَنْ قَرِيبٍ ... وَإِنَّ العِلْمَ بَاقٍ لا يَزَالُ

صف الرابع کے تشنگان علم نے فضیلۃ الشیخ الاستاذ المالی حبيبنا ومشفقنا ومربينا ومحبنا في الله الشيخ عبد الستار المدني صاحب سے سنن ابی داؤد جیسی عظیم کتاب کے حصول علم کے بابرکت سفر کو مکمل کیا
اخری حدیث مدیر الجامعہ فضيله الشيخ الاستاذ الدكتور محمد رفيق المدني حفظه الله نے پڑھا کر اعزاز بخشا

اس کے بعد طلباء کرام نے اپنے ماتھے کے جھومر اساتذہ کرام کو تحائف سے بھی نوازا

اللہ کے فضل و کرم سے علم کا کارواں اس گلشن عزیز سے مسلسل اٹھتا رہے گا

قدیمی علمی درسگاہ جامعہ دار الحدیث محمدیہ ملتان

29/11/2025

معزز اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

جماعت کے ناظمِ اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ مرحلہ جماعت کے مستقبل، اصلاحی سفر، دعوتی کردار اور تنظیمی استحکام میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

ہمارے جامعہ کے اساتذہ، نظمائے کرام، اور ذمہ داران طویل غور و فکر، دعا، اور مختلف اہلِ علم و اراکینِ شوریٰ سے مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جماعت کی نظامتِ اعلیٰ کے لیے بہترین، موزوں ترین اور اہل ترین شخصیت فضیلة الشيخ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔

ہماری اس رائے کی وجوہات درج ذیل ہیں:

قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ ایک عالمِ ربانی، محدث، محقق اور باصلاحیت قائد ہیں۔

آپ کی دعوتی خدمات، بین الاقوامی نمائندگی، علمی مقام اور سلفی منہج پر مضبوطی جماعت کے اصل نظریاتی تشخص کے عین مطابق ہے۔

آپ جماعت کے اسلاف اور بانیان کے اہداف کو پوری بصیرت اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آپ کارکنان کی قدر، ان کی تربیت، ان کا احترام، اور ان کی قربانیوں کی قدردانی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
بیرونِ ملک اہلِ علم، مقتدر اداروں اور علمی شخصیات میں آپ کا اعتماد اور وقار جماعت کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہے۔
اسی لیے ہمارا جامعہ مؤدبانہ طور پر یہ گزارش کرتا ہے کہ تمام اراکینِ مجلسِ شوریٰ بغیر کسی دباؤ، گروہ بندی، یا ذاتی مفاد کے صرف اور صرف جماعت، منہجِ اہل حدیث، اور امت کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔
اگر جماعت کا نظم مضبوط، باوقار، بین الاقوامی سطح پر مؤثر، اور دعوتی لحاظ سے متحرک دیکھنا چاہتے ہیں تو
ہم سمجھتے ہیں کہ 30 نومبر کو درست ترین انتخاب فضیلة الشيخ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ ہوں گے۔

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہاعلان برائے فوتگی  ھمارے ہر دلعزیز شخصیت محترم جناب مفتی عبد الغفار صاحب مدرس جامعہ محمدیہ...
08/10/2025

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اعلان برائے فوتگی
ھمارے ہر دلعزیز شخصیت محترم جناب مفتی عبد الغفار صاحب مدرس جامعہ محمدیہ ملتان امام و خطیب جامع مسجد عمر بن عبدالعزیز زیڈ ٹاؤن کے بیٹے عبد الرحمن ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے کے بعد اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
مفتی عبدالغفار صاحب 03047389797

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  ھمارے ہر دلعزیز شخصیت محترم جناب مفتی عبد الغفار صاحب و مدرس جامعہ محمدیہ ملتان امام و خ...
05/10/2025

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ھمارے ہر دلعزیز شخصیت محترم جناب مفتی عبد الغفار صاحب و مدرس جامعہ محمدیہ ملتان امام و خطیب جامع مسجد عمر بن عبدالعزیز زیڈ ٹاؤن کے بیٹے عبد الرحمن کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے نشتر ہسپتال ملتان میں داخل ہے اور ابھی تک بے ہوش ہے سر کی ہڈی فرکچر ہوئی ہے تمام بھائیوں سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللّٰہ پاک اسے جلد از جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور تمام بیماروں کو شفا عطا فرمائے آمین تمام مساجد کے ائمہ سے گزارش ہے کہ اپنی نماز کے بعد ضرور دعا کروائیں جزاک اللہ خیر

Address

Jamal Pura Calony Am Khas Bagh Park Dolate Gate Multan
Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعة دارالحديث المحمدية ملتان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to جامعة دارالحديث المحمدية ملتان:

Share