24/03/2021
پنجاب حکومت سے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کے حوالے سے خالد جاوید سنگھیڑا کی قیادت میں مذاکرات کرنے والی ٹیم نے وزیر قانون راجا بشارت اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری سے بات چیت کی. کالج اساتذہ کی نمائندگی محترم حنیف عباسی (صدر تحریک اساتذہ پنجاب) ، ڈاکٹر افضل عابد (صدر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن بہاولپور) اور ندیم اشرفی(نوائے اساتذہ) نے کی. مذاکرات میں حکومت نے مظاہرین کے مطالبات کو اصولی طور پر تسلیم کر لیا ہے. فنانس ڈیپارٹمنٹ آج رات سمری تیار کر کے کل ہونے والی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گا. کابینہ کی منظوری کے بعد پچیس فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا. قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا