BZU Confessions

BZU Confessions Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BZU Confessions, Community College, Multan.

06/03/2024

حج وی کیتی جاندے او, لہو وی پیتی جاندے او

کہا کے مال یتیماں دا, بهج مسیتی جاندے او

چھڑی نہ پھیری نفساں اُتے , دمبے کیتی جاندے او

دل دے پاک پوتر ہجرے, بھری پلیتی جاندے او

فرض بھلائے بیٹھے او, تے نفلاں نیتی جاندے او

‏آخر ہم فلسطین سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟👇 01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن رہا ہے۔02: حضرت ابراہیم علیہ السلا...
10/10/2023

‏آخر ہم فلسطین سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟👇

01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن رہا ہے۔
02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔
03: اللہ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔
04: حضرت داؤود نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔
05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت کرتے تھے۔
06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔
07: حضرت زکریا کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔
08: حضرت موسیٰ نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے کیوجہ سے کہا تھا۔
09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت بھی ہے۔
10: حضرت عیسیٰ کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔
11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ ہے۔
12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔
13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی مسیح دجال کو قتل کریں گے۔
14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔
15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔
16: اس شہر میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔
17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ سے بیت اللہ کعبہ کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔
18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس لائے گئے۔
19: سرکار دو عالم کی اقتداء میں انبیاء نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔
20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا ھے۔
21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپﷺ کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔
22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔
23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ27 رجب 583ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔
24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا۔اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔
25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔
27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Copied

16/08/2021

ہر سمت مچلتی کرنوں نے افسوںِ شبِ غم توڑ دیا،
اب جاگ اٹھے ہیں دیوانے دنیاکو جگا کر دم لیں گے۔

وہ سنگِ گراں جو حائل ہے رستے سے ہٹا کر دم لیں گے،
ہم راہِ حق کے راہرو ہیں منزل پہ ہی جا کر دم لیں گے۔

یہ بات عیاں ہے دُنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں،
یا بزمِ جہاں مہکائیں گے یاخوں میں نہا کر دم لیں گے۔

اربابِ حکومت سے کہہ دو یہ عزم کیا ہے ہم سب نے،
جو حق کے مقابل آئے گا ہم اس کو مٹا کر دم لیں گے۔

ہم ایک خدا کے قائل ہیں پندار کے ہر بت توڑ دیں گے،
ہم حق کے نشاں ہیں دنیا میں باطل کو مٹا کر دم لیں گے۔

جو سینے دشمن چاک کرے باطل کو مٹا کر خاک کرے،
یہ روز کا قصہ پاک کرے وہ ضرب لگا کر دم لیں گے۔

یہ فتنہ و شر کے پروردہ تخریب کے ساماں لاکھ کرے،
ہم بزم سجانے والے ہیں ہم بزم سجا کر دم لیں گے۔

یہ امریکی دلال بھلا کیا خاک ڈرائے گے ہم کو،
ہم راہ وفا کے راہرو ہیں منزل پہ ہی جا کر دم لیں گے۔

اس دیس کے زرے زرے کو ہم اپنے خون سے سینچے گے،
اللہ کی قسم اس دھرتی کو گلزار بنا کر دم لیں گے۔

15/08/2021

افغان باقی، کُہسار باقی

اَلْحُکْمُ لِلّٰہ! اَلْمُلْکُ لِلّٰہ!

30/07/2021

Undergraduate Admission Notice, Bahauddin Zakariya University, Multan.
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ: 2021-08-16

اس مرتبہ داخلہ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بجائے یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ داخلہ ٹیسٹ کے نمبرز اور میٹرک کے نمبرز کی بنیاد پر ہو گا. داخلہ ٹیسٹ 22 اگست کو ہو گا.

بی ایس میںداخلے کے لئے ٹیسٹ میں
English Language,
Basic Mathematics,
Everyday Science,
Pakistan Studies/General Knowledge
اور
Islamic Studies
کے بیس بیس MCQs ہونگے۔ اس ٹیسٹ کی میرٹ میں weightage تیس فیصد ہے۔ میٹرک میں حاصل کردہ نمبروں کی weightage ستر فیصد ہے۔

Photograph taken from the Wall of Nishtar Medical University Multan.
25/05/2021

Photograph taken from the Wall of Nishtar Medical University Multan.

23/11/2020
27/06/2020

خاتمہ ایمان کا، روشن پاکستان کا،

یہ دیکھو پورا ہوا جو خواب تھا کھپتان کا۔

پٹرول کی قیمت 25 روپے بڑھنے پر یوتھیوں کو مبارکباد۔ 😂

04/05/2020

Address

Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BZU Confessions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to BZU Confessions:

Share