05/10/2026
ایشین سٹار لاء کالج میں نئے سیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں!
> طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمارے کالج کی لائبریری کو جدید اور نئی کتب سے آراستہ کیا جا رہا ہے، تاکہ طلباء کو ہر موضوع پر مکمل اور جدید معلومات میسر آ سکیں۔
> یہ ہمارے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے کہ اس عظیم کاوش کی نگرانی ہمارے کالج کے ڈائریکٹر سردار توقیر جہانداد صاحب اور وائس پرنسپل وقار ایوب کیانی صاحب خود ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ دن رات اس کام پر بھرپور محنت کر رہے ہیں۔
> کتابوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ہمارے طلباء اور اساتذہ کو کسی بھی قسم کے تعلیمی مواد کے لیے باہر سے کوئی چیز لینے کی ضرورت نہ پڑے اور تمام سہولیات انہیں اپنے ہی کالج میں میسر ہوں۔
> انشاء اللہ نیا سیشن پہلے سے زیادہ کامیاب اور شاندار ہوگا۔
> ایشین سٹار لاء کالج -
معیاری تعلیم، روشن مستقبل