26/08/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے شعبہ اکنامکس میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر معزز اساتذہ کے اعزاز میں تقریب
مظفرگڑھ (خصوصی رپورٹ): گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے شعبہ اکنامکس میں کالج کے پبلک ریلیشنز آفیسر پروفیسر محمد مزمل صدیقی اور پروفیسر محمد ناصر کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپسی پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار اور پرمسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر شعبہ اکنامکس پروفیسر اقبال حسین ڈاہا نے کی۔
تقریب میں ڈائریکٹر QEC پروفیسر شاہد اقبال سمیت شعبے کے معزز فیکلٹی ممبران پروفیسر اویس قرنی، پروفیسر محمد عدنان سعید، پروفیسر عتیق الرحمن، پروفیسر عبدالقدیر ،پروفیسر بخت بیدار اور پروفیسر انس نذیرنے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر شعبہ پروفیسر اقبال حسین ڈاہا اور تمام معزز فیکلٹی ارکان نے پروفیسر محمد مزمل صدیقی اور پروفیسر محمد ناصر کو بارگاہِ الٰہی میں حاضری اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر QEC پروفیسر شاہد اقبال نے کہا کہ حرمین شریفین کی زیارت ایک عظیم سعادت اور اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے۔
تقریب کے اختتام پر پروفیسر محمد مزمل صدیقی اور پروفیسر محمد ناصر نے اس پروقار اور محبت بھری تقریب کے شاندار انعقاد پر صدر شعبہ پروفیسر اقبال حسین ڈاہا اور تمام معزز رفقائے کار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ آخر میں کالج کی ترقی، اساتذہ کی سلامتی اور وطنِ عزیز کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔