Govt. Associate College for Women, Jandanwala Bhakkar

Govt. Associate College for Women, Jandanwala Bhakkar Empowering women through quality Education since 2004| Affiliated with UOS. ADP & FA/FSC/ICS Programs

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ میں انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2026 کی شاندار کامیابی کے سلسلے میں آج ایک پروقار تقری...
24/09/2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ میں انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2026 کی شاندار کامیابی کے سلسلے میں آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صبح اسمبلی میں انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2026 اور کالج ہذا کے 80 فیصد رزلٹ کے ساتھ ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ اس خوشی کے موقع پر طالبات کے ساتھ مل کر کیک کاٹا گیا اور ٹاپرز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقع پر پرنسپل اقرا حسین صاحبہ کی جانب سے تمام سٹاف ممبران کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل صاحبہ نے تمام اساتذہ کی انتھک محنت، لگن اور خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار رزلٹ ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ 37 طالبات کا 900 سے زائد نمبر حاصل کرنا ہمارے کالج کے لیے اعزاز ہے۔
Higher Education Department-HED Punjab

الحمدللہ! ایک اور شاندار کامیابیBISE SARGODHA INTERMEDIATE RESULT 2026گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ ہم ...
23/09/2026

الحمدللہ! ایک اور شاندار کامیابی
BISE SARGODHA INTERMEDIATE RESULT 2026
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ
ہم اپنی محنتی اور باصلاحیت طالبات کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ کی محنت، لگن اور عزم نے ادارے کا نام روشن کیا۔ آپ کی یہ کامیابی آپ کے روشن مستقبل کی خوبصورت شروعات ہے۔
تمام کامیاب طالبات، ان کے والدین، قابلِ احترام اساتذہ اور پرنسپل صاحبہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد!
آپ کی کامیابی، ہمارے ادارے کا فخر ہے۔
Higher Education Department-HED Punjab

20/09/2026

CTI's Update

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ کی طالبات کے لیے ماہانہ ٹیسٹ (ستمبر 2026) کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔تم...
18/09/2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ کی طالبات کے لیے ماہانہ ٹیسٹ (ستمبر 2026) کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔
تمام طالبات مقررہ تاریخوں کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور امتحانی شیڈول کو بغور ملاحظہ کریں۔
آغاز: 26 ستمبر 2026
اختتام: 03 اکتوبر 2026
تمام طالبات کے لیے نیک خواہشات!
Higher Education Department-HED Punjab

18/09/2026
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ میں فرسٹ ایئر کی طالبات کے لیے ایک پُروقار اور معلوماتی اورینٹیشن سیشن کا...
14/09/2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ میں فرسٹ ایئر کی طالبات کے لیے ایک پُروقار اور معلوماتی اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد نئی طالبات کو کالج کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط، تعلیمی سرگرمیوں اور مختلف سہولیات سے آگاہ کرنا تھا۔
سیشن کے دوران پرنسپل اقرا حسین صاحبہ اور انچارج فرسٹ ائیر شہلہ گل صاحبہ نے طالبات کو کالج کے قواعد و ضوابط، حاضری کی اہمیت، تعلیمی ذمہ داریوں، سکالرشپس، امتحانی نظام اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔ طالبات کو اس بات کی ترغیب بھی دی گئی کہ وہ اپنے وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت سازی اور صلاحیتوں کو بھی نکھاریں۔
طالبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں محنت، نظم و ضبط، مثبت سوچ اور مستقل مزاجی کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ۔
ہماری نئی طالبات کے لیے نیک خواہشات
اللہ تعالیٰ انہیں علم، کامیابی اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔ آمین۔
Higher Education Department-HED Punjab

14/09/2026

Higher Education Department-HED Punjab
کالج ٹیسٹ، حاضری اور بورڈ داخلہ: اہم ہدایات

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری کالجز کے طلبہ کے لیے کالج کے تمام ٹیسٹس میں شرکت اور باقاعدہ حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔

▪️ کلاس ٹیسٹ، ماہانہ ٹیسٹ، دسمبر ٹیسٹ اور پری بورڈ ٹیسٹ میں شرکت ضروری ہے۔
▪️ ماہانہ ٹیسٹ میں غیر حاضری پر 100 روپے فی پرچہ جرمانہ ہوگا۔
▪️ دسمبر اور پری بورڈ ٹیسٹ میں غیر حاضری پر 200 روپے فی پرچہ جرمانہ ہوگا۔
▪️ ٹیسٹس میں کامیابی کے لیے کم از کم 40 فیصد نمبر ضروری ہیں۔
▪️ طبی بنیادوں پر غیر حاضری کی صورت میں سرکاری ہسپتال کے مجاز میڈیکل افسر کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، اور صحت یابی کے بعد رہ جانے والا ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔
▪️ بورڈ امتحانات میں داخلہ جمع کروانے کے لیے کالج لیکچرز میں کم از کم 75 فیصد حاضری ضروری ہے۔
▪️ مقررہ اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق کلاسز سے غیر حاضری کی صورت میں رول نمبر سلپ جاری نہ ہونے کا امکان ہے۔
▪️ انٹرنل اسیسمنٹ میں دو یا زائد مضامین میں F گریڈ حاصل کرنے والے طالب علم کا بورڈ داخلہ جمع نہیں کروایا جائے گا۔

طلبہ اپنی حاضری، ٹیسٹس اور تعلیمی کارکردگی کو سنجیدگی سے لیں۔ باقاعدگی ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔

Higher Education Department-HED Punjab سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026, رجسٹریشنسی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں شرکت کے خواہ...
13/09/2026

Higher Education Department-HED Punjab

سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026, رجسٹریشن
سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں شرکت کے خواہشمند ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سرکاری و نجی اداروں (کالجز اور یونیورسٹیز) کے طلباء و طالبات / کھلاڑی اپنی رجسٹریشن درج ذیل پورٹل کے ذریعے مکمل کر سکتے ہیں۔

رجسٹریشن 9 ستمبر سے 25 ستمبر تک کروائی جاسکتی ھے

رجسٹریشن کے لیے پورٹل:
https://youthgames.punjab.gov.pk/

رجسٹریشن کا طریقہ جاننے کے لیے ویڈیو ٹیوٹوریل:
https://www.youtube.com/watch?v=C3eijXDmhCU
Sports Board Punjab

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ میں CTIs کی خالی نشستوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔تمام امیدواران اہلیت، ...
13/09/2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ میں CTIs کی خالی نشستوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔
تمام امیدواران اہلیت، معیار اور درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار سے متعلق مکمل معلومات کے لیے صرف سرکاری آن لائن پورٹل وزٹ کریں:
🌐 https://cti-hep.punjab.gov.pk/
Higher Education Department-HED Punjab

We are immensely proud to announce that our talented student, Kashmala Aslam (ADP Health & Physical Education Session 20...
09/09/2026

We are immensely proud to announce that our talented student, Kashmala Aslam (ADP Health & Physical Education Session 2023–25), has been selected as a BSR Officer!
This achievement reflects her hard work, dedication, and excellence. The entire administration and faculty of Government Associate College for Women, Jandanwala Bhakkar wish her the best of luck in her future professional endeavors.
Higher Education Department-HED Punjab

Address

Government Associate College For Women Jandanwala Tehsil Kallurkot District Bhakkar Near Girls College Road & Khanan Khel Road
Nawan Jandanwala
30150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Associate College for Women, Jandanwala Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share