Hafiz siddiq Ur Rehman

Hafiz siddiq Ur Rehman Asslamalikum.. I am online Quran teacher and looking for Muslim studentsIf you want learn the Quran to yourself and your kids so reply m

I am Quran Teacher and started teaching Quran with tajweed all over the World. If someone interested for their kids or interested to learn himself than contact me through my whattsapp or inbox me its a great oppurtunity to learn Quran
+923473999022

18/05/2026

🌙 بڑے دل کے ننھے مسافر 🌙
مراکش میں ایک نہایت خوبصورت اور ایمان افروز تعلیمی سرگرمی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے، جہاں ننھے بچوں کو حج کے مبارک مناسک عملی انداز میں سکھانے کے لیے “حج سمولیشن پروگرام” یا “الحج المصغر” کا اہتمام کیا گیا۔ اس منفرد پروگرام کی ویڈیوز اور تصاویر عرب دنیا میں تیزی سے وائرل ہوئیں، جن میں معصوم بچے سفید احرام پہنے “لبیک اللّٰہم لبیک” کی صدائیں بلند کرتے، خانہ کعبہ کے ماڈل کا طواف کرتے اور صفا و مروہ کی سعی کی مشق کرتے دکھائی دیے۔
اس خوبصورت سرگرمی کا مرکزی نعرہ تھا:
✨ “رحلة صغيرة بقلوب كبيرة”
✨ “چھوٹا سا سفر، مگر بڑے دلوں کے ساتھ”
یہ پروگرام مراکش کے مختلف نجی اسلامی اسکولوں اور تربیتی مراکز میں ذوالحجہ کے بابرکت دنوں کے قریب منعقد کیا گیا۔ اس کا مقصد بچوں کے دلوں میں شعائرِ اسلام، بیت اللہ کی محبت اور حج جیسی عظیم عبادت کا شوق پیدا کرنا تھا۔
اس موقع پر اسکول کے ہال یا میدان کو مکہ مکرمہ کی علامتی شکل دی گئی۔ درمیان میں خانہ کعبہ کا خوبصورت ماڈل تیار کیا گیا جبکہ صفا و مروہ، منیٰ، عرفات اور جمرات کی علامتی جگہیں بھی بنائی گئیں تاکہ بچے نہ صرف حج کے مراحل کو دیکھ سکیں بلکہ انہیں محسوس بھی کر سکیں۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق اس طرح کی عملی سرگرمیاں بچوں کے ذہن و دل پر گہرا اثر چھوڑتی ہیں۔ جب بچے عبادات کو صرف کتابوں میں پڑھنے کے بجائے عملی طور پر دیکھتے اور ادا کرتے ہیں تو ان کے اندر دین سے محبت، شعور اور وابستگی مزید مضبوط ہو جاتی ہے۔
یقیناً یہ ننھے مسافر آج کھیل کھیل میں حج سیکھ رہے ہیں، مگر انہی معصوم دلوں میں کل بیت اللہ کی حقیقی حاضری کی تڑپ بھی جنم لے گی۔ 🤍

18/05/2026

طاقت اور پیسے کا غرور محلے والوں نے ایک منٹ میں نکال کے رکھ دیا ویڈیو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اتفاق میں کتنی طاقت....See more

*Blessed Days of ذوالحجہ* ❤️🎗️ *Day : 1 | Post : 1*
18/05/2026

*Blessed Days of ذوالحجہ* ❤️🎗️
*Day : 1 | Post : 1*

موصوف ایک عرصے سے مدارسِ دینیہ اور علماءِ کرام کے خلاف مسلسل لکھتے رہے، مگر اہلِ علم نے ہمیشہ صبر و وقار کا دامن تھامے ر...
17/05/2026

موصوف ایک عرصے سے مدارسِ دینیہ اور علماءِ کرام کے خلاف مسلسل لکھتے رہے، مگر اہلِ علم نے ہمیشہ صبر و وقار کا دامن تھامے رکھا۔
اب جب انہوں نے اپنی تحریروں کا رخ ایک خاتون کی جانب موڑا تو خواتین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آ رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
البتہ بعض حضرات صرف باریش ہونے کی وجہ سے انہیں مذہبی طبقے سے جوڑ رہے ہیں، حالانکہ مناسب یہ ہے کہ رائے قائم کرنے سے پہلے ان کی پروفائل اور سابقہ تحریریں دیکھی جائیں۔
واضح ہو جائے گا کہ ان کے قلم کا سب سے زیادہ ہدف ہمیشہ دینی طبقہ، مدارس اور علماء ہی رہے ہیں۔
اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، مگر شائستگی، احترام اور ذمہ دارانہ گفتگو بہرحال ہر حال میں ضروری ہے۔

16/05/2026

#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ

بکریاں پالنے والے ایک چرواہے سے کسی نےپوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہواس نے کہا میرے پاس ا...
14/05/2026

بکریاں پالنے والے ایک چرواہے سے کسی نےپوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو
اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ چھ لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے
مگر اس نےجب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو اس میں بارہ نہیں تیرہ بکریاں تھیں
جب اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اسکا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا اور اسکا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا
اس نے کہا کہ بارہ بکریوں سے میں چھ لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں
۔
ایک کی قر بانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں
اس لئے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی
یہ تیرہویں بکری باقی کی بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لئے باعث خیر وبرکت ہے

یقین کریں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
دنیا کے بڑے بڑے فلاسفروں کے فلسفے ایک طرف اور اس بکریاں پالنے والے نوجوان کا یہ جملہ ایک طرف
ان پڑھ سادہ لوح گلہ بان کامیابی کا وہ فلسفہ سمجھا گیا جو کامرس کی موٹی موٹی کتابیں نہ سمجھا سکیں (منقول)
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے
لوگ رزق کو محنت میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ سخاوت میں پوشیدہ ہے۔

تصویر کیا بولتی ہے ؟
13/05/2026

تصویر کیا بولتی ہے ؟

آخر کچھ تو وجہ ہے ؟
13/05/2026

آخر کچھ تو وجہ ہے ؟

کسی عرب ملک میں مختلف مسالک کے جید علماء کا ایک اہم اجلاس جاری تھا۔ علمی فضا عروج پر تھی، ہر طرف سنجیدگی اور وقار کا عال...
13/05/2026

کسی عرب ملک میں مختلف مسالک کے جید علماء کا ایک اہم اجلاس جاری تھا۔ علمی فضا عروج پر تھی، ہر طرف سنجیدگی اور وقار کا عالم تھا۔ اسی دوران ظہر کی اذان ہوئی—سب کی نظریں ایک ہی شخصیت پر جا ٹکیں: حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ۔
آپ کو امامت کے لیے آگے کیا گیا۔ آپ نے بحیثیتِ مسافر دو رکعت نمازِ ظہر پڑھائی۔ سلام پھیرا تو فضا ابھی سنبھلی بھی نہ تھی کہ اچانک ایک آواز گونجی:
"یا شیخ! صلِّ لنا العصر!"
(اے شیخ! ہمیں عصر کی نماز بھی پڑھا دیں!)
مجلس میں ایک لمحے کو سکوت چھا گیا… یہ ایک نازک فقہی مسئلہ تھا! مگر حضرت مفتی صاحب نے بغیر کسی تردد کے دوبارہ تکبیر کہی اور مزید دو رکعتیں پڑھا دیں۔
نماز کے بعد ایک حنفی عالم کچھ حیرت اور اشکال کے ساتھ آگے بڑھے اور عرض کیا:
"حضرت! ہمارے نزدیک تو اس طرح دو نمازوں کو جمع کرنا جائز نہیں!"
اب سب کی نظریں حضرت شیخ الاسلام پر جم گئیں… کیا جواب ہوگا؟
حضرت نے نہایت اطمینان اور فقہی بصیرت کے ساتھ فرمایا:
"کوئی مسئلہ نہیں، میں نے تو اپنی ظہر کی دو سنتیں ادا کی ہیں، اور عصر کی نماز ہم ان شاء اللہ اپنے وقت پر پڑھیں گے۔ البتہ ان حضرات کی دو رکعت فرض ادا ہو گئی ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک نفل پڑھنے والے کے پیچھے فرض نماز ہو جاتی ہے۔"
یہ جواب سن کر مجلس میں ایک عجیب سکون اور حیرت کی لہر دوڑ گئی… اختلاف بھی باقی رہا اور اتحاد بھی قائم رہا!
واقعی، ایسے نازک مواقع پر ایسا متوازن، حکیمانہ اور جامع حل وہی دے سکتا ہے جو فقہ کی گہرائیوں سے واقف ہو۔
( یہ واقعہ استاذ محترم حضرت مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب رح نے دوران درس دارالحدیث میں بیان کیا تھا)
ابو احمد

خبر غمانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد کے استاذ الحدیث   حضرت مولانا غلام رسول ...
11/05/2026

خبر غم
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد کے استاذ الحدیث حضرت مولانا غلام رسول صاحب انتقال فرما گئے ہیں۔
اناللہ واناالیہ راجعون
نماز جنازہ بعد نماز عصر 5:30بجے جامعہ میں ادا کی جائے گی۔

Address

Gao Arbora Thsel Oghi Zila Manshera
Peshawar
[email protected]

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz siddiq Ur Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Hafiz siddiq Ur Rehman:

Share