Fareed Students Union

Fareed Students Union Fareed Students Union is a non governmental organization struggling for betterment of Education, Improvement Of Students Talent and Supporting Poor Students.

شاہ گئی، علی مسجد اور گرد و نواح کے علاقوں کے طلبہ کے لیے ایک بڑی خوشخبری!گورنمنٹ ہائی سکول شاہ گئی کو باقاعدہ طور پر ہا...
08/08/2026

شاہ گئی، علی مسجد اور گرد و نواح کے علاقوں کے طلبہ کے لیے ایک بڑی خوشخبری!

گورنمنٹ ہائی سکول شاہ گئی کو باقاعدہ طور پر ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

اب شاہ گئی، علی مسجد اور گرد و نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے وہ طلبہ جو میٹرک مکمل کر چکے ہیں اور FSc میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں، انہیں تعلیم جاری رکھنے کے لیے شہر کے کالجز کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ اپنے ہی علاقے میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

یہ پیش رفت بالخصوص ان طلبہ کے لیے نہایت اہم ہے جو محدود مالی وسائل کے باعث شہر کے کالجز میں داخلہ، روزانہ آمدورفت اور دیگر تعلیمی اخراجات برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

گورنمنٹ ہائی سکول شاہ گئی میں FSc کی تعلیم کا آغاز مقامی طلبہ کے لیے اپنے ہی علاقے میں تعلیم جاری رکھنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا اور والدین پر عائد اضافی مالی بوجھ کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

فرید سٹوڈنٹس یونین (FSU) اس اہم تعلیمی پیش رفت کو شاہ گئی، علی مسجد اور گرد و نواح کے علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کی جانب ایک قابلِ قدر قدم قرار دیتی ہے اور میٹرک مکمل کرنے والے طلبہ کو اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

📢 اہلِ جمرود کے طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبریفرید سٹوڈنٹس یونین (FSU) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ طلبہ کے بہت...
06/08/2026

📢 اہلِ جمرود کے طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبری

فرید سٹوڈنٹس یونین (FSU) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ طلبہ کے بہتر تعلیمی مستقبل اور معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے سپیریئر گروپ آف کالجز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (Memorandum of Understanding - MoU) پر دستخط ہونے جا رہی ہے ۔

اس مجوزہ شراکت داری کا مقصد جمرود اور خاص طور پر شاہ گئی اور علی مسجد کے باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیمی مواقع، میرٹ پر مبنی اسکالرشپس اور معیاری تعلیمی سہولیات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔

اس تعاون کے تحت متوقع طور پر:
🎓 مستحق طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی میرٹ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔
📚 اعلیٰ معیار کی تعلیم تک رسائی کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
🌟 نوجوانوں میں تعلیمی برتری، قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔
🤝 فرید سٹوڈنٹس یونین اور سپیریئر گروپ آف کالجز کے درمیان ایک مضبوط اور دیرپا تعلیمی شراکت داری قائم کی جائے گی۔

فرید سٹوڈنٹس یونین ہمیشہ سے نوجوانوں کی تعلیمی ترقی، رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرتی رہی ہے۔ یہ مجوزہ معاہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کے ذریعے جمرود کے طلبہ و طالبات کے لیے نئے تعلیمی امکانات پیدا ہوں گے۔

مفاہمتی یادداشت (MoU) کے حوالے سے مزید تفصیلات فرید سٹوڈنٹس یونین کے آفیشل پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

تعلیم، ترقی اور روشن مستقبل — یہی ہمارا عزم ہے۔

🎓 جمرود کے طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی اسکالرشپ حاصل کرنے کا بہترین موقع!جمرود سے تعلق رکھنے والے تمام طلبہ و طالبات کو ...
05/08/2026

🎓 جمرود کے طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی اسکالرشپ حاصل کرنے کا بہترین موقع!

جمرود سے تعلق رکھنے والے تمام طلبہ و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مختلف معروف تعلیمی اداروں کی جانب سے تعلیمی اسکالرشپس کے حصول کے لیے انٹرویوز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📚 اسکالرشپ فراہم کرنے والے ادارے

👨‍🎓 میل طلبہ کے لیے:
• فارابی ڈگری کالج، پشاور
• دی سکالر گروپ آف کالجز

👩‍🎓 فی میل طالبات کے لیے:
• سن رائز گرلز سکول، شاہ کس

انٹرویو کی تفصیلات

👨‍🎓 میل طلبہ

📍 مقام: زید ایجوکیشن اکیڈمی، جمرود
📅 تاریخ: 9 اگست 2026 (اتوار)
🕓 وقت: شام 4:00 بجے

👩‍🎓 فی میل طالبات

📍 مقام: سن رائز گرلز سکول، شاہ کس
📅 تاریخ: 9 اگست 2026 (اتوار)
🕤 وقت: صبح 9:30 بجے

📞 رابطہ نمبر:
0327 5207152
0308-1218218

04/08/2026

پریس ریلیز

جمرود پریس کلب میں اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد

آج جمرود پریس کلب میں اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں قمبر سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر و دیگر کابینہ ممبرز، فرید سٹوڈنٹس یونین کے صدر اور دیگر طلبہ نمائندگان نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس کا مقصد فارابی ڈگری کالج، سن رائز گرلز سکول شاہ کس اور دی سکالر گروپ اف کالجز کی جانب سے قمبر سٹوڈنٹس سوسائٹی کو فراہم کیے گئے خصوصی اسکالرشپ مواقع کے بارے میں ضلع خیبر، بالخصوص تحصیل جمرود کے طلبہ کو آگاہ کرنا تھا، تاکہ مستحق اور باصلاحیت طلبہ ان تعلیمی مواقع سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

فرید سٹوڈنٹس یونین کے صدر محمد اسحاق اور دیگر شرکاء نے قمبر سٹوڈنٹس سوسائٹی کا اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس تعلیمی اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات طلبہ کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں۔

فرید سٹوڈنٹس یونین جمرود سے تعلق رکھنے والے تمام طلبہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے فرید سٹوڈنٹس یونین سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کرے:
0327 5207152
03081218218

پریس ریلیزفرید اسٹوڈنٹس یونینآج فرید اسٹوڈنٹس یونین کے زیرِ اہتمام "اسلام میں ریاست کا تصور: خلافت، جمہوریت اور ملوکیت م...
03/07/2026

پریس ریلیز

فرید اسٹوڈنٹس یونین

آج فرید اسٹوڈنٹس یونین کے زیرِ اہتمام "اسلام میں ریاست کا تصور: خلافت، جمہوریت اور ملوکیت میں بنیادی فرق" کے موضوع پر ایک علمی اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ممتاز عالمِ دین مفتی عبدالوکیل صاحب نے بطور مقرر خطاب کرتے ہوئے مذکورہ موضوع پر نہایت مدلل، علمی اور فکر انگیز گفتگو کی۔ انہوں نے خلافت، جمہوریت اور ملوکیت کے بنیادی تصورات، ان کے تاریخی پس منظر اور باہمی امتیازات کو قرآن، سنت اور اسلامی تاریخ کی روشنی میں واضح کیا، جس سے شرکاء نے بھرپور استفادہ کیا۔

اس اسٹڈی سرکل میں علاقے کے نوجوانوں، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اور موضوع پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے علمی و فکری پروگرام نوجوانوں میں شعور، تحقیق اور مثبت مکالمے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فرید اسٹوڈنٹس یونین اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ان شاء اللہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے علمی، فکری اور تربیتی اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں میں علم، شعور اور مثبت فکری رجحانات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

فرید سٹوڈنٹس یونین کے زیرِ اہتمام سٹڈی سرکلعلم انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اور باوقار معاشروں کی تعمیر علم، شعور اور مثب...
01/07/2026

فرید سٹوڈنٹس یونین کے زیرِ اہتمام سٹڈی سرکل

علم انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اور باوقار معاشروں کی تعمیر علم، شعور اور مثبت مکالمے سے ہی ممکن ہوتی ہے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر فرید سٹوڈنٹس یونین ایک خصوصی اسٹڈی سرکل کا انعقاد کر رہی ہے، جہاں ایک نہایت اہم موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔

تمام خواہشمند حضرات کو اس علمی نشست میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔ آئیے، اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنے علم میں اضافہ کریں.

🎙️ اسپیکر: مفتی عبدالوکیل صاحب
📖 موضوع: اسلامی ریاست کا تصور
خلافت اور جمہوریت کا بنیادی مفہوم
📍 مقام: حاجی خانہ میر حجرہ
📅 تاریخ: 3 جولائی، بروز جمعہ
🕔 وقت: دوپہر 3 بجے

منتظمین : فرید سٹوڈنٹس یونین

پریس ریلیزفرید اسٹوڈنٹس یونین کے زیرِ سایہ  ایک شمولیتی پروگرام (Membership campaign) کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے...
22/06/2026

پریس ریلیز

فرید اسٹوڈنٹس یونین کے زیرِ سایہ ایک شمولیتی پروگرام (Membership campaign) کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے طلبہ نے تنظیم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر فرید اسٹوڈنٹس یونین کی رکنیت حاصل کی۔

فرید اسٹوڈنٹس یونین نئے شامل ہونے والے اراکین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ وہ تنظیم کے آئین اور منشور کے مطابق علاقے کے طلبہ کو درپیش مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ، اور علاقے میں علم و شعور کی روشنی عام کرنے کے لیے اپنی تمام تر مثبت توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ فرید اسٹوڈنٹس یونین علاقے کے طلبہ کی فلاح و بہبود، تعلیمی ترقی، اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل ایک نمائندہ تنظیم ہے۔ تنظیم ہمیشہ سے طلبہ کے مسائل کو اجاگر کرنے، ان کے حل کے لیے آواز بلند کرنے، اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

فرید اسٹوڈنٹس یونین اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی طلبہ کے حقوق، بہتر تعلیمی مواقع، اور علاقے میں علم کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اور نوجوان نسل کو ایک مضبوط، باصلاحیت اور باشعور قوت کے طور پر آگے لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

جاری کردہ:
فرید اسٹوڈنٹس یونین

وی سی 18 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کھیلا گیا۔آج VC-18 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری اور فائنل میچ بہت جوش و خروش سے کھیلا گی...
21/06/2026

وی سی 18 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کھیلا گیا۔

آج VC-18 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری اور فائنل میچ بہت جوش و خروش سے کھیلا گیا جس میں فرید سٹوڈنٹس یونین کے صدر محمد اسحاق اور جنرل سیکرٹری عبدلحلیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

فائنل کا دلچسپ مقابلہ شاگی ٹائیگر اور جبہ الیون کے درمیان کھیلا گیا، جس میں جبہ الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

فرید اسٹوڈنٹس یونین کھیلوں، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور باہمی بھائی چارے کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ ہم ٹورنامنٹ کے منتظمین، دونوں فائنلسٹ ٹیموں اور بالخصوص جبہ الیون کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

✨ تعلیم، اتحاد اور مثبت سرگرمیاں — یہی ہماری پہچان ہے۔

فرید سٹوڈنٹس یونین  ممبرشپ مہم تمام طلبہ  کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فرید سٹوڈنٹس یونین کی ممبرشپ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔...
20/06/2026

فرید سٹوڈنٹس یونین ممبرشپ مہم

تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فرید سٹوڈنٹس یونین کی ممبرشپ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ طلبہ کے حقوق، تعلیمی ترقی، مثبت قیادت اور سماجی خدمت کے جذبے کے ساتھ ایک مضبوط پلیٹ فارم کا حصہ بننا چاہتے ہیں، تو یہ موقع آپ کے لیے ہے۔

✨ ممبرشپ کے فوائد:
✅ طلبہ کی نمائندگی اور حقوق کے لیے آواز
✅ قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع
✅ تعلیمی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں شرکت
✅ نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر پلیٹ فارم

آئیں! مل کر ایک باشعور، بااختیار اور ترقی یافتہ طلبہ معاشرہ تشکیل دیں۔

"آپ کی شمولیت، طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت!"

📍 مقام: لالاچینہ عباس خان کلے حسنات اور عبدلرب حجرہ
📅 دن: 21 جون بروز اتوار
⏰ وقت: صبح 9:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے


شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری! فرید سٹوڈنٹس کے زیر انتظام پیس کرکٹ لیگ سیزن 3 کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے. مزید معلوم...
15/06/2026

شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری!
فرید سٹوڈنٹس کے زیر انتظام پیس کرکٹ لیگ سیزن 3 کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے.
مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں اور مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ بھی کر سکتے ہیں ۔

0327 5207152
0300 5497017

Address

Peshawar

Telephone

+923089191141

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fareed Students Union posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Fareed Students Union:

Shortcuts

Share