Islamia Model School Sub Campus Mian Mandi District Mohmand

Islamia Model School Sub Campus Mian Mandi District Mohmand IMS is an educational institute in Mohmand.
(2)

(2015)
:
To Provide Students, Education of the Highest Quality , Groom Their Personality and Sence of Responsibility , Confidence, Commitment and Dedication for Society & Country۔

☎️: 0346-9898286

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی میں معزز اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک پُروقار فش پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر...
21/08/2026

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی میں معزز اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک پُروقار فش پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام نے خوشگوار ماحول میں باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ وقت گزارا۔
ایسی تقریبات اساتذہ کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ایک خوشگوار تعلیمی ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تمام معزز اساتذہ کرام کا شکریہ، جن کی محنت، خلوص اور کاوشوں سے ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ 🌹
اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی میں ہر جمعہ سیرت النبی ﷺ کا خصوصی خطاب!!اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی، ضلع م...
21/08/2026

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی میں ہر جمعہ سیرت النبی ﷺ کا خصوصی خطاب!!

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی، ضلع مہمند میں ہر جمعہ المبارک طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے اجتماعی طور پر سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر خصوصی خطاب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں آج مولانا مسیح اللہ صاحب نے طلبہ سے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر نہایت مؤثر اور ایمان افروز خطاب کیا اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔

ایسے بابرکت پروگرامز کا مقصد طلبہ کے اندر محبتِ رسول ﷺ، حسنِ اخلاق، دینی شعور اور اسلامی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی
تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ہمارا عزم ہے۔
مورخہ: 21 اگست 2026

🏫 اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی، ضلع مہمند میں صبح کی اسمبلی کا خوبصورت منظر!!صبح کی اسمبلی طلبہ کی شخصیت سازی، ن...
20/08/2026

🏫 اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی، ضلع مہمند میں صبح کی اسمبلی کا خوبصورت منظر!!

صبح کی اسمبلی طلبہ کی شخصیت سازی، نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اسمبلی کے دوران طلبہ قومی ترانہ، تلاوتِ قرآن پاک، دعائیں اور اہم تعلیمی و اخلاقی ہدایات سنتے ہیں، جس سے ان میں خود اعتمادی، اتحاد اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

اسلامیہ ماڈل سکول میں روزانہ کی اسمبلی طلبہ کو ایک مثبت اور منظم تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک کامیاب اور باکردار شہری بننے کی راہ دکھاتی ہے۔
مورخہ: 20 اگست 2026

تعلیم • تربیت • نظم و ضبط اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی، ضلع مہمند

🏏 پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026!!پہلا پریکٹس میچ | اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس بمقابلہ غازی بیگ ماڈل سکولپی سی بی...
16/08/2026

🏏 پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026!!
پہلا پریکٹس میچ | اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس بمقابلہ غازی بیگ ماڈل سکول
پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں آج بروز ہفتہ مہمند کرکٹ گراؤنڈ شگئی میں پہلا پریکٹس میچ اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول غازی بیگ کے درمیان کھیلا گیا۔

ٹاس اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس کے کپتان ذیاد احمد نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلامیہ کی جانب سے عظمت اللہ نے شاندار 50+ رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو 270رنز کا ایک بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول غازی بیگ نے بھی زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انضمام خان نے 50+ رنز کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو 193 رنز تک پہنچایا۔

اسلامیہ ماڈل سکول کے کپتان ذیاد احمد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر پی سی بی کوچ سجاد احمد نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ خصوصی ٹریننگ سیشن بھی کیا، جس میں کھلاڑیوں کو مفید تکنیکی مشورے اور کھیل کے حوالے سے اہم ہدایات دی گئیں۔

یہ پریکٹس میچ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے لیے تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
🏏 کھیل امن کا پیغام ہے
🤝 کھیلیں، سیکھیں اور آگے بڑھیں!




🇵🇰 جشنِ آزادی پاکستان 2026 🇵🇰14 اگست — یومِ آزادی مبارک! 💚🇵🇰اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی، ضلع مہمند میں جشنِ آزا...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی پاکستان 2026 🇵🇰
14 اگست — یومِ آزادی مبارک! 💚🇵🇰
اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی، ضلع مہمند میں جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر ملی جوش و جذبے کے ساتھ وطنِ عزیز سے محبت، اتحاد اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئیں! اس جشنِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم تعلیم، کردار، محنت اور اتحاد کے ذریعے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
💚
🇵🇰 اسلامیہ ماڈل سکول پائندہ باد!

#14اگست



💻 اسلامیہ فری کمپیوٹر سمارٹ کورسز — کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر! 🎓الحمدللہ! اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہم...
13/08/2026

💻 اسلامیہ فری کمپیوٹر سمارٹ کورسز — کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر! 🎓
الحمدللہ! اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند میں عمر علی فاؤنڈیشن کے تعاون سے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران شروع کیے گئے اسلامیہ فری کمپیوٹر سمارٹ کورسز کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئے۔

کورسز کے اختتام پر ایک مختصر اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کورس مکمل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

📚 کورس کے اختتام پر طلبہ کا ٹیسٹ لیا گیا، جس کی بنیاد پر فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں جبکہ کورس مکمل کرنے والے تمام طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

🌟 یہ کورسز طلبہ کو جدید دور کی اہم کمپیوٹر اور ڈیجیٹل مہارتوں سے روشناس کرانے کی ایک اہم کاوش ہے۔

ان شاء اللہ اسلامیہ فری کمپیوٹر سمارٹ کورسز کے سیکنڈ ایڈیشن کا آغاز بھی بہت جلد کیا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ جدید دور کی Modern Skills سیکھ کر اپنے مستقبل کو مزید روشن بنا سکیں۔

🤝 عمر علی فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ کہ وہ طلبہ کی تعلیمی اور فنی تربیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔







🏏 پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026! 🏆اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول غازی ...
12/08/2026

🏏 پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026! 🏆

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول غازی بیگ کے درمیان پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا پریکٹس میچ بروز ہفتہ، صبح 9:00 بجے مہمند کرکٹ گراؤنڈ شگئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ دونوں بہترین تعلیمی اداروں کے باصلاحیت کرکٹرز کے لیے ٹورنامنٹ سے قبل اپنی صلاحیتوں کو جانچنے اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بہترین موقع ہوگا۔ 🏏🔥

یاد رہے کہ پی سی بی کی زیرِ نگرانی ضلع مہمند کے آٹھ بہترین اسکولوں کے درمیان یہ شاندار ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا،
جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) برداشت کرے گا۔

یہ ٹورنامنٹ ضلع مہمند میں اسکول کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے حوالے سے ایک تاریخی اور یادگار ایونٹ ثابت ہوگا۔ 🌟

🏆 اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی — ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار!
💪 جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے!





🏏🏆

پشاور بورڈ: میٹرک سالانہ دوم (Annual-II) امتحان 2026 کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز!​بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ...
12/08/2026

پشاور بورڈ: میٹرک سالانہ دوم (Annual-II) امتحان 2026 کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز!
​بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے نویں اور دسویں جماعت کے Annual-II Examinations 2026 کے لیے آن لائن ایڈمیشن شیڈول اور فیس سٹرکچر کا اعلان کر دیا ہے۔
​ *اہم اطلاع: امتحانات کا باقاعدہ آغاز بدھ، 07 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔*

​🟢 نارمل فیس کے ساتھ: 02 ستمبر 2026.

📢 اہم اطلاع برائے جماعت دہم (10th) 📢​تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے DMC اور دیگر ضروری دست...
12/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے جماعت دہم (10th) 📢
​تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے DMC اور دیگر ضروری دستاویزات آچکی ہیں۔
​🗓️ آپ اپنی DMC اور دستاویزات کل سے سے وصول کر سکتے ہیں۔

​📍اسلامیہ ماڈل سکول، سب کیمپس میاں منڈی، ضلع مہمند
fans

میٹرک امتحان، سکول میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد!! اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند کے باصلاحیت...
11/08/2026

میٹرک امتحان، سکول میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد!!
اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند کے باصلاحیت اور قابل فخر طالب علم حمداللہ خان ولد زیت اللہ آف سنگر کلے نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1004 مارکس حاصل کرکے سکول میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

یہ شاندار کامیابی طالب علم کی محنت، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی بھرپور حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔
اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی کی جانب سے حمداللہ خان، ان کے والدین اور تمام اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس ہونہار طالب علم کو مستقبل میں مزید کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔ آمین! 🤲

Address

Mian Mandi Tehsil Halimzai District Mohmand
Peshawar

Telephone

03356060928

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamia Model School Sub Campus Mian Mandi District Mohmand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share