24/09/2026
گزشتہ دن بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے طلبہ اور خٹک اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے طلبہ کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد، خٹک اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے صدر دلیر خٹک کی قیادت میں ننواتی کی گئی، جسے بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی نے قبول کیا۔
اس موقع پر سرحد یونیورسٹی کی جانب سے جنرل سیکریٹری دانش درانی، وائس پریزیڈنٹ محمد ابوبکر اور سیکریٹری عمر حیات نے شرکت کی۔
ملاقات کا مقصد باہمی اختلافات کا خاتمہ، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا، اور طلبہ کے درمیان پُرامن و خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنا تھا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی تمام طلبہ تنظیمیں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کا مظاہرہ کریں گی۔