19/08/2026
🌟 خوشخبری اور قابلِ فخر اعزاز! 🌟
🇵🇰🇨🇳 پاک چین دوستی کے 75 سالہ جشن کے سلسلے میں منعقدہ ڈویژن سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں ہمارے کالج کی بی ایس انگلش کی ہونہار طالبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 🥉🏆
یہ اعزاز نہ صرف ہماری ہونہار طالبہ کی محنت، صلاحیت اور علمی قابلیت کا اعتراف ہے بلکہ پورے کالج کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
گورنمنٹ FB غوثیہ گریجویٹ سائنس کالج، 333 GB پیرمحل کی جانب سے فکیہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🌹
اللہ تعالیٰ ہماری اس باصلاحیت طالبہ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں اور اعزازات عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
🇵🇰 پاکستان زندہ باد — پاک چین دوستی پائندہ باد 🇨🇳