08/08/2026
پی ٹی ایم (Parent-Teacher Meeting) کا پیغام
محترم والدین!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آج ہمارے اسکول میں تعلیمی سال کی پہلی Parent-Teacher Meeting (PTM) کا باحسن و خوبی انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بچوں کی تعلیمی اور تربیتی پیشرفت پر بات چیت کرنا تھا۔
نشست کے دوران تمام طلبہ کے رزلٹ کارڈز اور امتحانی کاپیاں آپ کے سامنے پیش کی گئیں تاکہ آپ ان کی کارکردگی کا براہِ راست جائزہ لے سکیں۔
"بچوں کی بہترین تربیت اور کامرانی کا راز اسکول اور والدین کے باہمی تعاون میں پوشیدہ ہے۔"
والدین کی آمد، مفید تجاویز اور انتظامیہ پر اعتماد کا تہہ دل سے شکریہ۔
والسلام،
پرنسپل
اسلامیہ ماڈل ہائی اسکول، کوئٹہ
تاریخ: 8 اگست 2026ء