SUFFA School and College

SUFFA School and College only to promote education

صفہ سکول اینڈ کالج کچلاک کے طلباء نے میٹرک کے امتحان (2026) میں شاندار کامیابی حاصل کی، 886، 874 اور 851 نمبر حاصل کرکے ...
13/05/2026

صفہ سکول اینڈ کالج کچلاک کے طلباء نے میٹرک کے امتحان (2026) میں شاندار کامیابی حاصل کی، 886، 874 اور 851 نمبر حاصل کرکے کچلاک میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

05/02/2026
Annual Prize Ceremony of SUFFA School and College Primary & Middle Sections 2025
25/12/2025

Annual Prize Ceremony of SUFFA School and College Primary & Middle Sections 2025

حکومت بلوچستان نے سرد علاقوں کے اسکول کی گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
17/07/2025

حکومت بلوچستان نے سرد علاقوں کے اسکول کی گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

28/12/2024

آج صفہ سکول کچلاک میں امتحانی نتائج کے اعلان کا دن تھا۔ بھتیجا نجم الرحمٰن نے اپنی کلاس میں دوسری جبکہ چھوٹی ہمشیرہ نے تیسری پوزیشن لی۔ دیگر بچوں کے ملے جلے پوزیشن تھے۔ سب خوش تھے کہ پاس ہوگئے تھے۔
صفہ سکول کچلاک کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ صفہ سکول مولوی محمد یوسف شاہ کے زیر سرپرستی کچلاک میں گذشتہ دو دہائیوں سے علم کی روشنی پھیلا رہا ہے۔ بھائی ظہور احمد صاحب اس وقت سکول کے پرنسپل ہے۔ ہمارے گھر کے تمام بچے صفہ میں ہی پڑھتے رہے ہیں۔ پانچویں جماعت تک مخلوط تعلیم ہے۔ اس کے بعد بچیوں کےلیے یہاں تعلیم کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے کہ اسلامی نقطہ نظر سے اب مزید مخلوط تعلیم مناسب نہیں۔ صفہ سکول کی سب سے اہم چیز جس نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ اس کی ایک طرف تعلیمی عمل میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کی طرف خصوصی توجہ دینا اور دوسری طرف سکول کے نظم و نسق میں اسلامی اصول و شعائر کی پابندی کو اہمیت دینا ہے۔ ایک طرف طلباء کی فیس دیگر پرائیوٹ اسکولوں کی نسبت کافی کم ہے۔ ہر سال غیر ضروری طور پر ماہانہ فیس میں اضافہ نہیں کیا جاتا، اگر کبھی ہوتا بھی ہے تو بہت ہی کم اور مناسب انداز میں تاکہ غریب و متوسط طبقہ کےلیے تعلیم بوجھ نہ بنے۔ ایک اور اہم عمل یہ ہے کہ بچوں کی والدین پر سردیوں کی تعطیلات کی وجہ سے سکول بندش کے دوران کا اضافی فیس کا بوجھ بھی نہیں ڈالا جاتا کہ عدالتی فیصلے کے تحت اس کی اجازت نہیں ہے۔ حالانکہ دیگر پرائیوٹ تعلیمی ادارے اس عدالتی فیصلے کی پابندی و پیروی نہیں کرتے۔ ایک مسلمان کےلیے حکومت کے جائز اصول و ضوابط کی پابندی چونکہ ایک شرعی تقاضا ہے۔ اس لیے رزق حرام سے بچنے کی خاطر صفہ سکول کی انتظامیہ گناہ کے اس عمل سے بچنے کا شعوری اہتمام کرتی ہے۔ سکوم میں حفاظ قرآن کےلیے بھی باقاعدہ اسکولنگ کا نظام اور نصاب موجود ہے جس کے باعث حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ حفاظ کی اسکولنگ کا باقاعدہ سلسلہ بھی چلتا رہتا ہے۔ اور بھی ایسی کئی خوبیاں ہیں جو تعلیم و تربیت اور اسلامی اصول و شعائر کی پابندی میں صفہ سکول کو دیگر پرائیوٹ اداروں سے ممتاز کرتا ہے۔ سکول میں فیس اور حاضری کا کمپیوٹرائزڈ الیکٹرانک نظام موجود ہے۔ حاضری کا سسٹم تو اتنا فعال ہے کہ والدین کو بچوں کی غیرحاضری سے متلعق میسج اسی دن مل جاتا ہے اور والدین اپنے بچوں کا بروقت حال احوال کرسکتے ہیں۔
غور کی بات یہ یے کہ یہ کچلاک کے ایک عالم دین مولوی محمد یوسف شاہ کے فکر و نظر کا ثمرہ ہے کہ علاقہ کچلاک کے بچوں کو مناسب فیس کے ساتھ اسلامی تربیت اور عصری تعلیم مل رہی ہے۔ عصری تعلیم عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ مدارس دینیہ اس ضرورت کو پرا کرنے سے فی الوقت قاصر ہے، اس لیے عوام کا دینی مدارس سے اس طرح کا رشتہ و تعلق جوڑنے میں مشکل پیش آرہی ہے کہ جس طرح کا تعلق و رشتہ ان کا اسکولوں اور دیگر عصری اداروں سے ہیں۔ اگر مدارس دینیہ اور علماء کرام عوام کی اسکولنگ کی ضرورت کو پورا کریں تو عوام کو پھر تعلیمی بیوپاریوں کے جال میں نہیں پھنسنا پڑے گا کہ جنھوں نے آج تعلیم کو کاروبار بنایا ہوا ہے۔ ہندوستان کے مشہور عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے بقول اس وقت علماء کرام کےلیے مدارس دینیہ کے قیام سے زیادہ اسلامی سکولنگ کی طرف توجہ دینا ضروری ہے تاکہ عوام کو بچوں کی عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی ماحول و تربیت کی فراہمی کا بھی ساماں میسر آجائے۔ اس طریقہ سے علماء اسلام اور عوام کے درمیان ربط و تعلق کو مضبوط بنانے مدد ملے گی اور دوسری طرف ملک و ملت کو نیک اور صالح فکر و عمل والے حکومتی کارندے فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
Copy paste

گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق سرد علاقوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 21 جولائی سے 31 جولا...
14/07/2024

گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق سرد علاقوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 21 جولائی سے 31 جولائی تک ہونگی۔

صُفہ سکول اینڈ کالج کچلاک کا اعزازبلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے امتحان میں جان نور ول...
02/07/2024

صُفہ سکول اینڈ کالج کچلاک کا اعزاز
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے امتحان میں
جان نور ولد محمد عمر خان نے 917 ، ثابت اللّٰہ ولد شیر محمد نے 880 اور صابر اللّٰہ ولد نصیر خان نے 851 نمبر حاصل کر کے کچلاک میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔

Address

KILLI KHAN AHMED JAN KUCHLAK
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SUFFA School and College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share