SBK Women's University Balochistan

SBK Women's University Balochistan Sardar Bahadur Khan Women's University is First Women's University in Quetta, Balochistan, Pakistan. It was established in 2004.

Dr. Shahida Jaffrey was the founder Vice Chancellor. Currently Dr. Sajida Naureen is Vice Chancellor of University. Mission
Internationally recognize university, contributing the positive socio economic and cultural development in Balochistan and country within the parameters of Islam. Vision
Sardar Bahadur Khan Women’s University endeavors to provide the women of Balochistan and the rest of Pakis

tan with an excellent standard of education and with the best skills regardless of creed, class or age. It aspires to impart education that not only develops the minds of its females but also makes them socially responsible citizen. Goal
Bring revolution in Balochistan with regard to women’s education through research to meet the globally recognized challenges:

-> To achieve excellence in academic and research through our services to all females aspiring to be a productive professional in the society.
-> To regulate all academic, financial and administrative activities through proper forum.
-> To develop capacity and promote innovative methods and approaches in research; and
-> To promote market/industry oriented research and consultation in the university.
-> To Bring standard of our scholars at par with International level through research activities.
-> To develop infrastructure and facilities that meet the altering demands, approaches and working patterns of our diverse staff and students population.
-> To adopt revolutionary best practices and values in the use of ICT in teaching, learning, and research throughout the University.
-> To achieve considerable increase in own resources head.
-> To formulate viable financial plan governs with cut and dried policies and control over expenditure in order to uphold the budgetary provision.
-> To develop skilled females to make then self-sustainable.
-> To attract more donor support for University programs.
-> To promote and improve financial resource generation and management systems.
-> To promote University’s academic and research activities for the unique identification of University among HEI.

سردار بہادر خان ومین یونیورسٹی SBKWU نے سال 2021 کے داخلوں کا اعلان کردیا، جو امیدوران بی ایس پروگرام میں داخلے لینا چاہ...
15/08/2021

سردار بہادر خان ومین یونیورسٹی SBKWU نے سال 2021 کے داخلوں کا اعلان کردیا، جو امیدوران بی ایس پروگرام میں داخلے لینا چاہتے ہیں وہ 09 ستمبر 2021 تک داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں.

BS Admissions Fall 2021


Sardar Bahadur khan Women's University BS Admission Fall 2021
15/08/2021

Sardar Bahadur khan Women's University BS Admission Fall 2021


09/08/2021

All the pending Results of different Departments have been announced.
Students are requested to contact their concerned departments for details.

کوئٹہ 06 اگست: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر مسئلہ کا حل موجود ہوتا ہے لہٰذا ہمارے بروقت سنج...
07/08/2021

کوئٹہ 06 اگست: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر مسئلہ کا حل موجود ہوتا ہے لہٰذا ہمارے بروقت سنجیدہ فیصلوں سے ہی اداروں کے پیچیدہ مسائل حل کیے جاسکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی پائیدار ترقی کو سچی بنیاد فراہم کرنے کیلئے ہمیں جدید علم پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا ہوگا. یہ بات انہوں نے جمعہ کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وویمن یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کی. بریفنگ کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر شاہنواز علی بھی موجود تھے. بریفنگ کے دوران وویمن یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی امور، زیر تعمیر تعمیراتی کام کی رفتار، صحت مند تعلیمی ماحول کا فروغ اور میرٹ کو برقرار رکھنے پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشرے میں میرٹ کو برقرار رکھنے اور حق کو حقدار تک پہنچانے میں اداروں کا کلیدی کردار ہے. گورنر ظہور آغا نے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں تاکہ حق کو حقدار تک پہنچانے کی راہ ہموار ہو سکیں. یونیورسٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کے دوران گورنر بلوچستان نے کہا کہ اگرچہ وویمن یونیورسٹی کے امور ومعاملات اور کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم کارکردگی کی مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائے. انہوں نے کہا کہ اساتذہ اکرام کی تعیناتی اور پروموشن میں میرٹ کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سردار بہادر خان یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے...
05/08/2021

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سردار بہادر خان یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے۔


Human Resource Development unit of Sardar Bahadur Khan Women's University successfully organized one day seminar on the ...
05/08/2021

Human Resource Development unit of Sardar Bahadur Khan Women's University successfully organized one day seminar on the " Importance of " in colleboration with Provincial Nutrition Directorate of Health Department Balochistan on August 4, 2021 at Hanna hall.

Students, admin staff, faculty members participated in the seminar.
Director nutrition Mr.abid, Dr. Rohana Khan (Gynaecologist) highlighted the importance of breastfeeding in their speeches.

Participants asked different questions from the resource persons and got good knowledge about the importance of the subject.
Session was concluded with vote of thanks of the Nutrition program. Later on team met with the Worthy Vice Chancellor where they discussed the proposed future partnership. Based on the recommendations of worthy VC and respected Registrar, it was agreed to establish a specific room at SBKWU to promote breastfeeding awareness


کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا ہے کہ سردار بہادر خا...
03/08/2021

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا ہے کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی جہالت کی تاریکی میں ایک روشن چراغ کی مانند صوبہ کی تقریباً 10ہزار طالبات کو علم کی روشنی سے منور کررہی ہیں۔ میں اور سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے میرے ساتھی ،میری ٹیم خواتین کی تعلیمی، معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں بے شمار مسائل کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول کیلئے میرٹ پر کام کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی مملکت پاکستان کی خاتون اول محترمہ ثمینہ عارف علوی صاحبہ تھی، تقریب میں صدر مملکت کی اہلیہ کے علاوہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند اور خاتون رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ ماہ جبین شیران ،رجسٹرار ایس بی کے ڈاکٹر زرینہ وحید، کنٹرولر امتحانات ایس بی کے ڈاکٹر فرح مختار ،ڈاکٹر عاصمہ خالد، ڈاکٹر عائشہ گُل ،ڈاکٹر راحیلہ منظور، ڈاکٹر حنا شفیق، ڈاکٹر شگفتہ سدوزئی، ڈاکٹر صباءزیدی، ڈاکٹر زینب اکرم، مہوش شہزاد سمیت یونیورسٹی کے سٹاف اور طلباءکی بڑی تعدادی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور وفاقی وزیر تعلیم کیجانب سے تعلیمی بہتری میں خصوصی دلچسپی لی جارہی ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچائے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی بھی صوبے کے عوام کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے خواتین کو بہتر تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ معاشرے میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے اور ہمارا صوبہ جوکہ خصوصاً علاقوں پر مشتمل ہیں جس میں خواتین کی تعلیم کا ریشو انتہائی کم ہے، ایسے حالات میں بھی ہماری ادنی سی کوشش ہے کہ جتنا زیادہ ہوسکیں خواتین کو تعلیم کی جانب راغب کریں تاکہ انکا۔مستقبل روشن ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہ حال ہی میں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی نے احساس پروگرام، کامیاب نوجوان پروگرا، نیفٹک اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی مدد سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی طالبات کو با اختیار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ہیں جس میں طالبات کو اپنا کاروبار شروع کرنے بارے شعور آگاہی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ خواتین اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوسکیں اور کاروبار کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں سینے کے سرطان بارے آگاہی نہ ہونے کے برابر ہیں، صوبے کی اکثر خواتین سینے کی سرطان کے مرض کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ سینے کے سرطان کے حوالے سے صوبے میں شعوری مہم کو تیزی سے چلایا جائے تاکہ خواتین اس مرض کا مقابلہ کرسکیں اور خواتین کا صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔


MOU signing Ceremony between Bait-ul-Maal and SBKWU for 100 Scholarships بیت المال اور سردار بہادر خان یونیورسٹی کے مابی...
16/07/2021

MOU signing Ceremony between Bait-ul-Maal and SBKWU for 100 Scholarships

بیت المال اور سردار بہادر خان یونیورسٹی کے مابین طالبات کو 100 اسکالرشپ دینے پر MOU دستخط کیا جارہا ہے



سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں پہلا طلباءسہولت سینٹر کا افتتاح طلباءکے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سینٹر کا قیام عمل ...
12/07/2021

سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں پہلا طلباءسہولت سینٹر کا افتتاح
طلباءکے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سینٹر کا قیام عمل میں لایاگیا ہے، وائس چانسلر ساجدہ نورین
کوئٹہ( پ ر ) سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں پہلے اسٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سینٹر ( طلباءسہولت مرکز) کا افتتاح کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سردار بہادر خان یونیورسٹی میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر محترمہ ساجدہ نورین تھی۔ تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ کے اراکین اور پروفیسرز و لیکچرارز سمیت طلباءکی بڑی تعداد شریک تھیں۔ تقریب میں طلباءمیں اسٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سینٹر (طلباءسہولت مرکز) سے استفادہ حاصل کرنے بارے معلومات بھی فراہم کی گئی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ساجدہ نورین نے یونیورسٹی کی پہلی اسٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سینٹر (طلباءسہولت مرکز) کا افتتاح کیا جس میں طالبات کے امتحانات ، ہاسٹل سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کے ذریعے حل کیا جائیگا یہ سینٹر یونیورسٹی کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا سینٹر ہے جس میں طالبات کو اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک ڈپارٹمنٹ سے دوسرے ڈپارٹمنٹ میں جانا نہیں پڑے گا۔ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر مہمان خاص وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ساجدہ نورین نے کہاکہ طالبات کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ان کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی میں پہلے اسٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اب طلباءکو جو بھی مسئلہ درپیش ہو انہیں ایک ڈیپارٹمنٹ سے دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں خوار نہیں ہونا پڑیگا طلباءکے مسائل طلباءسہولت مرکز میں سُنے جائینگے اور اُن مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ عملی کارروائی عمل میں لائی جائےگی تاکہ طلباءکو یونیورسٹی میں یہاں وہاں خوار ہونے کے بجائے اپنی تعلیم توجہ مرکوز رکھنے کیلئے زیادہ وقت مل سکے۔



کوئٹہ (ا سٹاف رپورٹر) بلوچستان پیس فورم کے چیئر مین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ،وائس چانسلر سردار بہادرخان وومن...
12/07/2021

کوئٹہ (ا سٹاف رپورٹر) بلوچستان پیس فورم کے چیئر مین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ،وائس چانسلر سردار بہادرخان وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرساجدہ نورین نے کہا ہے کہ جس قوم کے ہاتھ میں کتاب ہو وہ پسماندہ نہیں ہوسکتی ، صوبے کو اس وقت درپیش بحران اور مسائل کا واحد حل علم کے حصول میں ہے ، کتاب کلچر اور مطالعہ کے رجحان کو فروغ دے کر معاشرے میں تعلیمی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے ، نئی نسل ملازمت کے حصول کے لئے نہیں معاشرے کی خدمت کے لئے تعلیم حاصل کرے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں نئی قائم ہونے والی لائبریری کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ا س موقع پر جامعہ کی رجسٹرار ڈاکٹر زرینہ واحد ، کنٹرولر ڈاکٹر فرح ، پرنسپل سٹاف آفیسر حبیب اللہ مینگل ، ہیڈ لائبریرین مس سعدیہ سمیت اکیڈمک سٹاف اور طالبات و اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کے یونیورسٹی پہنچنے پر وی سی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے ان کا استقبال کیا اور انہیں لائبریری کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ایک باوقار ادارہ ہے میں کسی کی دولت اور طاقت سے متاثر نہیں ہوتا مگر وقار ، کردار اور علم مجھے متاثر کرتا ہے آج اکیسویں صدی میں دنیا کی باقی اقوام جو باعزت اور باوقار زندگی گزار رہی ہیں میری خواہش ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں بھی اسی طرز پر زندگی گزاریں ہمیں اس کے لئے علم کو بنیاد بنانا ہوگا۔ علم کے بغیر دنیا کی کوئی قوم نہ تو ترقی کرسکتی ہے اور نہ ہی اپنے مسائل کا حل نکال سکتی ہے ہم بلوچستان کی پسماندگی ، محکومی اور احساس محرومی کو علمی جدوجہد ہی کے ذریعے دور کرسکتے ہیں ہمارے صوبے کو درپیش بحران اور پسماندگی کا واحد حل تعلیم ہے انہوںنے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ملازمت کے لئے نہیں معاشرے کی خدمت کے لئے حاصل کی جائے ہماری ذہنیت بنی ہوئی ہے کہ ہم ملازمت کے حصول کے لئے تعلیم حاصل کرتے ہیںعلم ملازمت کے حصول کے لئے نہیں بلکہ خدمت کے لئے حاصل کیا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میری ذاتی لائبریری ہو جس میں دنیا کے ہر موضوع پر کتابیں موجود ہوں میں نے اس مقصد کے لئے دنیا جہاں کی کتابیں اکھٹی کیں مگر پھر مجھے محسوس ہوا کہ جو کتابیں میں نے پڑھ کر اپنی لائبریری میں رکھ دی ہیں وہ قید ہوچکی ہیں صوبے کے کتاب دوست حلقوں اور نئی نسل کو ان سے مستفید ہونا چاہئے جس کے بعدمیں نے کتاب دوست تحریک کا حصہ بن کر مختلف علمی اداروں کو کتابیںعطیہ کرنا شروع کیں اب تک ہم نے مختلف یونیورسٹیز ، کالجز اور مختلف اداروں کو 48ہزار کتابیں عطیہ کی ہیں اس میں ہمیں پاکستان سمیت خلیج میںہمارے ساتھیوں کی بھی معاونت حاصل رہی ہے جو کتابیں ہم اداروںکو گفٹ کرتے ہیں اس سے کوئی ایک شخص بھی بلوچستان کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرکے صوبے کی رہنمائی کرے گا تو ہم یہی سمجھیں گے کہ ہم ایک علمی انقلاب برپا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ علم کا حصول ہم سب پر فرض کردیا گیا ہے کتابیں جتنی بھی ہوں علم کی پیاس نہیں بجھتی بلکہ طلب بڑھتی رہتی ہے انہوںنے تجویز دی کہ کتاب دوست تحریک اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی مل کر ایک سیمینار منعقد کریں جس میں کوئٹہ کے تمام پبلشرز اور منتخب نمائندوں کو مدعو کرکے ان کے ذریعے معاشرے میں کتاب دوست تحریک کو پروان چڑھایا جائے اور جامعہ کی لائبریری کے لئے مزید کتابیں اکھٹی کی جائیں اس آواز کو ہم قومی سطح پر بھی اٹھائیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہر مسلمان مرد اور عورت پر علم کا حصول فرض کیا ہے جتنا حق ایک بچے کا ہے کہ علم حاصل کرے اتنا ہی حق بچی کا بھی ہے کہ اسے علم و ہنر سے لیس کیاجائے نپولین کا مشہور قول ہے کہ تم مجھے پڑھی لکھی مائیں دو میں تمہیں پڑھی لکھی قوم دوں گا اگر ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن اور تابناک بنانا ہے تو ہمیں اپنی بچیوں کو علم کے ہتھیار سے لیس کرنا ہوگا جس قوم کے بچوں کے ہاتھ میں کتاب ہو وہ قوم کبھی پسماندہ نہیں رہ سکتی بطور ماہر تعلیم میری خواہش اور کوشش ہے کہ ہمارے صوبے کی ہر بچی تعلیم یافتہ ہو ہم اسی وڑن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی نے قلیل عرصے میںنہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے ہماری بچیاں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرکے عملی زندگی میں ملک اور صوبے کانام روشن کررہی ہیں۔


   Vaccination Camp arrange for    Employees at University by Vice Chancellor Dr Sajida Noreen with Collobaration of Hea...
02/07/2021

Vaccination Camp arrange for Employees at University by Vice Chancellor Dr Sajida Noreen with Collobaration of Health Department.


سردار بہادر یونیورسٹی برائے خواتین میں ترقی پانے والے ملازمین کا وی سی ڈاکٹر ساجدہ نورین کے ساتھ گروپ فوٹو
02/07/2021

سردار بہادر یونیورسٹی برائے خواتین میں ترقی پانے والے ملازمین کا وی سی ڈاکٹر ساجدہ نورین کے ساتھ گروپ فوٹو


Address

Bawrery Road, Balochistan
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:00
Tuesday 08:30 - 15:00
Wednesday 08:30 - 15:00
Thursday 08:30 - 15:00
Friday 08:30 - 15:00

Telephone

+92819213303

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SBK Women's University Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to SBK Women's University Balochistan:

Share