GCT Rawalakot AJKTEVTA

Website Contact the university

GCT Rawalakot AJKTEVTA Govt.

College of Technology Rawalakot AJK
Striving for Excellence in Technical Education & Innovation
Empowering youth with knowledge, skills, and integrity for a better tomorrow.

26/05/2026
18/05/2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ٹیوٹا آزادکشمیر میں مالیاتی نظم و ضبط کو مثالی قرار دیتے ہوئ...
15/05/2026

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ٹیوٹا آزادکشمیر میں مالیاتی نظم و ضبط کو مثالی قرار دیتے ہوئے ٹیوٹا انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

جمعرات کے روز چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالماجد خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹیوٹا کی نمائندگی ڈی جی ٹیوٹا امجد مغل، ڈائریکٹر ایڈمن راجہ آفتاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد سعید نے کی۔ اجلاس میں لوکل آڈٹ فنڈ، محکمہ مالیات اور قانون ساز اسمبلی کے متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ٹیوٹا کے مجموعی طور پر 212 آڈٹ اعتراضات میں سے 122 اعتراضات کو یکسو کر دیا گیا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریکوری اور مالیاتی امور میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین ٹیوٹا امجد مغل نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیوٹا ایک نیم خودمختار ادارہ ہے جو اپنے ایکٹ کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر کی منتقلی کے باعث ورکنگ پیپرز کی تیاری میں مشکلات پیش آئیں، تاہم انتظامیہ نے تمام معاملات کو مؤثر انداز میں حل کرنے کی کوشش کی۔

اجلاس میں سابق چیئرمین وجاہت رشید بیگ کی جانب سے مختلف مدات میں زائد رقوم وصول کرنے کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ پی اے سی نے واضح ہدایات جاری کیں کہ اگر اضافی ادائیگیوں کے حق میں کوئی نوٹیفکیشن یا عدالتی حکم موجود نہیں تو متعلقہ رقوم کی فوری ریکوری یقینی بنائی جائے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ٹیوٹا انتظامیہ خصوصاً چیئرمین امجد مغل اور ان کی ٹیم کی جانب سے آڈٹ اعتراضات کے بروقت حل، مکمل تیاری کے ساتھ اجلاس میں شرکت اور قومی خزانے میں رقوم کی وصولی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

پی اے سی کے مطابق ٹیوٹا آزادکشمیر واحد ادارہ ہے جسے مالیاتی نظم و ضبط، مؤثر ریکوری اور انتظامی اصلاحات پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جا رہا ہے۔

🇵🇰 Operation Bunyan-ul-Marsoos 🇵🇰
09/05/2026

🇵🇰 Operation Bunyan-ul-Marsoos 🇵🇰

🇵🇰 Operation Bunyan-ul-Marsoos 🇵🇰On behalf of the faculty, staff, and students of Government College of Technology Rawal...
09/05/2026

🇵🇰 Operation Bunyan-ul-Marsoos 🇵🇰

On behalf of the faculty, staff, and students of Government College of Technology Rawalakot, we pay heartfelt tribute to the unmatched bravery, dedication, and professionalism of the Pakistan Armed Forces, the solid shield of our nation against every aggression.

Their sacrifices and unwavering commitment to the defense of our homeland inspire unity, courage, and patriotism in every Pakistani heart.

On this proud occasion, we reaffirm our commitment to national unity, sovereignty, and peace. Together, we stand strong for a secure and prosperous Pakistan.

May Allah Almighty bless and protect our brave defenders and keep our beloved homeland safe forever. Ameen.

✨ پاکستان زندہ باد ✨

یومِ مزدور (Labour Day) – خراجِ تحسینآج ہم اُن محنت کش ہاتھوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنے پسینے سے اس دنیا کو آباد رکھت...
01/05/2026

یومِ مزدور (Labour Day) – خراجِ تحسین
آج ہم اُن محنت کش ہاتھوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنے پسینے سے اس دنیا کو آباد رکھتے ہیں۔
ہر اینٹ، ہر سڑک، ہر عمارت اور ہر کامیابی کے پیچھے ایک مزدور کی محنت چھپی ہوتی ہے۔
یومِ مزدور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ عزت، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد محنت پر ہوتی ہے۔
آئیں عہد کریں کہ ہم ہر محنت کش کے حقوق کا احترام کریں گے اور اُن کی قدر کریں گے۔
محنت کرنے والا کبھی ہارتا نہیں، بلکہ اپنی لگن سے دنیا بدل دیتا ہے۔
سلام ہے ہر مزدور کو!
Happy Labour Day

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونیاسر جاوید صاحب (انسٹرکٹر، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ) کے والدِ محترم ...
30/04/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
یاسر جاوید صاحب (انسٹرکٹر، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ) کے والدِ محترم قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔
کالج انتظامیہ، تمام اسٹاف، آئی سی ٹی اور سول ٹیکنالوجی کے طلبا کی جانب سے اس سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ہم اس غم کی گھڑی میں یاسر جاوید صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے، گھر کے قریب چھوٹا گلہ راولاکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

Created and Professionally Designed by Ajaz Sadiq, PhD HRM Scholar.
26/04/2026

Created and Professionally Designed by Ajaz Sadiq, PhD HRM Scholar.

Address

Govt. College Of Technology, Rawalakot P. O. & Tehsil Rawalakot District Poonch AJK
Rawala Kot
12350

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 13:00
Saturday 08:30 - 16:30

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GCT Rawalakot AJKTEVTA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to GCT Rawalakot AJKTEVTA:

Shortcuts

Share