23/08/2026
معرکۂ حق ایک اہم قومی موقع ہے جو عزم، اتحاد، حوصلے اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔ ایسے مواقع نوجوان نسل میں قومی شعور بیدار کرنے، اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔✨️
اسی جذبے کے تحت 6 مئی 2026ء کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، جھٹہ ہتھیال، راولپنڈی میں مس طیبہ عرفان اور مس سمیہ بی بی کی نگرانی میں ایک مختصر آگاہی سیشن اور پوسٹر میکنگ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
سرگرمی کے دوران طالبات کو معرکۂ حق کے پس منظر، قومی اتحاد اور ذمہ دار شہری ہونے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ بعد ازاں طالبات نے اپنے تخلیقی پوسٹرز کے ذریعے اپنے خیالات، جذبات اور قومی شعور کا خوبصورت اظہار کیا۔
یہ سرگرمی اس عزم کی عکاس تھی کہ باشعور، باصلاحیت اور ذمہ دار نوجوان ہی ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہیں۔ 🇵🇰✨
Higher Education Department-HED Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore Rana Sikandar Hayat Deputy Director Colleges Rawalpindi