07/05/2026
مورخہ 7 مئی 2026 کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سہجا میں طلبہ کی قومی و فکری تربیت کے حوالے سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مرکزی عنوان "بنیان المرصوص" تھا، جسے مئی 2025 میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف کیے گئے کامیاب دفاعی اقدامات کے تناظر میں پیش کیا گیا۔