Govt. Graduate College for Women Samundri

Govt. Graduate College for Women Samundri General Information for Students

Celebrating Excellence at GGCW Samundri! 🏆​Huge congratulations to Govt. Graduate College for Women, Samundri for winnin...
07/04/2026

Celebrating Excellence at GGCW Samundri! 🏆

​Huge congratulations to Govt. Graduate College for Women, Samundri for winning the Academic Excellency Achievement Award from the Higher Education Department!
​It was an honor to see Principal Dr. Ishrat Afzal receiving this prestigious shield and certificate from the Special Secretary, Mr. Tajamal Abbas Rana.
​This award is a brilliant reflection of Dr. Ishrat’s visionary leadership and the relentless hard work of our incredible faculty and staff. We are so proud of this milestone in our journey toward academic brilliance! 🌟🎓

22/02/2026

🚨 اہم اعلان برائے طالبات و والدین 🚨

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، سمندری کی تمام طالبات اور ان کے معزز والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کالج میں مورخہ 23 فروری 2026 تا 28 مارچ 2026 خصوصی اعادہ کلاسیں (Special Revision Classes) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ✨

📚 ان کلاسز کے اختتام پر فوری طور پر پری بورڈ امتحانات منعقد کیے جائیں گے تاکہ طالبات کی مکمل تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

📌 تمام طالبات کے لیے ان کلاسز میں سو فیصد (100%) حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔

❗ اہم ہدایت:
جو طالبات اعادہ کلاسوں (Revision Classes) یا پری بورڈ امتحانات میں غیر حاضر رہیں گی، انہیں بورڈ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔

👨‍👩‍👧 والدین سے گزارش ہے کہ اپنی بچیوں کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ وہ بہترین تیاری کے ساتھ بورڈ امتحانات میں شریک ہو کر نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، سمندری

03/02/2026

فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کی تمام سٹوڈنٹس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے ایڈمیشن فارم ان کی کلاسز میں صبح 04.02.2026 ملیں گے اپنی ایک تصویر ساتھ لے کر لازمی ائیں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمندری

"Unlock your potential! With top-of-the-line laptops, the CM Punjab Scheme is making higher education more accessible an...
03/02/2026

"Unlock your potential! With top-of-the-line laptops, the CM Punjab Scheme is making higher education more accessible and innovative for all eligible students. Apply today!"

15/01/2026

“Where curiosity meets chemistry and education builds future scientists. A tribute to our esteemed B.S. Chemistry faculty for their dedication to teaching, research, and student development.”

01/12/2025

یومِ اقبال کی پروقار تقریب

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، سمندری میں یومِ اقبال کے سلسلے میں ایک نہایت پُروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس یادگار پروگرام کو علمی، فکری اور ادبی رنگ دینے کے لیے کالج انتظامیہ نے نہایت عمدہ انتظامات کیے تھے۔
تقریب کی نظامت محترمہ غزالہ یاسمین نے نہایت خوبصورتی، اعتماد اور شائستگی کے ساتھ انجام دی۔ اُن کی پُراثر اور روانی سے بھرپور کمپیرنگ نے پروگرام کو مربوط، دلکش اور دلچسپ بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا
تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ بشریٰ پروین، ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن نے شرکت فرمائی۔محترمہ ثقلیلن کوثر سابقہ پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج برائے خواتین سمندری اور ڈاکٹر فوزیہ انجم، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکھیرہ نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کر کے محفل کو مزید رونق بخشی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے سید وقار شاہ کی خصوصی موسیقی کے ساتھ کلامِ اقبال کو نہایت دلکش اور اثرانگیز انداز میں پیش کیا۔ اس نغماتی پیشکش نے سامعین کے دلوں کو مسحور کر دیا اور اقبال کے پیغامِ خودی کو نئی تازگی کے ساتھ اجاگر کیا۔بیت بازی کا بھرپور مقابلہ طالبات کے ادبی ذوق کا آئینہ دار تھا
جبکہ اقبال شناسی پر مبنی کوئز پروگرام نے علمی ماحول کو مزید تقویت دی۔ دونوں سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

تقریب کے فکری حصے میں محترمہ فوزیہ انجم نے ’’فکرِ اقبال‘‘ پر ایک نہایت جامع اور پُراثر لیکچر پیش کیا۔ انہوں نے اقبال کے فلسفۂ خودی، خود اعتمادی، کردار سازی اور عملی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور طالبات کو نصیحت کی کہ وہ اقبال کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں مشعلِ راہ بنائیں۔

بعد ازاں ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن، محترمہ بشریٰ پروین صاحبہ نے بھی سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ایسی تقریبات کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے فرمایا کہ علمی و فکری محافل قوموں کی ترقی کی بنیاد بنتی ہیں اور نوجوان نسل کو اپنی فکری سمت درست کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

کالج کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر عشرت افضل نے اپنے خطاب میں طالبات کو تلقین کی کہ وہ اقبال کی زندگی، اُن کی جدوجہد اور اُن کے نظریات سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ وہ اپنے کردار اور مستقبل کو مضبوط بنا سکیں۔

تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والی طالبات، شرکائے محفل اور بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبات میں ڈائریکٹر صاحبہ کے دستِ مبارک سے تحائف اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تحائف کی یہ تقسیم طالبات کے لیے نہ صرف اعزاز کا باعث بنی بلکہ ان میں آئندہ بھی بہترین کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہوا۔

یوں یہ شاندار تقریب علم و ادب، فکر و آگہی، اور اقبال کے پیغام سے روشن ہو کر اختتام پذیر ہوئی۔

29/11/2025
26/11/2025

"یومِ اقبال—گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن، سمندری کی طالبات نے فکرِ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
نہیں ہے نااُمید اقبالؔ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی"

Address

Govt. Graduate College For Women Samundri
Samundri
37300

Telephone

+92413422405

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Graduate College for Women Samundri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Govt. Graduate College for Women Samundri:

Share