31/08/2026
اشتہار برائے نیلامی کینٹین
مالی سال 2026-27
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، فاروق کالونی، سرگودھا
ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، فاروق کالونی، سرگودھا کی کینٹین کا ٹھیکہ برائے مالی سال 2026-27 نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا۔
تاریخ نیلامی: 02/09/2026 بروز بدھ
وقت: صبح 10:00 بجے
مقام: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، فاروق کالونی، سرگودھا
اہم شرائط و ضوابط
1. خواہشمند خواتین بولی دہندگان کو بولی شروع ہونے سے قبل مبلغ 100,000 روپے (ایک لاکھ روپے) بطور زرِ ضمانت، قابلِ واپسی CDR کی صورت میں جمع کروانا ہوگا۔
2. کامیاب بولی دہندہ کو کل منظور شدہ بولی کی نصف رقم موقع پر بولی ختم ہونے کے بعد جمع کروانا ہوگی، جبکہ بقیہ رقم 10 یوم کے اندر جمع کروانا لازم ہوگا۔
3. مقررہ مدت میں رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں جمع شدہ رقم حقِ سرکار ضبط کر لی جائے گی اور کوئی عذر قابلِ قبول نہ ہوگا۔
4. اگر کسی وجہ سے مورخہ 02/09/2026 کو بولی نہ ہو سکی تو دوبارہ بولی 07/09/2026 بروز سوموار ہوگی۔
5. اگر مذکورہ تاریخ کو بھی بولی نہ ہو سکی تو آخری طور پر بولی 10/09/2026 بروز جمعرات کو ہوگی۔
6. کالج ہذا کی کینٹین کا ٹھیکہ صرف خواتین کے نام پر ہوگا۔
7. نیلامی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا اور اسے عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
8. بولی میں شرکت کے لیے اصل شناختی کارڈ اور دو عدد مصدقہ نقول ہمراہ لانا ضروری ہے۔
9. بولی میں شامل ہونے کے لیے درخواست فارم اور شرائط و ضوابط مورخہ 01/09/2026 تک کالج ہذا سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
المشتہر:
پرنسپل
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین
فاروق کالونی، سرگودھا۔
Rana Sikandar Hayat Higher Education Department-HED Punjab Director Of Education Colleges Sargodha Division Deputy Director Colleges District Sargodha