15/12/2025
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز شادن لُنڈ میں 1122 کا آگاہی سیشن۔
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز شادن لُنڈ میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک معلوماتی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ کو مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقے سکھائے گئے۔ سیشن کے دوران سی پی آر (CPR) اور ابتدائی طبی امداد کے بنیادی اصولوں پر عملی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔
کالج میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی مفید اور عملی سرگرمیوں پر بھی عمل کیا جاتا ہے، تاکہ طلبہ کو زندگی کے اہم مواقع کے لیے بہتر طور پر تیار کیا جا سکے۔
KP Rescue1122
Rescue 1122 Abbottabad
Govt Associate College Boys Shadan Lund