الحمدللہ!
آج 9 مئی کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں، پہلے جیل کسٹڈی اور پھر عدالتوں کے طویل چکروں کے بعد، بالآخر تین سال اور دو ماہ کے طویل انتظار کے بعد عدالت نے آئی ایس ایف سیکریٹری جنرل صوبہ سندہ وحید علی رند اور پی ٹی آئی کے تمام ساتھیوں کو باعزت بری کر دیا۔
میں اس مشکل اور آزمائش بھرے وقت میں اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ثابت قدمی، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ عمران خان صاحب کے نظریے اور حقیقی آزادی کی تحریک کا ساتھ دیا۔ سخت حالات، دباؤ اور مشکلات کے باوجود ہم اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اور اپنے قائد کے نظریے کو کبھی رسوا نہیں ہونے دیا۔
ان شاء اللہ آئندہ بھی حق، انصاف اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں اسی عزم و حوصلے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
11/05/2026
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں طلبہ کے دو مختلف گروپس کے درمیان کشیدگی۔
صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور مجیب خان شنبانی اور نائب صدر شعیب احمد اوٹہی کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے کشیدہ صورتحال کو پر امن بنایا۔
دونوں رہنماؤں نے تمام طالبہ کو پرامن تعلیم پر فوکس ادارے کے بہتری اور آپس میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔
باشعور قیادت ہمیشہ نفرت کے بجائے امن، تصادم کے بجائے مکالمے اور انتشار کے بجائے اتحاد کو فروغ دیتی ہے۔
11/05/2026
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے سیکیورٹی آفیسر کی جانب سے طلبہ کو ذاتی بنیادوں پر ہراساں کرنے اور مین گیٹ پر روک کر امتحانات میں شرکت سے محروم کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جو نہایت تشویشناک عمل ہے۔
کسی بھی طالبعلم کو پیپر دینے سے روکنا اس کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیا جائے اور طلبہ کو بلا رکاوٹ امتحانات میں شرکت یقینی بنائی جائے۔
اگر کسی بھی طالبعلم کے تعلیمی مستقبل کو نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری سیکیورٹی آفیسر سلیمان شر پر عائد ہوگی۔
ہم تمام متعلقہ اداروں، اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر طلبہ کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔
07/05/2026
لطیف یونیورسٹی انتظامیہ کا دوہرا معیار ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ایک طرف ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرکے احتجاج ختم کروایا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب ایک متاثرہ طالبہ مکمل میرٹ اور ڈپارٹمنٹ میں آٹھ نشستیں موجود ہونے کے باوجود گزشتہ تین ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔
انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے متاثرہ طالبہ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ خاموش ہو جائے، لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ظلم، ناانصافی اور طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والے ایسے رویے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ تعلیمی اداروں میں جب طلبہ خصوصاً طالبات کو مسلسل مایوسی، ذہنی دباؤ اور ناانصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں، جن کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔
ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن متاثرہ طالبہ کو انصاف دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ان شاء اللہ کل بھرپور پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
منجانب: انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی
03/05/2026
کل تمام باشعور طلبہ سے گزارش ہے کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف دلانے تک اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھیں۔
آئیں حق اور سچ کی آواز بنیں اور ظلم کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں۔
کل کون کون ہمارا ساتھ دے گا؟ ✊
03/05/2026
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ زولاجی پریویس سائیڈ کی بقایا آٹھ نشستوں پر اہل طلبہ کے داخلے مکمل ہونے تک زولاجی کے امتحانات مؤخر کیے جائیں، تاکہ متاثرہ طلبہ کو انصاف فراہم کیا جا سکے
02/05/2026
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں MS/MPhil اور PhD پروگرامز کے لیے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
🗓️ آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ: 4 مئی
📄 ہارڈ کاپی میں دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ: 6 مئی
📝 انٹری ٹیسٹ کی تاریخ: 14 مئی
Be the first to know and let us send you an email when ISF SALU Media cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.