Apna Awaz Tv

Apna Awaz Tv Producer

Permanently closed.
25/07/2023

کہ مٹ گئ نسل یزید کی کربلا کی خاک میں
قیامت تک رھے گا زمانا حسین کا

23/07/2023

دنیا کی عظیم عورتوں میں ایک عظیم ترین عورت
اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہؓ ہیں
❣️❣️

22/07/2023

*حضرت عمر فاروق رضی الله عنہ:*

نام : عمر
کنیت : ابو عبداللہ
لقب : فاروقؓ
ولادت : 40 قبل ھجری
والد : خطاب بن نفیل
والدہ : ختمہ بنت ہشام
پیشہ : جہاد و سیاست
وفات : 23 ھجری
مرویات : 537

۔*✿❀࿐≼❍••══┅┄*

قربان جاؤں اس حضرت عمر فاروقؓ پے جب خلیفہ وقت بنے تو دریا نیل کی طرف کچھ لوگ ایک لڑکی کو دلہن بنا کر لے کر جارہے تھے عمر فاروق نے پوچھا اس بچی کو کہاں لے کر جارہے ہو ؟

لوگوں نے کہا امیر المؤمنین ہر سال اس دریا میں کسی نا کسی کنواری لڑکی کو دلہن بنا کر دریا کے بیچ میں کھڑا کرتے ہیں تب یہ دریا بہتا ہے ورنہ نہیں بہتا ۔
حضرت عمر فاروقؓ نے کہا بچی کو واپس لے جاؤ بچی کا کیا قصور ہے ؟
ایک خط لکھ کر دیتا ہوں وہ دریا تک پہنچاؤ ۔
حضرت عمر فاروقؓ نے لکھا اے دریا نیل میں عمر محمّد مصطفیٰ ﷺ کا غلام تجھے حکم دیتا ہوں اگر تو اللّٰہ کی مرضی سے بہتا ہے تو ٹھیک ہے اگر تو اپنی مرضی سے بہتا ہے تو تمہارے پانی کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں اللّٰہ خود ہی ہمیں پانی پلائے گا ۔

حضرت عمر فاروقؓ کا خط جیسے دریا کو ملا دریا نے بنا کسی دیر کے بہنا شروع کیا اتنا زور سے بہنے لگا کے پانی کناروں تک آ پہنچا ۔

یہی حضرت عمر فاروقؓ ایک دفع مسجد نبوی میں ممبر نبی ﷺ پے جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کے اچانک زمین کے اندر زلزلہ آگیا زمین ہلنے لگی حضرت عمر فاروقؓ نے لوگوں کو یہ نہیں کہا کے مسجد سے باہر نکلو مسجد کہیں گر نا جاۓ نہیں نہیں حضرت عمر فاروقؓ نے خطبہ والا عصا اٹھایا اس عصا کو زمین پے مار کر کہا خبردار ! اے زمین اگر عمر نے تجھ پے انصاف قائم نہیں کیا تو تجھے ہلنے کا حق ہے اور اگر عمر نے تجھ پے انصاف قائم کیا ہے تو تجھ کو ہلنے کا کوئی حق نہیں خدا کی قسم عمر فاروق کی لاٹھی زمین کو لگی زلزلہ تو بند ہوا مگر آج تک مدینہ میں زلزلہ نہیں آیا ۔

┄┅═══❁ ❁═══┅┄

ایک دفع روم سے سفیر آگیا مدینہ میں پہنچ کر پتا کیا کے مسلمانوں کا بادشاه عمر فاروقؓ کہاں ہے ؟
لوگوں نے کہا وہ تو بیت المال کے اونٹ چرانے جنگل میں گئے ہوۓ ہیں روم کا سفیر حیران ہوا کے وقت کا وزیر اعظم ایسا بھی ہوتا ہے کیا ؟

حضرت عمر فاروقؓ سے کچھ ملکی معاملات پے بات کرنی تھی سفیر ڈھونڈتے ہوۓ ایک درخت کے پاس پہنچا دیکھا کے عمر فاروق درخت کے نیچے لیٹ کر آرام فرما رہے تھے مگر جنگل کا ایک شیر ہے جو حضرت عمر فاروقؓ کا پہرا دے رہا ہے روم کے سفیر پر جب شیر کی نظر پڑی تو شیر کے دھاڑنے کی آواز سنائی دی روم کا سفیر چلانے لگا اتنے میں حضرت عمر فاروقؓ کی آنکھ کھل گئی پوچھا کیا بات ہے کیوں چلا رہے ہو ؟
سفیر نے کہا واہ عمر تیری حکمرانی کے جنگل کے شیر بھی تیری ڈیوٹی دے رہے ہیں
اس پر حضرت عمر فاروقؓ نے ایسا جملہ کہا کے سونے کی تار سے لکھا جاۓ پھر بھی کم ہے فرمایا
جو بھی ہمارے نبی محمّد مصطفیٰ ﷺ کی غلامی اختیار کرتا ہے اسکی قدر جنگل کے جانور بھی پہنچانتے ہیں روم کے سفیر نے بات چیت کی اور چلا گیا

دوسرے دن صبح ہوئی حضرت عمر فاروقؓ پانی کے مشکیزے بھر بھر کے غریبوں کے دروازے پے پانی پہنچا رہے تھے تو نوکروں نے کہا کے امیر المؤمنین خزانے سے ہم بھی تنخواہ لیتے ہیں آپ حکم کریں ہم پانی بھر لیتے ہیں اس پے حضرت عمر فاروقؓ نے کہا برابر آپ ٹھیک کہہ رہے ہو
مگر کل روم کا سفیر آیا اس نے میری تھوڑی تعریف کردی اس سے میرے نفس میں کچھ زیادتی آگئی اب غریبوں کا پانی بھر کے اپنے نفس کو سزا دے رہا ہوں کے عمر تُو تو بادشاه نہیں تُو تو غریبوں کا غلام ہے ۔ ❁═══┅┄

**حضرت عمر فاروقؓ کو ایک شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ ماں کو گالیاں دیتا ھے۔
آپ نے اس شخص کو بلوایا اور حکم دیا کہ پانی سے بھری ھو مشک لائی جائے ،،

پھر وہ مشک اس کے پیٹ پر خوب کس کر بندھوا دی
اور اس کو کہا کہ اسے اسی مشک کے ساتھ چلنا پھرنا بھی ھے اور کھانا پینا بھی ھے اور سونا جاگنا بھی ھے۔
ایک دن گزرا تو وہ بندہ بلبلاتا ھوا حاضر ھوا کہ اس کو معاف کر دیا جائے وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا۔
آپؓ نے پانی آدھا کر دیا
مگر مشک بدستور اس کے پیٹ پر بندھی رھنے دی۔

مزید ایک دن کے بعد وہ بندہ ماں کو بھی سفارشی بنا کر ساتھ لے آیا کہ اس کو معاف کر دیا جائے اور اس مشک کو ھٹا دیا جائے وہ دو دن سے نہ تو سو سکا ھے اور نہ ھی ٹھیک سے کھا سکا ھے۔
آپ نے اس کی ماں کی طرف
اشارہ کر کے فرمایا
کہ اس نے تجھے پیٹ کے باھر نہیں بلکہ پیٹ کے اندر اتنے ھی وزن کے ساتھ 9 ماہ اٹھا کر رکھا ھے۔

نہ وہ ٹھیک سے سو سکتی تھی اور نہ ٹھیک سے کھا سکتی تھی ،پھر تو اسے موت کی سی اذیت دے کر پیدا ھوا اور 2 سال اس کا دودھ پیتا رھا ،

اور جب اپنے پاؤں پر کھڑا ھوا تو اس کا شکر ادا کرنے کی بجائے اس کے لئے تیرے منہ سے گالیاں نکلتی ھیں ،، اگر آئندہ یہ شکایت موصول ھوئی تو تجھے نشانِ عبرت بنا دونگا۔
•┄┅┅••>❂❀{﷽}❀❂

21/07/2023
20/07/2023

"یکم محرم الحرام"
یومِ شہادت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ

حضور اکرم ﷺ کا فرمان
"لو کان بعدی نبی لکان عمر ابن الخطابؓ
میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ابن الخطابؓ ہوتے

دنیا نے 22 لاکھ مربع میل کا ایسا حکمران بھی دیکھا ہے
جس کے کپڑوں پر 17 پیوند لگے تھے

عدل و انصاف کا پیکر خلیفہ دوئم مُرادِ قلبِ نبیﷺ حضرت سیدنا عمر ابن خطابؓ کی عظمت پہ لاکھوں کروڑوں سلام

سنبھال کر رکھو یہ جو فرقے تمہارے ہیں،،
عمرؓ بھی ہمارے ہیں، حُسینؓ بھی ہمارے ہیں..!!

مراد رسول اللہﷺ، خلیفہ دوم، حضرت عمر فاروق رضی

جن کے ایمان لانے سے اسلام کو طاقت ملی، جن کے ایمان لانے کے بعد کھلے عام خانہ کعبہ میں نماز پڑھی گئی جنہوں نے اعلان فرمایا کہ کوئی اپنی بیوی کو بیوہ، یا بچوں کو یتیم کرنا چاہتا ہے تو عمر رض کے مقابلے میں آئے۔
جن کے نام سے آج تک منافقین و شیطان بغض رکھتے ہیں۔
جن کے نام کا ع، عدل ہے
اگر محمد رسول اللہﷺ کے بعد کوئی نبی ہوتے تو وہ حضرت عمر فاروق رضی ہوتے
_______
*حضرت عبد الله ابن مسعود رضي الله عنه سے روایت ہے کہ عمر رضی الله عنہ کے اسلام لانے کے بعد ہم لوگ ہمیشہ کے لئے عزت دار اور طاقتور ہو گئے۔*
(بخاری حدیث 3863)

امیرالمومنین
حضرت سیدنا عمر فاروق (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

ترجمانِ نبیﷺ،ھم زبانِ نبیﷺ،
فاتح عالم،شمشیر عدل، الفاروق،مُرادِرسُول

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان میں چند اشعار ۔۔۔

عمرؓ جیسا تھا نا کوئی بھی ہوا ہے
عمرؓ تو حبیبﷺِ خدا کی دُعا ہے

اُٹھا کر تو دیکھو سِیرَت عُمرؓ کی
عُمر ؓ تو مکمل مُجَسّم وَفا ہے

عَدل سے بھری تھی خِلافَت عُمرؓ کی
زمانہ تو پھر سے عُمرؓ چاہتا ہے

نبیﷺ کے سُسر، دامادِ عَلیؓ ہیں
عُمرؓ کو تو شیرِ خُدا نے چُنا ہے

ذَرا غور سے دیکھو نامِ عُمرؓ کو
عَلیؓ سے،مُحمدﷺ سے،رَبّ سے جُڑا ہے

بڑھا جب زَمیں پر زورِ جہالت
تو رَبّ نے زَمیں کو عُمرؓ دے دیا ہے

اَحَبَّكَ يا اَمير المؤمنين
ہم ان رض کی شان میں کیا ہی لکھ سکتے ہیں۔جن رض کے ہاتھ مبارک سے لکھی صرف دو سطروں سے دریا نیل آج تک رواں دواں ہے۔

11/01/2023
Imo
15/11/2022

Imo

Address

Good
Sindhi
7860

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Awaz Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Apna Awaz Tv:

Share