Public School and College Skardu

Public School and College Skardu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Public School and College Skardu, College & University, public school & college, Skardu.

شعبہ اردو کے استاد ذوالفقار علی کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں (BPS_16) تقرری کی خبر پر پرنسپل لیفٹنینٹ کرنل ڈاکٹر فرید الحق ...
20/08/2026

شعبہ اردو کے استاد ذوالفقار علی کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں (BPS_16) تقرری کی خبر پر پرنسپل لیفٹنینٹ کرنل ڈاکٹر فرید الحق ،وائس پرنسپل اکیڈمکس شازیہ حمید ،وائس پرنسپل ایڈمن محمد علی اور اساتذہ و دیگر معاون عملے کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکباد

ذوالفقار علی گزشتہ چار برس سے ادارے کے کالج بلاک اور بی ایس بلاک میں بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تقریری کی مناسبت سے پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاشبہ ذوالفقارعلی کا ادارہ چھوڑ کر جانا ادارے کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ۔

ذوالفقار علی نے بطور استاد،ایونٹ آرگنائزر،میڈیا انچارج، نمائندہ پرنٹ میڈیا و الیکٹرونک میڈیا ،کمپیرر،اسمبلی انچارج،ڈیبیٹ کمیٹی انچارج اور میگزین ایڈیٹر کی حیثیت سے شاندار خدمات سرانجام دیے ہیں۔ ادارے میں ان کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔

وائس پرنسپل شازیہ حمید نے ذوالفقار علی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی شعبہ اردو کے ساتھ ساتھ پورے ادارے کے لیے قیمتی اثاثے کی حیثت رکھتے ہیں ان کا گورنمنٹ سیکٹر میں جانا شعبہ تعلیم کےلیے نیک شگون مگر پبلک کالج کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
وائس پرنسپل محمد علی نے سابق سیکشن ہیڈ شاہد رسول اور کنٹرولر ایگزامنیشن امان اللہ کے ہمراہ ذوالفقار علی کے گھر جاکر انہیں مبارکباد دی۔
اس موقعے پر وائس پرنسپل و دیگر اساتذہ کہنا تھا کہ ذوالفقار علی نے کم عرصے میں ادبی ،علمی و تدریسی خدمات سے طلبہ و متعلقین کے دل جیت لیے ہیں اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی نے اپنے منفرد لب و لہجے اور طرز ادا سے ادارے میں کئی یادگار تقاریب منعقد کیے ہیں نیز ادارے کی تعلیمی و دیگر سرگرمیوں کو منظم،مثبت اور موئثر انداز میں سوشل میڈیا کے زریعے عوام و خواص تک پہنچانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے ۔

ذوالفقار علی نے جملہ اساتذہ کرام،پرنسپل اور وائس پرنسپلز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(خصوصی رپورٹ ڈاکٹر محمد حسن)
جاری کردہ: میڈیا ٹیم پبلک سکول اینڈ کالج سکردو ۔

20/08/2026

پرنسپل لیفٹنینٹ کرنل ڈاکٹر فرید الحق کا اساتذہ سے خصوصی خطاب | ادارے کی شاندار تعلیمی کارکردگیوں پر خراج تحسین

18/08/2026

بی۔ایس بلاک کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی |


#2026

17/08/2026

🇵🇰

ڈسیپلین انچارج کاچو مُرتَضیٰ علی خان نے آج بلاک فور کی مورنینگ اسمبلی میں طلبہ سے خطاب کیا ۔اپنے خصوصی خطاب میں انھوں طل...
15/08/2026

ڈسیپلین انچارج کاچو مُرتَضیٰ علی خان نے آج بلاک فور کی مورنینگ اسمبلی میں طلبہ سے خطاب کیا ۔
اپنے خصوصی خطاب میں انھوں طلبہ کی ذہنی،فکری و جسمانی نشونما کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈسیپلین کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ کاچو مُرتَضیٰ نے مزید کہا کہ ادارہ پبلک سکول اینڈ کالج اپنی شاندار تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مثالی نظم و ضبط کے حوالے پورے خطے کا معروف تعلیمی ادارہ ہے ۔
جاری کردہ: میڈیا ٹیم پبلک کالج سکردو

09/08/2026

"موت کا ایک دن معین ہے "
مرحوم طالب علم جواہر علی کی ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی |

🎉
31/07/2026

🎉

جماعت دہم کے ٹاپرز 🎉
30/07/2026

جماعت دہم کے ٹاپرز 🎉

بلتستان ڈویژن میں پہلی پوزیشن |
30/07/2026

بلتستان ڈویژن میں پہلی پوزیشن |

Address

Public School & College
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public School and College Skardu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share