Saltoro Students Welfare Society

Saltoro Students Welfare Society Lack of awareness is the root of all ills of society. The only option to change society peacefully i

جنوبی کوریا کی نامور کیمیونگ یونیورسٹی (Keimyung University) کے سکول آف میڈیسن سے 'مالیکیولر میڈیسن' میں فل فنڈڈ سکالرشپ...
22/08/2026

جنوبی کوریا کی نامور کیمیونگ یونیورسٹی (Keimyung University) کے سکول آف میڈیسن سے 'مالیکیولر میڈیسن' میں فل فنڈڈ سکالرشپ پر پی ایچ ڈی کرنے والے معروف سکالر ڈاکٹر امجد حسین کل صبح 9 بجے سلترو کے طلبہ کو بیرونِ ملک سکالرشپس سے متعلق تفصیلی آگاہی دیں گے۔
ڈاکٹر امجد حسین اور ان کی ٹیم نے یہ خصوصی سیمینار یونیورسٹی آف بلتستان میں منعقد کرنا تھا، تاہم ’ایس ایس ڈبلیو ایس‘ (SSWS) کی ٹیم کی خصوصی درخواست پر وہ کل اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ جنوبی کوریا سمیت دنیا کے دیگر مختلف ممالک میں دستیاب سکالرشپس اور ان کے حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
تمام طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے بروقت تشریف لائیں تاکہ اس مفید اور معلومات سے بھرپور سیشن سے پورافائدہ اٹھا سکیں۔
وقت: صبح 9:00 بجے
مقام: سیاچن پیلس ہوٹل، حسینی چوک، سکردو

دعوتِ نامہالسلام علیکم!سلترو اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (SSWS) سکردو یونٹ کے زیرِ اہتمام سکردو میں زیرِ تعلیم سلترو کے تما...
22/08/2026

دعوتِ نامہ
السلام علیکم!
سلترو اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (SSWS) سکردو یونٹ کے زیرِ اہتمام سکردو میں زیرِ تعلیم سلترو کے تمام طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس تقریب میں سلترو سے آئے نئے طلباء کو خوش آمدید (ویلکم)، فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو الوداعی تقریب (فئیرویل)، اور تمام اسٹوڈنٹس کے لیے کیریئر کونسلنگ و اسکالرشپ کے حوالے سے خصوصی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
سلترو سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء و طالبات کو اس تقریب میں شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔ آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ فخر اور مسرت ہوگی۔
تقریب کی تفصیلات:
مقام: سیاچن پیلس ہوٹل، حسینی چوک، سکردو
تاریخ: 23 اگست 2026 (بروز اتوار)
وقت: صبح 9:00 بجے
منجانب:
صدر و اراکین، سلترو اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (SSWS)، سکردو یونٹ

گلگت:(پریس ریلیز)ایس ایس ڈبلیو سلترو یونٹ کے نائب صدر مولانا محمد درویش کی قیادت میں صدر ایس ایس ڈبلیو ایس سکردو یونٹ نج...
18/07/2026

گلگت:(پریس ریلیز)
ایس ایس ڈبلیو سلترو یونٹ کے نائب صدر مولانا محمد درویش کی قیادت میں صدر ایس ایس ڈبلیو ایس سکردو یونٹ نجم الدین نیئر اور سینئر ممبر امانت علی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین کی زیر صدارت منعقدہ بین المسالک ہم آہنگی اجلاس میں شرکت کی۔
بین المسالک ہم آہنگی اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام، عمائدین اور انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس ڈبلیو ایس سلترو یونٹ کے نائب صدر مولانا محمد درویش علی نے گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام پر زور دیا۔ انہوں نے تمام علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ تعاون کریں۔
مولانا محمد درویش علی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت گلگت بلتستان، بالخصوص وزیر اعلیٰ ایڈووکیٹ امجد حسین سے مطالبہ کیا کہ مذہبی انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

 # سلترو میں جدید آئی ٹی سینٹر اور ووکیشنل سینٹر کے قیام کی راہ ہموارآج گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین آذر سے سلترو...
18/07/2026

# سلترو میں جدید آئی ٹی سینٹر اور ووکیشنل سینٹر کے قیام کی راہ ہموار

آج گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین آذر سے سلترو اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (SWS) کے بانی مظہر حسین اور صدر ایس ایس ڈبلیو ایس سکردو یونٹ نجم الدین نئیر نے وزیر اعلیٰ کے آبائی گھر میں ایک اہم ملاقات کی۔

وفد نے وزیراعلیٰ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران سلترو کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے، ان کی ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سلترو میں ایک جدید آئی ٹی سینٹر اور ووکیشنل سینٹر کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اس تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اصولی طور پر اس کی منظوری دی اور متعلقہ اداروں کو منصوبے پر فوری پیش رفت کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت اور یقین دہانی کرائی۔

مجوزہ آئی ٹی سینٹر سلترو کے نوجوانوں کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور فری لانسنگ سمیت روزگار کے نئے امکانات تک رسائی کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے، جس سے علاقے کی تعلیمی اور معاشی ترقی کو بھی نئی جہت ملے گی۔

سلترو اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (SWS) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی اس مثبت پیش رفت اور تعاون پر ان کی تہہ دل سے شکر گزار ہے اور امید رکھتی ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد عملی شکل اختیار کرے گا، تاکہ سلترو کے نوجوان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنے اور علاقے کے روشن مستقبل میں مؤثر کردار ادا کر سکیں

*پریس ریلیز**آل سلترو گورنمنٹ سکولز آرٹ اینڈ ماڈل کمپیٹیشن کا شاندار انعقاد*کوہ زن سلترو، SWS سلترو یونٹ اور ہائی سکول س...
16/07/2026

*پریس ریلیز*

*آل سلترو گورنمنٹ سکولز آرٹ اینڈ ماڈل کمپیٹیشن کا شاندار انعقاد*

کوہ زن سلترو، SWS سلترو یونٹ اور ہائی سکول سیتھ کے باہمی اشتراک سے آل سلترو گورنمنٹ سکولوں کے درمیان "آرٹ اینڈ ماڈل کمپیٹیشن" کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر گانچھے تھے۔ مہمانِ خصوصی نے تمام سکولوں کے طلبہ و طالبات کے تیار کردہ ماڈلز اور آرٹ ورک کا تفصیلی معائنہ کیا اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں نقد 5000 روپے کے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈی سی صاحب نے کہا کہ "اس طرح کے تعلیمی و تخلیقی ایونٹس سے بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی تخلیقی سوچ میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔"

*مقابلے کی تفصیل:*
اس مقابلے میں 2 کیٹگریز شامل تھیں:
1. *ماڈل کمپیٹیشن*
2. *آرٹ کمپیٹیشن*

ماشاءاللہ تمام طلبہ و طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی محنت سے بنائے گئے ماڈلز اور آرٹ پر خوب داد وصول کی۔

*ججز:*
مقابلے میں جیوری کے فرائض ہائی سکول سیتھ کی مس خدیجہ، SWS سلترو یونٹ کے صدر ثناءاللہ اور کوہ زن سلترو کی بانی گلشن فاطمہ نے انجام دیے۔

*شرکت:*
اس پروگرام میں DDO محترم غلام نبی صاحب، ہیڈ ماسٹر حافظ صاحب، سر اسماعیل صاحب، سر شجاعت ساقی اور دیگر اساتذہ کرام نے خصوصی شرکت کی۔ اساتذہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے پر کوہ زن اور SWS سلترو یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔

*انعامات:*
کوہ زن اور SWS سلترو یونٹ کی جانب سے تمام شرکاء اور پوزیشن ہولڈرز کے لیے سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات رکھے گئے تھے۔ ڈی ڈی او صاحب نے بھی پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کیے۔
ایس ڈبلیو ایس سلترو یونٹ تمام پوزیشن ہولڈرز اور ان کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ہے آئندہ بھی اسی جذبے سے اپنے سکول اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔

*منجانب:*
SWS سلترو یونٹ

ریگڈ: کمیل عباس انفارمیشن سیکرٹری ایس ایس ڈبلیو ایس سکردو یونٹ گانچھے(پریس ریلیز)ایس ایس ڈبلیو ایس وفد کی ڈپٹی کمشنر گان...
09/07/2026

ریگڈ: کمیل عباس انفارمیشن سیکرٹری ایس ایس ڈبلیو ایس سکردو یونٹ
گانچھے(پریس ریلیز)
ایس ایس ڈبلیو ایس وفد کی ڈپٹی کمشنر گانچھے ولی اللہ فلاحی سے ملاقات، سلترو ویلی کے مسائل پر گفتگو

ایس ایس ڈبلیو ایس سکردو یونٹ کے صدر نجم الدین نیئر کے ہمراہ ایس ایس ڈبلیو ایس کے سینئر ممبران محمد اسحاق اور محمد ریاض نے ڈپٹی کمشنر گانچھے ولی اللہ فلاحی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایس ایس ڈبلیو ایس کے وفد نے سلترو ویلی کے ہائی سکول میں سائنس اساتذہ کی کمی، ایس پی ایس ملازمین اور ایجوکیشن فیلو شپ کے اساتذہ کی مدت ملازمت ختم ہونے، جبکہ موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے سلترو کے عمائدین اور طلبہ کے احتجاج سے متعلق ڈپٹی کمشنر گانچھے کو آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر گانچھے ولی اللہ فلاحی نے ان مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گانچھے کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جو انہیں اس حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکول سلترو میں سائنس اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ایس پی ایس ملازمین کی مدت ملازمت ابھی ختم نہیں ہوئی اور وہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ ایجوکیشن فیلو شپ کے اساتذہ کی مدت ملازمت مکمل ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری ایجوکیشن سے بات ہوئی ہے اور 15 جولائی تک ایجوکیشن فیلو شپ کے اساتذہ کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر گانچھے ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے منگل یا بدھ کے روز تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ سلترو کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران ہائی سکول سیتھ اور ہیلتھ سینٹر کا خصوصی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث سلترو ویلی میں سیلابی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ مقامات پر بروقت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

ایس ایس ڈبلیو ایس کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گانچھے کی جانب سے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ سلترو کے دورے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔

خراجِ تحسیندخترِ سلترو گوما، محترمہ ثمینہ دخترِ حاجی علی فوبانی و صدر، کوہِ زن ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سلترو کو نیپال ک...
31/05/2026

خراجِ تحسین

دخترِ سلترو گوما، محترمہ ثمینہ دخترِ حاجی علی فو
بانی و صدر، کوہِ زن ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سلترو کو نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ Women Pastoralists Gathering میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے منتخب دس ممتاز خواتین میں Founding Mother کے طور پر شامل ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

یہ اعزاز سلترو، ضلع گانچھے، گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہم اس کامیابی پر ان کے والدین، اساتذہ اور اہلِ سلترو کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محترمہ ثمینہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

مبارک ہو ثمینہ!
آپ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

بہ جانب:
سلترو اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (SSWS)

ایس ایس ڈبلیو ایس سکردو یونٹ کے جنرل سیکرٹری کمیل عباس علی فو کو یونیورسٹی آف بلتستان سے وزیر اعظم کے لیپ ٹاپ حاصل کرنے ...
24/04/2026

ایس ایس ڈبلیو ایس سکردو یونٹ کے جنرل سیکرٹری کمیل عباس علی فو کو یونیورسٹی آف بلتستان سے وزیر اعظم کے لیپ ٹاپ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔"

دلی مبارکبادہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ سلترو کے دو سپوتوں، رینگچن حسین اور محمد حسنین نے اپنی خداداد صلا...
18/04/2026

دلی مبارکباد

ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ سلترو کے دو سپوتوں، رینگچن حسین اور محمد حسنین نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر کیڈٹ کالج سکردو میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔ 🎊
اس موقع پر ایس ڈبلیو ایس کے بانی رکن جناب مظہر حسین اور علی محمد صاحب کو دلی مبارکباد! یہ کامیابی نہ صرف ان طلباء کی ہے بلکہ پورے سلترو کے لیے فخر کا باعث ہے۔
اللہ پاک ان کے مستقبل کو درخشاں بنائے۔ (آمین)

منجانب:
انتظامیہ و اراکین SSWS

OFFICIAL NOTIFICATIONDate: April 15, 2026Subject: Notification of Cabinet Appointments – SSWS Skardu UnitIn pursuance of...
15/04/2026

OFFICIAL NOTIFICATION

Date: April 15, 2026

Subject: Notification of Cabinet Appointments – SSWS Skardu Unit

In pursuance of the constitutional provisions of the Saltoro Students Welfare Society (SSWS) and in light of the resolutions adopted during the joint meeting of the SSWS Skardu Unit Cabinet and the Council of Guidance held at the University of Baltistan, the following individuals are hereby appointed to the Cabinet of SSWS Skardu Unit with immediate effect.

These appointments are made to strengthen organizational structure and ensure effective coordination, administration, and service delivery.

Information Sec
SSWS Skardu Unit

Address

Saltoro Siachen
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saltoro Students Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Saltoro Students Welfare Society:

Shortcuts

Share